Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاک فضائیہ کی عظمت کو سلام

February 28, 2019 0 1 min read
Pakistan Air Force
Pakistan Air Force
Pakistan Air Force

تحریر: عتیق الرحمن

مسلمانوں نے برصغیر پاک و ہند اور بنگلہ دیش پر ایک ہزار سال تک حکومت کی ہے ۔مگر ایک لمحہ بھر کے لیے بھی مسلمانوں نے اقلیتوں کے حقوق کو سلب کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اقلیتوں بشمول ہندو ئوں اور سکھوں وغیرہ کو برابر انتظامی عہدوں پر تعینات ہے۔انگریز کی آمد اور قبضہ برصغیر کے بعد ہندوئوں نے اثر ورسوخ حاصل کرلیا ۔اسی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف انہوں سازشوں کا جال بننا شروع کیا تو مسلمانوں نے اپنے لیے الگ خطہ ارضی پاکستان کے نام سے حاصل کرلیا۔ پاکستان کو معرض وجود میں آئے ستر سال بیت چکے ہیں ۔پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے کبھی بھی جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ پاکستان نے ہمہ وقت کوشش کی ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں۔ لیکن بھارت کے انتہاپسند ہندو حکمرانوں نے بالعموم اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے بالخصوص پاکستان پر کئی بار جنگ مسلط کی ۔ان تما م جنگوں میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی اور شکست سے دوچار ہوکر بھارتی فوج راہ فرار اختیار کرگئی۔1948ئ،1965،1971ء اور 1999ء میں جنگ کی بھارتی کوششیں ہوتی رہی ہیں۔ لیکن جب بھارت شکست سے دوچار ہونے لگا تو اس نے فوراً عالمی ممالک سے رجوع کرکے جنگ کو رکوا دیا۔

اب جب کہ بھارت میں انتہاپسند و سفاک و قاتل حکمران نریندر مودی اقتدار کے ایوانوں پر مسلط ہے ۔بی جے پی نے مودی کو لاتے وقت جو دعوئے کیے تھے ہندوستان کی تقدیر بدلنے کے بارے میں۔اس کے نتیجہ میں بھارت کی کروڑوں عوام میں مودی اور بی جے پی کے خلاف سخت ردعمل موجود ہے ۔ اسی کے سبب بھارت میں جاری انتخابات میں مودی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ ایسے میں نریندر مودی نے ایک سازش تیار کی ۔منصوبہ بندی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کی بس پر حملہ کرایا جس میں 40لوگ ہلاک ہوئے۔اس حملہ کی پیشگی اطلاع سیکورٹی اداروں کی جانب سے کردی گئی تھی۔ لیکن بھارتی حکومت اور سیکورٹی اداروں نے اس حملہ کو روکنے کی جائے اس کو کامیاب ہونے دیا ۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم کو مکمل کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیں ۔جس سے ان کا مقصد صرف انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے عوام کی ہمدردی سمیٹنے کی کوشش کررہاہے۔

پاکستان حکومت اور پاکستان کی فوج اور سیاسی و ملی قیادت نے بیک زبان متحد ہوکر اعلان کیا کہ بھارت میں فورسز پر ہوئے حملہ کی مذمت کرتے ہیں ۔اس حملہ کے لیے بارودی مواد ،حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور حملہ آور سبھی بھارت کے اندر سے ہی تانے بانے جڑتے واضح نظر آتے ہیں۔تاہم اس کے باوجود ہم پرامن ملک و قوم ہونے کی حیثیت سے اس حملہ کی تحقیق کرانے کے لیے بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ البتہ امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب پاک آرمی دے گی۔ اس سلسلہ میں سوچ و بچار اور تعطل کا اظہار کسی صورت نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان کے پیغام الفت و محبت اور تعاون کو ٹھکراتے ہوئے 25فروری کی رات کو بھارت کے جیٹ طیاروں نے پاکستانی سرحدمیں داخل ہونے کی کوشش کی اور دعوی کیا کہ بالاکوٹ ضلع مانسہرہ میں موجود عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں کو تباہ اور3سے زائد دہشت گردوں کو قتل کیا۔بھارتی میڈیا نے یہ واویلا تو مچایا اور اپنی بالادستی کے نعرے الاپے مگر حقیقت یہ نکلی کہ جوحملہ کی ویڈیوبھارتی میڈیا نے جاری کی وہ 2016ء کی نکلی ۔بھارت کے اس دعوئوے پر رد عمل دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت نے بدترین بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے کی مختلف مقامات سے کی ضرورتھی مگر پاکستان ائیر فورس نے ان کو گھسنے نہیں دیا۔ اوکاڑہ بہاولپور سیکٹر،سیالکوٹ سیکٹر میں ناکامی کے بعد پھر مظفر آباد آزاد کشمیر میں بھارتی طیارے داخل ہوئے اور چارمنٹ کے اندر پسپائی اختیار کرگئے اور اپنے سامان پے لوڈ کردیا جس سے کسی بھی آبادی و املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا کہ ہم نے امن کا پیغام دیا تھا جس کو بھارت نے مسترد کردیا اب اس کو ہم اس جارحیت و دخل اندازی کاوقت متعین اور جگہ معینہ پر منہ توڑ جواب دینگے۔

بھارتی جارحیت اور پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے مشترکہ بیانیہ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے یک زبان و یک جان و قلب ہوکر جو قرارداد مذمت پاس ہوئیں اور بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا مطالبہ ہوا تو اس پر عالمی ممالک امریکہ، ترکی، چین،آسٹریلیا، ایران ،یورپی یونین ،اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی جانب سے بھارت و پاکستان سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت تو پہلے ہی امن پسندی کا پیغام دیا تھا اور اختلافی مسائل پر مشترکہ طورپر تحقیقات و مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا۔

