Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نوٹ کو عزت دو

July 14, 2018July 14, 2018 0 1 min read
Note
Note
Note

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

میاں نواز شریف کا ”ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ تو بَس ”ایویں ای ”ہے۔ بھلا ووٹ کو عزت دینے سے پہلے کس کا بھلا ہوا ہے جو، اب ہوگا۔ اصل عزت تو ہمیشہ ”کرارے نوٹوں” کی رہی اور اب بھی ہے۔ سیانے کہہ گئے ”جیدی کوٹھی دانے، اودے کَملے وی سیانے”۔ یعنی پیسہ سارے عیب چھپا لیتا ہے اور عزت واحترام اُسی کی ملکیت جس کی جیب نوٹوں سے بھری ہو۔ بیچارے ووٹروں کے پاس پیسہ کہاں جو اُن کی عزت کی جائے اِس لیے میاں نوازشریف کا یہ نعرہ فضول ہے۔ اگر میاں صاحب، آصف زرداری اور عمران خاں کسی ”کُٹیا” کے باسی ہوتے تو بے نام ونشان بھی ہوتے لیکن جاتی اُمرا، بلاول ہاؤس اور بَنی گالہ کے مکینوں کی مقبولیت کا سورج نصف النہار پر ہے۔ عام انتخابات میں بھی عزّت اُسی کی جس کے پاس نوٹ ہوں، وہ خواہ انگوٹھا چھاپ ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارے کپتان نے بھی چُن چُن کر سارے الیکٹ ایبلز اکٹھے کر لیے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جن کا انگریز دَور سے ہی یہ دعویٰ رہا ہے کہ حقِ حکمرانی صرف اُنہی کی میراث۔ آپ اُنہیں لوٹے کہیں، لٹیرے یا ضمیر فروش، کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ اصل حکمران وہی تھے، ہیں اور رہیں گے۔ اِن کی سیاسی جماعت بھی ایک ہی ہے جس کا نام ”بَرسرِاقتدار ”جماعت ہے۔ یہ الگ بات کہ ہم نے اِن کے مختلف سیاسی نام رکھ دیئے ہیں۔ پیپلزپارٹی ہو یا نوازلیگ یا پھر تحریکِ انصاف، سبھی میں وہی چہرے نظر آئیں گے جو اِدھر سے اُدھر گھومتے رہتے ہیں۔ ہم نے ”ایویں خوامخواہ” اُن کا نام ”لوٹے” رکھا ہوا ہے، وہ بیچارے توہمیشہ ”بَرسرِاقتدار پارٹی” ہی میںرہتے ہیں جو اُن کی ”اصلی تے وَڈی” جماعت ہے۔

ہم نے کئی لوگوں کی زبان سے سنا کہ پیپلزپارٹی اور نوازلیگ کو آزما کر دیکھ لیا، اب لگے ہاتھوں تحریکِ انصاف کو بھی آزما لیتے ہیں۔ اِس پر ہمیں ایک حکایت یاد آگئی، آپ بھی سُن لیں۔ ایک بوڑھا مگرمچھ سمندر کی تہ میں لیٹا ہوا تھا ۔ اُس کو لاکھوں سمندری کیڑے مکوڑے نوچ رہے تھے لیکن اپنے ضعف کے ہاتھوں مگرمچھ بے بَس تھا۔ ایک شارک کو اُس کی بے بَسی پر ترس آیا ۔ اُس نے مگرمچھ کو مخاطب کرکے کہا ”اگر تم کہو تو میں یہ سارے کیڑے مکوڑے اپنی دُم سے مار دوں؟”۔ مگرمچھ نے فوراََ کہا ”نہ بی بی ناں! اِن کیڑوں کا تو میرا گوشت کھا کھا کر پیٹ بھرا ہوا ہے اِس لیے یہ سُست ہو گئے ہیں۔ اگر تم نے اِن کو مار دیا تو جو نئے کیڑے آئیں گے ،وہ تو میرا حشر ہی نکال دیںگے”۔ عرض ہے کہ پاکستان میں انتخاب میں حصّہ لینا کاروبار میں ڈھل چکا ہے اور اِس میدان میں نئے آنے والے بھی اپنی جیبیں بھرنے کے لیے ہی آتے ہیں۔ جو بھی نیا آئے گا وہ دوسروں سے کہیں زیادہ اپنا پیٹ بھرنے کی کوشش کرے گا۔ کون سی سیاسی جماعت ایسی ہے جو اِس کرپشن سے پاک ہونے کا دعویٰ کر سکے۔ نئے اور کرپشن فری پاکستان کا نعرہ بلند کرنے والے کپتان کے اپنے صوبے کا یہ حال ہے کہ ”بلین ٹری” منصوبے میں 16 ارب روپے کی کرپشن پر نَیب متحرک ہے، خیبربینک کا سکینڈل سب کے سامنے، اتحادی آفتاب شیرپاؤکی جماعت کو پہلے کرپشن کے الزامات لگا کر حکومت سے نکالا، پھر اُسی کو دوبارہ حکومت میں شامل بھی کر لیا۔

