Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

رُودادِ زیست

January 26, 2019 0 1 min read
Rawadad e Zaisat
Rawadad e Zaisat
Rawadad e Zaisat

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

ناول ادب کی ایک انتہائی اہم صنف ہے۔ جو ہماری زندگی کی مختلف گتھیوں کو سلجھانے میں مدد دیتی ہے۔ ناول میں پرانے قصوں ، افسانوں اور داستانوں کے برعکس انسانی زندگی کا قصہ ہوتا ہے۔ اس لئے اسے موجودہ زندگی کا رزمیہ بھی کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں تو ناول کا آغاز اٹھارویں صدی میں ہوچکا تھا مگر اردو میں اس کا وجود انیسویں صدی کے نصف آخر میں ہی ممکن ہوسکا۔ جدید تحقیق کے مطابق اردو کا پہلا ناول ”خط تقدیر” مانا جاتا ہے۔ اسے ڈاکٹر محمود الہی نے دریافت کیا ہے۔ ورنہ مارچ 1965 سے قبل لوگ اس سے قریب قریب ناواقف تھے۔ ”خط تقدیر” سے پہلے مولوی نذیر احمد کے ناول ”مراة العروس” کو اردو کا پہلا ناول قرار دیا جاتا تھا۔ جسے نذیر احمد نے 1869 میں تصنیف کیا تھا۔ آج ناول نگاری کا فن اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور اردو میں کئی ایسے ناول عالم وجود میں آچکے ہیں جنھیں دنیا کے بہترین ناولوں کی صف میں فخر کے ساتھ رکھا جاسکتا ہے۔ اردو ناول نگاری کے فن کو جہاں مرد ، ناول نگاروں نے پروان چڑھایا ہے وہیں خاتون ناول نگاروں نے بھی اس کی آبیاری کی ہے۔ گو کہ خواتین نے ناول نگاری کے میدان میں مردوں کے بہت بعد میں قدم رکھا ہے پھر بھی ناول کے ارتقاء میں ان کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

خاتون ناول نگاروں نے بیسویں صدی کے آغاز میں ناول کی تخلیق شروع کی اور تب سے آج تک یہ عمل مسلسل جاری ہے۔ ابتدائی خاتون ناول نگاروں کے یہاں فنی دسترس کی کمی کا احساس ضرور پایا جاتا ہے۔ مگر ان کی مقصدیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے اپنے ناولوں میں عورتوں کے بنیادی مسائل کو جگہ دی ہے اور ناول کے ذریعہ عورتوں کی تعلیم و تربیت اور سماجی و اخلاقی اور معاشرتی خامویں کو دور کرنے کی بھی پوری سعی کی ہے۔ان کے خیال میں عورتوں کا جاہل ہونا ہی تمام خامیوں اور برائیوں کی جڑ ہے۔

عورت تعلیم یافتہ ہوگی تو ہی کامیاب زندگی گذار سکے گی۔ اس کے علاوہ انھوں نے سماج کی کہنہ اور فرسودہ رسم و روایات کی طرف بھی لوگوں کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی ہے کہ اکثر اس کا انجام پریشان کن اور جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ اس ضمن میں محمدی بیگم کے ناول ”آج کل ، سگھڑ بیٹی اور شریف بیٹی” اور طیبہ بیگم کا ناول انوری بیگم قابل ذکر ہے۔ طیبہ بیگم نے اپنے ناول انوری بیگم میں عورتوں کے اندر خانگی ذمہ داریوں کے احساس کو خصوصیت کے ساتھ جگانے کی کوشش کی ہے۔ ان ابتدائی ناول نگاروں کے یہاں کہیں کہیں نئے زمانے اور نئے تقاضوں کی پکار بھی سنائی دیتی ہے۔ لیکن صحیح معنوں میں حقیقت پسندی اور فنکارانہ روش کا آغاز خاتون ناول نگاروں کے دوسرے دور سے ہوتا ہے۔ جس کا سہرا حجاب امتیاز علی ، صالحہ عابد حسن ، بیگم احمد علی ، عصمت چغتائی اور قراة العین حیدر وغیرہ کے سر جاتا ہے۔ اور اردو ناول کا وقار بلند کرنے میں عطیہ پروین ، عفت موہانی ، مسرور جہاں ، دیبا خانم ، واجدہ تبسم ، جیلانی بانو ، حسنہ جیلانی ، صفیہ سلطانہ ، شکیلہ اختر ، رفیعہ منظور الامین ، جمیلہ ہاشمی ،آمنہ ابوالحسن ، ضغری مہدی ، بشری رحمن ، سلمی کنول ، ناہید سلطانہ اختر ، رضیہ بٹ ، رشید جہاں ، ہاجرہ مسرور ، ذکیہ شہید ، رضیہ سجاد ظہیر نے اہم کردار ادا کیا۔

