بہاولپور(این این اے)سپرنٹنڈنٹ پولیس پٹرولنگ حشمت کمال کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے بہاولپور کے مختلف مقامات پر سیمینار منعقد کئے جن میں لوگوں کو ڈینگی کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں اور اس مرض کی روک تھام بارے حفاظتی تدابیر سے آگا ہ کیا گیا۔
انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ملک محمد اکرم ذکی نے کہا کہ ڈینگی ہر گز لا علاج مرض نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بروقت ٹیسٹوں اور علاج سے اس مرض کا شافی علاج ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرض سے خوف زدہ نہ ہوا جائے بلکہ حوصلے بلند رکھیں۔
اس موقع پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ڈینگی اور ٹریفک قوانین کے کتابچے تقسیم کئے گئے اور پی ایچ پی کی ہیلپ لائن 042-1124بارے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
