
جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد بھی القاعدہ ایک خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ رہنما ایمن الزواہری کو القاعدہ کو مجتمع کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔
لیکن القاعدہ سے منسلک گروپ اپنے اہداف کو مسلسل نشانہ بنا رہے۔القاعدہ کی قوت میں کمی تو آئی ہے لیکن یہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ شام کی خانہ جنگی نے سینکڑوں القاعدہ ارکان کو اکٹھا کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ امریکا کے اس دعوی کی تائید کرتی ہے جس کے مطابق القاعدہ کی علاقائی تنظیمیں اب بھی دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
