Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اصلی اپوزیشن یا فرینڈلی

January 8, 2017 0 1 min read
Khurshid Shah
Khurshid Shah
Khurshid Shah

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
اِس وقت پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف مسلم لیگ (نون) کی اپوزیشن ہیں۔ دونوں جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ اصلی اپوزیشن اُنہی کی دوکان پر دستیاب ہے اور دوسری اپوزیشن تو بَس ”اَیویں ای” ہے ۔ کہا جا سکتا ہے کہ دونوں جماعتیں ہی اپوزیشن کے اندر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا براہِ راست فائدہ نواز لیگ کو پہنچ رہا ہے۔ کپتان تو ببانگِ دہل پیپلز پارٹی کو”فرینڈلی اپوزیشن” اور قائدِحزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کو ”ڈَبل شاہ” کا طعنہ دیتے رہتے ہیں، اب پیپلز پارٹی نے بھی یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ عمران خاں پیپلز پارٹی کے خلاف غیرپارلیمانی زبان استعمال کرکے دَراصل نواز لیگ کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

حقیقت بہرحال یہی ہے کہ ” اصلی تے وَڈی” اپوزیشن تو پیپلز پارٹی ہی ہے جسے تحریکِ انصاف ماننے کو تیار نہیں۔ شیخ رشید اور اعتزاز احسن جیسے لوگوں نے زور تو بہت مارا کہ کسی نہ کسی صورت دونوں جماعتیں متحد ہو کر نواز لیگ کے خلاف متحد ہو کر سڑکوں پر نکلیں لیکن ایسا ہوتاممکن نظر نہیں آتا۔ وجہ اُس کی یہ ہے کہ دونوں جماعتیں ہی اقتدار کی خواہش مند ہیںاور کوئی ایک جماعت بھی یہ نہیں چاہتی کہ اُس کے مقابلے میں دوسری جماعت ابھر کر سامنے آئے ۔ پیپلز پارٹی کی شدید ترین خواہش ہے کہ اُس کے قدم ایک دفعہ پھر پنجاب میں جَم جائیں جبکہ دوسری طرف کپتان صاحب کا 2013ء کے انتخابات کے بعد سے شور ہی یہی ہے کہ اُس کے ساتھ دھاندلی ہوئی ورنہ پنجاب تو تھا ہی اُسی کا۔ اِن حالات میں بظاہر تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن کے ہنگام دونوں آپس میں ہی گتھم گتھا رہیں گے اور صورتِ حال یوں بَن جائے گی کہ

لَڑتے لَڑتے ہو گئی گُم
ایک کی چونچ اور ایک کی دُم

اور نواز لیگ بڑے آرام سے 2018ء کا الیکشن جیت جائے گی۔ اب اُڑچن ہے تو صرف ایک یعنی پاناما پیپرز۔ اگرنواز لیگ کو سپریم کورٹ سے پاناما کیس میں کلین چِٹ مل جائے تو پھر ”سَتّے خیراں” ۔ حقیقت یہی ہے اب پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف ، دونوں کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں ۔ کیس چونکہ سپریم کورٹ میں ہے اِس لیے اِس پر کوئی تبصرہ تو نہیں کیا جا سکتا لیکن حالات بتاتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے تحقیقاتی کمیشن کی طرح اِس بار بھی فیصلہ نوازلیگ کے حق میں ہی آئے گا۔ کپتان نے سپریم کورٹ میں کہا ”اپوزیشن کا کام الزام لگانا ہے ، ثبوت فراہم کرنا نہیں”۔ جس پر کورٹ روم نمبر 2 قہقہوں سے گونج اُٹھا۔معزز جج صاحبان نے فیصلہ ثبوتوں کی بنیاد پر دینا ہے اور ثبوت مدعیان کے پاس ہیں نہیں، اِس لیے فیصلہ صاف ظاہر ہے۔

سیاست کے گھاگ کھلاڑی آصف علی زرداری خوب جانتے ہیں کہ سڑکوں پر نکلنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ وہ یہ تو ضرور چاہیں گے کہ فیصلہ نواز لیگ کے حق میں آنے کی صورت میں تحریکِ انصاف اپنی توانائیاں سڑکوں پر ضائع کرے لیکن وہ خود احتجاجی سیاست سے گریز ہی کریں گے ۔ اسی لیے زرداری صاحب نے اپنے اور بلاول کے لیے پارلیمنٹ کا راستہ چُنا ہے ۔ اب دونوں باپ بیٹا پارلیمنٹ میں نظر آئیں گے اور کپتان کو یہ کہنے کا موقع مل جائے گا کہ پیپلز پارٹی ”فرینڈلی اپوزیشن” کا کردار ادا کر رہی ہے۔

سیاسی بساط کے ماہرآصف زرداری نے یہ محسوس کرتے ہوئے کہ الیکشن قریب آن لگے ہیں اور پیپلز پارٹی کو سنبھالنا نوجوان بلاول کے بَس کا روگ نہیں اِس لیے وہ اپنی ڈیڑھ سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے پاکستان چلے آئے اور آتے ہی ”پاکستان کھپے” کا نعرہ بلند کرتے ہوئے انتہائی متوازن خطاب کیا جس سے نہ صرف بلاول کے نعروں کی قلعی کھُل گئی بلکہ پیپلز پارٹی کی سمت کا تعین بھی ہو گیا اور ایک عام فہم شخص کو بھی پتہ چل گیا کہ پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد جمہوری انداز میں ہی آگے بڑھائے گی اور اگر وہ احتجاجی جلسے ، جلوس اور ریلیاں نکالتی بھی ہے تو یہ دراصل آمدہ انتخابات کی تیاری ہو گی ۔ اب پیپلز پارٹی اپنے اوپر لگا ”فرینڈلی اپوزیشن ” کا لگا ہوا داغ دھونے کی تو بھرپور کوشش کرے گی لیکن کپتان کی طرح ”سُرخ لکیر” کبھی نہیں پھلانگے گی۔

