
واشنگٹن(جیوڈیسک)وائٹ ہاس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے حملے کی دھمکیوں کے بعد ہر قسم کی احتیاطی تدابیرکی گئی ہیں۔
وائٹ ہاس کے ترجمان جے کارنے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ شمالی کوریاکی جانب سے دھمکی آمیز رویے سے سب واقف ہیں اوریہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ اس قسم کے اقدامات اوراشتعال انگیزبیانات شمالی کوریاکومزیدتنہائی کی طرف لے جائیں گے۔
