
تہران (جیوڈیسک) ایران کا کہنا ہے کہ اس نے چھ عالمی طاقتوں کو اسکے ایٹمی پروگرام پر معاہدے پر موجود اختلافات دور کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کر دی ہیں۔
مذاکرات میں شریک مغربی ملکوں کے نمائندوں نے ایرانی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے کوئی نئی تجویز نہیں ملی۔
ایران کے ایٹمی پروگرام پر ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات کی ڈیڈ لائن میں دس جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