معروف تجزیہ نگار سلیم صافی نے اپنے پروگرام جرگہ میں انکشاف کیا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں عمران خاں، جہانگیر ترین، اسد عمر، شیریں مزاری اور اعظم سواتی کی مہمانداری پر صرف 3 سالوں میں سرکاری خزانے سے 20 کروڑ 37 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اُنہوں نے یہ دلجسپ انکشاف بھی کیا کہ وہ سابق وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک کا خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں انٹرویو کرنے گئے تھے۔ بعد میں کسی نے اُنہیں بتایا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آبادکے بِلوں میں ایک بِل ایسا بھی ہے جس پر اُن کا نام ہے۔ سلیم صافی نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ وہ تو سرکاری خزانے سے ایک لاکھ 89 ہزار 153 روپے کی چائے پی آئے ہیں۔ (تب سے ہم پریشان ہیں کہ صافی بھائی کا پیٹ کتنا بڑا ہوگا جس میں پونے دو لاکھ کی چائے سما گئی)۔ سلیم صافی کے پاس 20 کروڑ37 لاکھ 84 ہزار روپے کا مہمانداری پر اُٹھنے والے اخراجات کا مکمل ریکارڈ بھی موجود تھا۔ اُنہوں نے اپنے پروگرام میں نمونے کے طور پر چند بِل بھی دکھائے ۔ سوال یہ ہے کہ عمران خاں، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، اعظم سواتی اور جہانگیر ترین کا خیبرپختونخوا حکومت سے کیا تعلق؟۔ اُن کی مہمانداری پر اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کا کیا جواز ہے؟۔ کیا یہ کرپشن نہیں؟۔ اگر ہے تو پھر نیب اب تک خاموش کیوں ہے اور بابا رحمت (جنہوں نے اتنے زیادہ اَزخود نوٹسز لیے کہ اُن کا نام گینیزبُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے) اِس واضح کرپشن پر اَزخود نوٹس کیوں نہیں لے رہے؟۔ یہ تو کرپشن کی محض چند مثالیں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کے پی کے میں کرپشن کی ایسی کئی مثالیں گلی گلی ۔ اگر جہانگیر ترین، علیم خاں، شاہ محمود قریشی، زُلفی بخاری اور اعظم سواتی جیسے لوگوں کے جَلو میں کپتان کرپشن فری پاکستان بنانے نکلے ہیں تو پھر اِس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

کپتان کہتے ہیں ” الیکٹ ایبلز ہوں گے تو ہی میں وزیرِاعظم بنوں گا”۔ یہ دراصل اُن کا ذاتی تجربہ بول رہا ہے۔ اُن کی نظریں تو عرصۂ دراز سے وزارتِ عظمیٰ پر ٹِکی ہوئی ہیں۔ پہلے یہ ”بھولے بادشاہ” عامیوں کو ساتھ لے کر وزیرِاعظم بننے نکلے لیکن بُری طرح ناکام ہوئے۔ اُنہیں پتہ ہی نہیں تھا کہ پاکستان میں ووٹ کی نہیں، ”نوٹ” کی عزت ہے۔ وہ تحریکِ انصاف کا جھنڈا اُٹھائے پرویز مشرف کے جلسوں میں شریک ہوتے رہے اور ریفرینڈم میں بھی اُس کا بھرپور ساتھ دیا۔ دراصل پرویز مشرف نے کپتان کو وزارتِ عظمیٰ کا لالچ دیا تھا لیکن 2002ء کے انتخابات کے بعد مشرف نے آنکھیں پھیر لیں جس پر کپتان نے بددَل ہو کر پرویز مشرف پر تنقید شروع کر دی۔

