
اوگرا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم توقیر صادق کو مزید بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔ توقیر صادق کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل میڈکل چیک اپ بھی کرایا گیا۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اعشاریہ تین ارب کی وصولی کی جاچکی ہے۔ توقیر صادق کے دوسرے ساتھی ملزمان عمان اور کینیڈا میں رپووش ہیں۔
ان کی گرفتاری بھی عمل میں لانی ہے۔ جبکہ یو اے ای میں توقیر صادق کے اکاونٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرنی ہے۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے۔ عدالت نے بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ملزم کو دس ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
