
راولپنڈی (جیوڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان آپریشن کے باعث آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے آج سری لنکا کے 4 روزہ سرکاری دورے پرروانہ ہونا تھا۔