پرویز مشرف نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2002ء کے انتخابات سے پہلے کپتان اُن کے پاس آئے اور اُنہیں بتایا کہ تحریکِ انصاف 90 سے زائد سیٹیں جیت رہی ہے جبکہ مشرف کے پاس محض 3/4 سیٹوں کی اطلاع تھی۔ اُسی انٹرویو میں پرویزمشرف کہتے ہیں ”میں نے عمران خاں کو کہا کہ میرے پاس محض تین، چار سیٹیں جیتنے کی اطلاع ہے۔ تم ایسا کرو کہ 10 سیٹیں لے لو میں بھی تمہاری مدد کر دوں گا لیکن وہ اپنی اِس ضِد پر قائم رہا کہ 90 سے زائد سیٹیں ہی جیتے گا۔ جب 2002ء کے انتخابات کے نتائج سامنے آئے تو عمران خاں تین، چار کی بجائے صرف اپنی سیٹ ہی جیت سکا۔ ظاہر ہے کہ ایک سیٹ والے کو تو وزیرِاعظم نہیں بنایا جا سکتا تھا”۔

2002ء کے انتخابات کے بعد عمران خاں پرویز مشرف سے اتنے بَددل تھے کہ 2008ء کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا۔ 2013ء کے انتخابات سے قبل کپتان نے ”میوزیکل کنسرٹ” کے زور پر بڑے بڑے جلسے تو کر لیے لیکن کامیابی نے پھر بھی قدم نہ چومے۔ پورے پانچ سال احتجاجی سیاست کرنے والے کپتان کو بالآخر یہ سمجھ آ ہی گئی کہ پاکستان میں ووٹ نہیں ”نوٹ” جیتتے ہیں۔ اِسی لیے وہ الیکٹ ایبلز کے پیچھے بگٹٹ ہوگئے۔ اب ”اصلی” تحریکِ انصاف تو کہیں نظر نہیں آتی، ہر طرف الیکٹ ایبلز ہی الیکٹ ایبلز نظر آتے ہیں۔ جب ٹکٹ بانٹنے کی باری آئی تو کپتان سَر پکڑ کر بیٹھ گئے کیونکہ ایک ایک سیٹ پر کئی کئی اُمیدوار موجود تھے۔ یہ مسٔلہ شاہ محمود قریشی نے یوںحل کیاکہ اُنہوں نے کپتان کو ایک لمبی چوڑی فہرست تھما کر کہا کہ یہ ”اُوپر” سے آئی ہے۔ اُس فہرست میں شامل لوگوں کو ٹکٹ تو مل گئے لیکن جہانگیر ترین ناراض ہوکر لندن جا بیٹھے۔ اب تحریکِ انصاف میں جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی کے دو واضح گروپ سامنے ہیں اور اِس کے علاوہ جو الیکٹ ایبلز ٹکٹ سے محروم رہے، وہ بھی بطور آزاد اُمیدوار میدان میں ہیں۔ شاید اِسی لیے کپتان نے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد ”پیرنی” کو کہا ”اِن تین ہفتوں نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے”۔ 66 سالہ نوجوان عمران خاں کا بڑھاپا تو بہرحال ہر کسی کے لیے لمحۂ فکریہ ہونا چاہیے۔

اُدھر ”جیپ سواروں” نے بھی ”وَخت” ڈالا ہوا ہے جن کے ہاتھوں تحریکِ انصاف سمیت ساری سیاسی جماعتیں پریشان۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہہ تو دیا کہ انتخابی نشان الاٹ کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کمیشن نے جیپ کا جو نشان دیا ہے، وہ ”فوجی جیپ” سے بہت مختلف ہے لیکن ۔۔۔۔۔ کوئی یقین کرے ،تب ناں۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
elections Nawaz Sharif note Prof Riffat Mazhar Votes انتخابات نواز شریف نوٹ ووٹ
Politics
Previous Post سیاست اب موروثیت اور نظریہ ضرورت کی مرہون منت ہے
Next Post زنجیریں ٹوٹ جاتی ہیں
Nawaz Sharif - Maryam Nawaz

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close