ناول “رُودادِ زیست” جنوبی پنجاب کے علاقے لیہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز ادیبہ پروفیسر صَفیہ انورصفی کی تخلیق ہے۔ اس کتاب سے پہلے ان کا شعری مجموعہ “مجھے تتلیوں سے پیار ہے” منصہ شہود پر شہرت کے جھنڈے گاڑ چکا ہے۔ صفیہ انور صفی بنیادی طور پر شعبہ اُردو زبان و ادب سے تعلق رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ تخلیق کی جستجو ان کے اندر کو ٹ کوٹ کر بھری ہے۔روزمرہ کی گھریلو مصروفیات سے تشنہ گانِ ادب کے لیے تخلیقی فن پارے مرتب کرنا انہی کا خاصہ ہے۔صفیہ انور صفی بیک وقت اردو ادب کی کئی اصناف میں طبع آزمائی کر رہی ہیں جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے مترادف ہے۔ ایک شاعرہ ہونے کے ناطے وہ اپنی داخلی و خارجی کیفیات کو زینت قرطاس بنانے کے فن سے خوب آشنا ہیں او ر بطور ناول نگار انہیں اپنے تخلیق کردہ کرداروں کے بیچ خاموشی سے بیٹھ کر مشاہدہ کر نے کاڈھنگ بھی خوب آتا ہے۔ انہوں نے معاشرتی ناہمواریوں کی زد پر سانسیں لیتے ہوئے انسانو ں کے دکھوں اور تکلیفوں کو احاطہ کرتے ہوئے ایک عام نوع کی کہانی کو خاص بنا دیا ہے۔یہ ایک ایسا وصف ہے جو ہر کسی کو عطا نہیں ہوتی۔

ناول “رُودادِ زیست” بمطابق مصنفہ نے دوہزار پندرہ سے لکھنا شروع کیا جو دوہزار اٹھارہ کو کتابی شکل میں چھپ کر قارئین تک پہنچا۔ خوبصورت سر ورق اور فلیپ کے ساتھ یہ ناول ناصر ملک اُردو سخن چوک اعظم (لیہ) پاکستان نے شائع کیا ہے۔ یہ ناول ایک سو ساٹھ صفحات پر مشتمل ہے ۔ اس ناول کا انتساب زیب گلشن صفی ،مشعال فاطمہ ، منہال فاطمہ، دُرعیناں، دُرلائبہ اور آیاں حسن کے نام کیا گیا ہے۔اس ناول کا مقدمہ مشہور شاعر، ادیب ، نقاد ومحقق شبیرناقد نے لکھا ہے۔جس میں وہ لکھتے ہیں کہ ناول کے سیر حاصل مطالعے کے دوران کہیں بھی محسوس نہیں ہوا کہ یہ صفیہ انور صفی کا پہلا ناول ہے ۔ فکری وفنی لحاظ سے اس میں بالیدگی کے لوازمات فرطِ تسلسل سے ملتے ہیں۔ پیش لفظ میں مصنفہ لکھتی ہیں کہ شناورانِ قلزم ِفن کی سرزمین پر میرا قلم ہاتھ میں تھام کر اپنے ہی اساتذہ کرام کے سامنے آنا میری جرات کا منہ بولتاثبوت ہے ۔آگے لکھتی ہیں کہ میں نے اس ناول کے ہر لفظ کو محسوس کیا۔ ہر لائن کو سمجھا، پرکھا اور قرطاس پر منتقل کر دیا۔ اس ناول کی تکمیل کے مراحل تک میں نے زندگی اور موت کو بہت قریب سے دیکھا ۔ زندگی اور موت کے درمیانی فرق کو آج بھی سمجھنے میں کوشاں ہوں۔