گذشتہ روز علی الصبح بھارت نے جارحیت کا ایک بار پھر مظاہرہ کھوئی رٹہ ،بھمبر کے قریب کیا تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی جنگی طیاروں کو حصار میں لے کر نشانہ بنایا تو ایک طیارہ تباہ ہوکر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگانہ میں گرجبکہ دوسرا طیارہ پاکستانی حدود میں گرا۔ بھارتی طیاروں میں موجود تین پائلٹوں نے طیاروں سے چھلانگیں لگائیں تو ایک پائلٹ زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ دوروپوش ہوگئے تھے جن کو بعدازاں پاک فوج کے جوانوں نے ان دو بھارتی پائلٹوں کو بھی بلآخر گرفتار کرلیا۔جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق دو پائلٹ ہلاک بھی ہوئے۔دفترخارجہ پاکستان اور پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی طیاروں کے خلاف آپریشن کی تصدیق کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہوتی ہے۔ بھارت جنگی جنون میں مبتلاہے جبکہ ہم پہلے بھی پرامن تھے اور اب بھی پرامن ہیں لیکن بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر ان کو جواب دیئے بغیر کوئی چارہ نہیں تھا جس میں بھارت کے دوطیارے تباہ ہوگئے ایک کا ملبہ پاکستان کی حدود اور دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرگیا۔ اور پائلٹ بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔میجرجنرل آصف غفورنے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت جنگ کی طرف پیش قدمی کرنے کی بجائے پاکستان کی امن دوست پالیسی پر مثبت رد عمل پیش کرے۔تاہم پاکستان ہر طرح کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے ۔جنگ سے خطے کو شدید نقصان پہنچے گا ۔ پاکستان نے دفاعی طورپر بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا ۔کوشش ہے کہ بھارت کے فوجی مراکز کو نشانہ نہ بنائیں۔گذشتہ شب نکیال سیکٹر اور کھوئی رٹہ کے مقام پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہاتھا۔جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

پاک فضائیہ کی جانب سے بھرپور جواب کی وجہ سے بھارت کے اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہوگیا ۔بھارت کی حکومت نے پاکستان کے جواب پر گھٹنے ٹیک دئیے اور بھارتی وزیرخارجہ شسما سوراج نے اپنا پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطہ کو جنگ میں نہیں جھونکا چاہتے بلکہ ہماری کوشش ہے کہ سرحد پر صورتحال مزید مخدوش نہ ہو۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے دہلی ،مقبوضہ کشمیر اور پنجاب میں طیاروں کی پروازوں کو معطل کردیا۔پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اس کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے۔موجودہ صورتحال پر نیشنل کمانڈ اورسیکورٹی اداروں کی وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اہم بیٹھک بھی ہوئی اور وزیر اعظم پاکستان نے پیش آمدہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے قوم سے خطاب بھی کرنے کا فیصلہ کیا۔

مسلمانوں کی یہ صفت ہے کہ وہ جنگ کو پسند نہیں کرتے اور ہرممکن کوشش کرتے ہیں کہ انسانیت کو نقصان پہنچانے سے بچایا جائے لیکن اگر دشمن دراندازی کی کوشش کرے تو اس کو منہ توڑجواب دینا اپنے لیے فخر اور امتیاز محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان کی فوج اور پاکستان کی عوام جذبہ شہادت سے سرشار ہونے کی وجہ سے بھارت کی ہر طرح کی ظالمانہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جواب بھی دے گی۔تاہم عالمی ممالک کو سنجیدہ بنیادوں پر کوشش کرنی چاہیے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے مابین منڈلاتے جنگ کے بادلوں کو دورکرنے میں اپنا کردار اداکریں بصورت دیگر سخت ترین نقصان صرف اور صرف انسانیت کا ہی ہوگا۔مودی سرکار کی بوکھلاہٹ اور ضد کا نتیجہ خود بھارتی عوام اور میڈیا دیکھ چکا ہے ان کو چاہیے کہ وہ مودی کے فریب میں مبتلا ہوکر جنگ کی حمایت کرنے کی بجائے مودی سرکار سے مطالبہ کریں کہ وہ گذشتہ ہفتہ کے دوران چار جنگی طیاروں کی تباہی اور سیکورٹی فورسز پر حملے کا جواب طلب کریں۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری اور ملی قیادت کو بھی ہوشیار و بیدار رہنے کی ضرورت ہے کہ بھارت جنگ کے میدان میں ہم سے مقابلہ نہیں کرسکتا تو وہ ثقافتی یلغار کے ساتھ ملک میں بدامنی پیدا کرانے کے لیے جال بچھاتا ہے ۔ ایسے میں ہوشمندی کے ساتھ ملک کی فوج و عوام بھارت کی تما م تر سرد و گرم جنگ کا بھرپور جواب دیں۔ کیونکہ علامہ اقبال نے اپنے شاہین کی خوبی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

Atiq ur Rehman
Atiq ur Rehman

تحریر: عتیق الرحمن

Share this:
Tags:
Atiq-ur-Rehman Bangladesh government governors Greeting muslims PAF rights Rulers salam بنگلہ دیش پاک فضائیہ حقوق حکمرانوں حکومت سلام مسلمانوں
Pakistani Media
Previous Post کشیدگی اور میڈیا کا کردار
Next Post کتاب کلچر کا تحفظ، وقت کی ضرورت
Book

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close