Parliament
Parliament

آصف زرداری کہتے ہیں ”مجھے پارلیمنٹ میں جانے کا شوق نہیں، میں عوام کی خاطر پارلیمنٹ میں جا رہا ہوں۔ اب عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہ سکتا”۔ یہ ایسا گھِسا پِٹا نعرہ ہے جو ہمیشہ انتخابات سے پہلے ہی سنائی دیتا ہے ۔ ویسے بھی پیپلز پارٹی کا تو انتخابی نعرہ ہی ”روٹی ، کپڑا اور مکان” ہے،جس کی بازگَشت بھٹو مرحوم کے دَور سے اب تک متواتر سنائی دیتی رہتی ہے ۔ یہ الگ بات کہ عوام سے روٹی ، کپڑا اور مکان چھیننے میں ہمیشہ مؤثر ترین کردارآصف زرداری کا ہی رہا ہے جنہیں کبھی ”مسٹر ٹین پَرسینٹ” اور کبھی ”مسٹر سینٹ پَر سینٹ ” جیسے القابات سے نوازا گیا۔ غضب کرپشن کی عجب کہانیاں بھی اُنہی کے دَور میں مشہور ہوئیں۔ جب آصف زرداری قومی دولت سمیٹ کر اپنے غیرملکی خزانے بھریں گے تو پھر اکابرینِ پیپلزپارٹی کا ہاتھ کون روک سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزرائے اعظم سے لے کر ایک عام عہدیدار تک کرپشن کے حمام میں سبھی ننگے نظر آتے ہیں۔ اِس لیے آصف زرداری کی زبان سے غریبوں کی ہمدردی کے بول اچھے نہیں لگتے۔ کپتان پر کرپشن کا کوئی ایسا الزام تو بہرحال نہیں لیکن وہ احتجاجی سیاست اور بار بار کے یوٹَرنز سے اپنی توانائیوں کو بڑی حد تک ضائع کر چکے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اُن کی جماعت اندرونی طور پر شدید انتشار کا شکار ہے ۔ یہ الگ بات کہ گھاٹ گھاٹ کا پانی پیئے ایک سینئر لکھاری نے لکھا ہے کہ عمران خاں نے وزیرِاعظم کے خلاف نقاب کشائی کی مہم چلا رکھی ہے ۔ وہ لکھتے ہیں ”میں عمران خاں کو ظلم کے خلاف لڑنے والے مجاہدین میں شمار کرتا ہوں ۔ دیکھنا یہ ہے کہ عمران خاں نے کیا حاصل کیا؟۔ دیکھنا یہ ہے کہ وہ کِس بے جگری سے طاقت کا مقابلہ کر رہا ہے ۔۔۔۔ وہ کرکٹ میں بھی ہیرو تھا اور سیاسی جدوجہد میں بھی ہیرو ہے۔۔۔۔بھگت سنگھ پھانسی کے پھندے پر جھول کر اَمر ہو گیا۔

بھٹو صدیوں سے پِسے ہوئے عوام کی زنجیریں توڑنے کے لیے میدان میں اُترا اور پھانسی چڑھ گیا لیکن ہمیشہ کے لیے امر ہو گیا ۔ اِن دِنوں عمران خاں ڈراؤنا خواب بَن کر حکمرانوں کی نیندیں حرام کر رہا ہے ۔ حکمرانوں کے پالتو ”کوّے” عمران خاں کو ہر چوٹ لگنے پر کائیں کائیں کرتے ہوئے ناچتے ہیں لیکن ابھی تک اُسے شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ حیرت ہے کہ لکھاری موصوف تو عمران خاں کے مخالفین کی صفِ اول میں شمار ہوتے تھے۔ یہ وہی صاحب ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے لکھا تھا ” سونامی گَٹر میں بہہ گئی” لیکن پھر اچانک یہ کایا کلپ کیسے ہو گئی ؟۔ ویسے یہ کوئی اچنبھے کی بات بھی نہیں کیونکہ موصوف کا ماضی کچھ ایسا ہی ہے ۔وہ کسی زمانے میں پیپلز پارٹی کے ”جیالے” ہوا کرتے تھے۔

بھٹو مرحوم کو زوال آیا تو ضیاء الحق مرحوم کے پہلو میں پائے جانے لگے۔ میاں نوازشریف چونکہ ضیاء الحق کو بہت پسندتھے، اِس لیے موصوف میاں صاحب کے ساتھ نتھی ہو گئے اور 1999ء تک اُن کی ”کائیں کائیں” اپنے عروج پر رہی۔ اُنہیں میاں صاحب کے ”سپیچ رائٹر” ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا لیکن جب میاں صاحب جَلاوطن ہوئے تو موصوف نے بہ اندازِ حکیمانہ پرویز مشرف کے گُن گانے شروع کیے ۔ پھر آصف زرداری کی پاکستان آمد پر اُن کے مدح سَرا بنے۔ اب اگر اُنہوں نے کپتان صاحب کو بھگت سنگھ اور بھٹو مرحوم جیسا قرار دے دیا ہے تو یقیناََ دال میں کچھ کالا ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Friendly imran khan Khurshid Shah opposition pakistan parliament politician ppp Prof Riffat Mazhar اپوزیشن پاکستان سیاست عمران خاں
Indifference
Previous Post بے حسی‎
Next Post ضلع کورنگی میں صاف ستھرا سرسبز صحت مند ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے۔ سید نیئر رضا
DMC Korangi Karachi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close