ناول تھل کے دومتوسط گھرانوں کی کہانی ہے جس کا مین کردار رابی ہے جو حالات وواقعات کے دوش پر ناول کے آغاز سے انجام تک تیرتی ہے۔یہ ناول بنیادی طور پر ایک بہن اور ایک بھائی کے خاندان کے گرد گھومتی ہے۔ بہن کا خاوند ایک حادثے میں وفات پا گیا ہوتا ہے۔ جبکہ اسکے دو بیٹے ہوتے ہیں ایک بنک میں کام کرتا ہے اور دوسرا ڈاکڑی کے دوسرے سال میں ہوتا ہے۔ بھائی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہوتی ہے۔ بہن بھائی کی بیٹی اپنے بیٹے سے بیاہ کر لے آتی ہے۔ بڑا لڑکا اپنے باپ کے حادثے کا کھوج اپنے وکیل دوست کی مدد سے لگاتا ہے اور جب اسے پتا چلتا ہے کہ بیس سال قبل اسکے والد کا قاتل اسکا سگا ماموں ہے تو وہ ہارٹ اٹیک سے انتقال کر جاتا ہے۔ اسکے بعد چھوٹا بھائی معلوم کرتا ہے کہ بھائی کس وجہ سے اچانک دنیا سے چلے گئے تو وہ راز معلوم کر کے انکے وکیل دوست سے ملاقات کرتا ہے اور پھر معلوم ہونے پر کہ ماموں ہی انکے والد کا قاتل ہے تو عدالت میں کیس کر دیا جاتا ہے اور کیس بھی ماموں جیت جاتا ہے لیکن پھر حالات وقت کے سمندر کی موجوں میںتیرتے چلے جاتے ہیںزندگی کا سفر تیزی سے چلتا ہے۔ ماموں اور اس کا ایک بیٹا انتقال کر جاتے ہیں جبکہ دوسرا شادی کے بعد اسلام آباد منتقل ہو جاتا ہے۔ ایک بیوہ عورت حالات اور قسمت سے لڑتے لڑتے( رابی) اپنے بیٹے اور دیور کی شادی کروا دیتی ہے اور اپنی پھوپھو ساس کے گھر دوبارہ آکر آباد ہو جاتی ہے۔

ناول زندگی کی حقیقی تصویر کا دوسرا نام ہے۔صفیہ انور صفی کا ناول۔۔۔روداد زیست۔۔۔زندگی کی حقیقی منظر کشی پیش کرتا ہے۔ جہاں درد و غم اپنی داستان سناتا ہے وہاں خوشیوں کے رنگ بھی قاری کی توجہ اپنی طرف مبذول کرتے ہیں۔دکھوں کی وادی سے ہو کر قاری محبت٫ جذبات٫ سچائی٫ اور امید کی بین کی لوری سے بھی لطف اندوز ہو تا ہے۔بلا شبہ بطور ناول نگار صفیہ انور صفی نے مہارت سے واقعات نگاری٫ منظر نگاری٫ کردار نگاری٫ عمدہ اسلوب کو خوب نبھایا ہے۔ ناول کی زرخیزی اپنے اندر اتنی جازبیت رکھتی ہے کہ قاری پڑھنے لگتا ہے تو کوشش کرتا ہے کہ ایک ہی جست میں ناول کو مکمل کر ڈالے جیسے کہ ناچیز نے کیا۔ خوشی و غم کا حسین امتزاج رکھا گیا ہے۔

ناول نگار کہانی کے شروع سے آخر تک اپنے کرداروں کو اس مضبوتی سے کہانی سے جوڑتی ہے کہ کہیں بھی کوئی ڈھیل یا خلا دیکھائی نہیں دیتا۔یوں لگتا ہے کہ مصنفہ نے ناول کے آغاز سے اختتام تک کہانی کے کرداروں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے حقیقت نگاری کی ہے۔ شادی کے تمام رسم و رواج کو جس خوبصورتی سے قرطاس پر ا ُتارا گیا ہے وہ یقینا ایک قابل ناول نگار ہی کر سکتا ہے جس کی نظر تیزاور اپنے اردگرد کے رسم و رواج کو سمجھنے کی سوجھ بوجھ ہو۔راقم خود یہ ناول پڑھتے ہوئے اس کی کہانی میں ڈوب گیا اور کئی مقامات پر تو آنکھوں میں آنسو تک اُتر آئے ۔ مختصراً اتنا کہنا چاہوں گا کہ ہر قاری کو یہ ناول ضرور پڑھنا چاہئے تاکہ وہ اپنے معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں اور غلطیوں سے سیکھیں۔ ناول نگار کی اپنے فن پر مہارت کی داد نہ دینا ذیادتی کے مترادف ہو گا۔ ان کا یہ ناول نقش اول کی حیثیت رکھتا ہے۔ امید رکھنی چاہیے کہ آمدہ ناولوں میںان کی فکری و فنی خصوصیات مزید اُبھر کر سامنے آئیں گی۔

Shahzad Hussain Bhatti
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Tags:
life Literature Novelist Urdu ادب اردو زندگی
Sahiwal incident
Previous Post سانحات پر سیاست
Next Post سانحہ ساہیوال ۔ جے آئی ٹی رپورٹ نے حقیقت آشکار کر دی
Sahiwal Tragedy

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close