
لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے شمالی علاقے جائن میں مسافر بس اور پھلوں سے لدے ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ پینتیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوں اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی۔ ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق مسافر بس چک لیو سے بگوا جارہی تھی اور اس میں پچاس سے زائد مسافر سوار تھے۔
