Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

27 اکتوبر’ کشمیریوں کی آزادی غصب کرنے کا دن

October 26, 2016January 9, 2019 0 1 min read
Indian Army in Kashmir
Indian Army in Kashmir
Indian Army in Kashmir

تحریر: حبیب اللہ سلفی
27 اکتوبر مظلوم کشمیری مسلمانوں کو اس دن کی یاد دلاتا ہے کہ جب بھارتی فوج نے سری نگر کے چھوٹے سے ایئر پورٹ پر اترنا شروع کیا اور پھرتمامتر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے طاقت و قوت کے بل بوتے پر سرزمین کشمیر پر قبضہ کر کے ایک پرامن آزاد قوم کو غلامی کی زنجیروں میں دھکیل دیا گیا۔اس دن کے بعد سے آج تک کشمیری عوام آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ ان کی عزتیں، جانیں اور املاک کچھ محفوظ نہیں ہے۔ آئے دن نہتے کشمیریوں پر مظالم کی نئی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں۔ 67 برس گزر چکے مگر غاصب بھارتی فوج کے ظلم و دہشت گردی میں ذرہ بھر کمی نہیں آئی۔

بھارت سرکار کی جانب سے اس کی فوج کی آمد کو اگرچہ مہاراجہ ہری سنگھ کی درخواست کے ساتھ جوڑا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس وقت وہ آئینی طور پر ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے بے دخل ہوچکے تھے ۔ لوگوں نے اس کے خلاف بغاوت کر رکھی تھی اور دوسرا یہ کہ ایک فردِ واحد کو کسی طرح بھی یہ حق نہیں پہنچتا تھا کہ وہ لاکھوں کشمیریوں کی تقدیر کا فیصلہ ان کی رائے جاننے کے بغیر ازخودکرتا اور ان کے حقِ خودارادیت کو کالعدم کرتا۔اس لئے بھارت کے اس فوجی قبضہ کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں تھا۔27اکتوبر 1947میں کئے جانے والے بھارتی فوجی قبضہ کے نتیجہ میں چھ لاکھ سے زائد کشمیری شہید،ہزاروں خواتین بیوہ اور لاکھوں افراد زخمی و معذور ہو چکے ہیں۔

بھارتی فوج کشمیر داخل نہ ہوتی تواس خونی لکیر کا کوئی وجودنہ ہوتا، سرحدوں پر آئے دن فائرنگ، جھڑپیں اور نہتے عوام کی شہادتیں ہوتیںاور نہ ہی اس پورے خطہ کے لوگ مسلسل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوتے۔بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قراردیتا ہے مگر کشمیریوں کیلئے وہ ایک ایسے جارح ملک کی حیثیت رکھتا ہے جس نے فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں اور انہیں آزادی سے جینے کا حق نہیں دیا جارہا۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ تقسیم ہند کے وقت اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقے پاکستان کا حصہ بنیں گے۔ اس طرح کشمیر جس کی واضح اکثریت مسلمانوں کی تھی ‘ اسے پاکستان میں شامل ہوتا تھا مگر بھارت نے انگریز کی ملی بھگت سے اس پر فوجی قبضہ کیا بعد ازاں جب قائداعظم کے کہنے پر جنرل گریسی نے بھارتی فو ج کا غاصبانہ قبضہ ختم کیلئے پاکستانی فوج بھیجنے سے انکار کیاتو مولانا فضل الہٰی وزیر آبادی کی قیادت میں پاکستان کے قبائل اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مجاہدین کی بڑی تعداد نے کشمیرکار خ کرنا شروع کیا۔

Kashmir Issue
Kashmir Issue

وہ اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کیلئے وہاں پہنچے ، قربانیوں و شہادتوں کی نئی تاریخ رقم کی گئی اور وہ سری نگر تک پہنچ چکے تھے کہ نہرو بھاگا ہوا اس مسئلہ کو اقوام متحدہ لے گیا اور دہائیاں دیں کہ کسی طرح ان مجاہدین کو روکا جائے وگرنہ ان کے بڑھتے ہوئے قدوںکو روکنا مشکل ہو گا اور یہ کشمیر کے بعد بھارت کیلئے سخت خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ یوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 21اپریل1948 میںکشمیر کے حوالے سے ایک تاریخی قرارداد منظور کی جس میںکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا اورواضح طور پر کہا گیا کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے گا۔ وہ اپنی مرضی سے فیصلہ کریں گے کہ انہوںنے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا بھارت کے ساتھ۔اس طرح یہ قرارداد پاس کر کے کشمیری و پاکستانی قوم سمیت پوری دنیا کو دھوکہ دیا گیا اورپھر لیاقت علی خاں کے کہنے پر مجاہدین کے بڑھتے ہوئے قدم رک گئے جس پر نہرو نے خوشی سے پھولے نہ سماتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے یہ معاہدہ کر کے بھارت کو بچا لیا ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ اگر اس وقت کی حکومت سازشوں اور دبائو کا شکار نہ ہوتی تو آزاد کشمیر کی طرح مقبوضہ کشمیربھی جسے پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت حاصل ہے آج ہندو بنئے کی غلامی سے آزاد ہوتا۔بہرحال بھارت سرکار نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا ۔ دن بدن کشمیر پر اپنے فوجی قبضہ کو مستحکم کیا اور پھر سرے سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے انکار کرکے اسے اپنا اٹوٹ انگ قراردینا شروع کر دیا۔اس دوران آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے کشمیریوں کا جذبہ حریت دبانے کیلئے ہر حربہ اختیار کیا لیکن وہ اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا اور ہر آنے والے دن نہتے کشمیریوں میں بھارت سرکار کے خلاف نفرت بھرے جذبات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ بھارت خود اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں لیکر گیا مگر وہ مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو این کی قراردادوں کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک کر چانکیائی سیاست کا مظاہرہ کر رہا ہے اور کسی طور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مخلص نہیں ہے۔ بھارت اپنی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ کشمیر کوہر صورت اپنے قبضہ میں رکھنا چاہتا ہے۔

