
دمشق (جیوڈیسک) شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی صوبے حلب پر باغیوں کے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔
شامی فوج نے باغی گروپ نصرہ فرنٹ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حلب میں پیش قدمی کے ایک پیغام کے جواب میں بیان جاری کیا ہے۔
شامی حکومت کے لئے حلب نہایت اہم ہے اور دو ہزار بارہ سے اس کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے باغیوں کے ساتھ برسر پیکار ہے۔
