ڈیرہ غازی خان ( این این اے)اولڈ ایج بینیفٹ کے ذریعے پنشن لینے والے بزرگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا ڈیرہ غازی خان میں قائم ریجنل آفس کو مظفر گڑ ھ میں شفٹ کر دیا گیا جس سے بزرگ افراد کو ڈیرہ غازی خان لیہ اور راجن پور سے طویل سفر طے کرکے مظفر گڑھ تصدیق کے لیے جانا پڑتا ہے۔
بزرگ پنشنر ز کا کمشنر ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں گذشتہ دس سال سے قائم اولڈ ایج بینیفٹ کے دفتر کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے سابق ایم این اے جمشید دستی نے اپنی من مانی کرتے ہوئے دو سال قبل ڈیرہ غازی خان سے مظفر گڑھ شفٹ کرا دیا جس سے بزرگ پنشن لینے والوں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے ہو رہا ہے واضع رہے کہ ڈیرہ غازی خان جو کہ چاروں اضلاع کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مقام ہے۔
حکومت نے اسی لیے ڈیرہ غازی خان میں ہی ریجنل آفس اولڈ ایج قائم کیا تھا جبکہ جمشید دستی نے صرف اپنے علاقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے ڈیرہ غازی خان میں قائم ریجنل آفس کو زبردستی مظفر گڑھ شفٹ کرا دیا جبکہ دوسری طرف اولڈ ایج کے ذریعے پنشن حاصل کرنے والے بزرگوں کو ڈائریکٹر اولڈ ایج بینیفٹ کی طرف سے یہ چھٹی ارسال کر دی جاتی ہے۔
وہ اپنے زندہ یا مردہ ہونے کی تصدیق کرانے کے لیے مظفر گڑھ آئیں جس سے ڈیرہ غازی خان سے پنشن لینے والے بزرگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اولڈ ایج کے ذریعے پنشن حاصل کرنے والوں میں شامل شیخ منظور احمد ، لالہ مشتاق احمد ، بابا عبدالمجید بابر ، شیخ سہیل احمد ، اظہر حسین غلزائی ، بیوہ رحیم بخش خان ، بیوہ استاد اللہ بخش وغیرہ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان انور رشید سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولڈ ایج بینفیٹ کا ریجنل آفس فوری طور پر ڈیرہ غازی خان میں دوبارہ شفٹ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور بزرگ خواتین و حضرات کو دور دراز علاقوں کے دھکے کھانے سے بچایا جائے۔