وہ مقبوضہ کشمیر سے بہنے والے دریائوں پر جنگی بنیادوں پر غیر قانونی ڈیم تعمیر کر رہا ہے تاکہ جب چاہے پاکستان کو خشک سالی اور جب چاہے سیلاب کی صورتحال سے دوچار کر دے۔ اسے معلوم ہے کہ کشمیر قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق پاکستان کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے وہ ہر صورت اسے وطن عزیز سے کاٹ کر رکھنا چاہتا ہے ۔ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے لیکن محض مسلمان ہونے کی بنا پر بھارتی و کشمیری مسلمانوں کا جس طرح بے دردی سے خون بہایا جارہا ہے وہ تاریخ کا سیاہ ترین باب بن چکا ہے۔

Burhan Wani
Burhan Wani

برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی فوج نے کشمیر میں قتل و غارت گری کا ایک نیا بازار گرم کر رکھا ہے۔ پچھے تین ماہ کے عرصہ میں ڈیڑھ سو سے زائد کشمیری شہیداور دس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی فورسز کی طرف سے پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے سینکڑوں نوجوان اور بچے اپنی آنکھوں کی بینائی کھوچکے ۔ پیپر گیس کے استعمال سے کشمیری مردوخواتین سینے کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔پوری حریت قیادت نظر بند ہے ‘ آٹھ ہزار سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو بھارتی فوج پر پتھرائو کے الزامات لگا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر چادر چاردیواری کا تقدس پامال اور جان بوجھ کر قیمتی اشیائ، کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے توڑے جارہے ہیں۔ کوئی ایسا ظلم ہے جو مودی سرکار ان دنوں کشمیریوں پر نہ ڈھا رہی ہو۔ جامع مسجد سری نگر سمیت دیگر شہروں و علاقوں میں عام نمازوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

اسی طرح بھارت سرکار نے کنٹرول لائن پر بھی عام پاکستانی شہریوں پر گولہ باری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے اب تک کئی پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔ وہ فائرنگ اور گولہ باری خود کر رہا ہے اور پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف کیاجارہا ہے’ اس سے ہندوبنئے کی ذہنیت کا بخوبی اندازہ لگایا سکتا ہے۔ آج 27اکتوبر کو دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں۔ آزاد و مقبوضہ کشمیر سمیت پوری دنیا میں تقریبات کا انعقاد کیاجائے گااور بھارتی دہشت گردانہ کردار کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

یہ دن جس طرح کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کی یاد دلاتا ہے اسی طرح اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کا دوہرا معیار بھی ظاہر کرتا ہے۔ مشرقی تیمور اور سوڈان کا مسئلہ ہو تو اقوام متحدہ جیسے ادارے فوری حرکت میں آجاتے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر جس کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی درجنوں قراردادیں موجود ہیں ان پر عمل درآمد کروانے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جاتی۔ اگر اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم کروایا جاسکتا ہے تو مقبوضہ کشمیر میں کیوں نہیں؟ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان مظلوم کشمیریوں کی دل کھول کر مدد کرے ۔ دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو متحرک کیاجائے اور آزاد کشمیر کی طرح مقبوضہ کشمیر کو بھی بھارتی قبضہ سے نجات دلانے کیلئے قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کیاجائے۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر کسی صورت خطہ میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

Habibullah Salfi
Habibullah Salfi

تحریر: حبیب اللہ سلفی
برائے رابطہ: 0321-4289005

Share this:
Tags:
Day Habibullah Salfi independence muslims october Slavery آزادی اکتوبر دن غلامی مسلمانوں مظلوم کشمیری
Death
Previous Post لا علاج
Next Post پولیس ٹرنینگ کالج کوئٹہ پر دہشتگردوں کا حملہ
Police Training College Attacked

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close