Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستان کھپے

December 26, 2016 0 1 min read
Asif Ali Zardari
Asif Ali Zardari
Asif Ali Zardari

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
بلوچ سردار، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اٹھارہ ماہ کی خود ساختہ جَلاوطنی کے بعد 23 دسمبر کو کراچی پہنچ گئے۔ پتہ نہیں یہ جَلاوطنی تھی، الطاف حسین کی طرح فرار یا کچھ اور، بہرحال جو کچھ بھی تھا، وہ ایک دفعہ پھر پاکستانی سیاست میں ”اِن” ہو چکے ہیں۔ اُنہوں نے پاکستان میں اپنے آخری خطاب میں اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرکے یہ کہا ” تم نے تین سال بعد چلے جانا ہے، پھر ہم نے ہی رہنا ہے”لیکن پھر ہوا یہ کہ اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی باتیں کرنے والے آصف زرداری اچانک ملک سے ”پھُر” ہوگئے اور اب جب کہ سپہ سالار راحیل شریف ریٹائر ہو کر گھر جا چکے تو زرداری صاحب بھی وطن لوٹ آئے ۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کوئی نیا ”این آر او” ہوا یا معافی تلافی لیکن ”کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔ پاکستان پہنچتے ہی اُنہوں نے ایک بار پھر ”پاکستان کھپے” کا نعرہ لگا دیا اور ساتھ یہ بھی کہا ” اب بھاگوں گا نہیں۔سیاسی اداکار کیوں بھول گئے کہ ہم نے گڑھی خُدا بخش میں دَفن ہونا ہے ”۔ اللہ کرے وہ پاکستان ہی میں رہیں لیکن اُنہوں نے پہلے بھی یہی کہا تھا اور ہوا یہ کہ اچانک منصۂ شہود سے غائب ہو گئے۔

پاکستان کھَپے کا نعرہ لگانے والے بلوچ سردار نے اپنے پانچ سالہ دَورِ حکومت میں پاکستان کو ہی ”کھپا” کے رکھ دیا تھا اب دیکھیں وہ کِس کو ”کھپانے” آ رہے ہیں ۔ یوں تو اُنہوں نے اپنے مختصر خطاب میں مفاہمت ہی کی بات کی اور یہ بھی کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے لیکن وہ چَومکھی چالیں چلنے کے ماہر ہیں ۔ اُن کے تو قریب ترین ساتھیوں کو بھی پتہ نہیں ہوتا کہ اُن کے اندر کون کون سے منصوبے جنم لے رہے ہیں ۔ بَس پتہ ہے تو پوری قوم کو اتنا کہ جہاں اُن کا بَس چلا ، وہ ہاتھ صاف کرنے سے باز نہیں آئیں گے ۔ بی بی بینظیر کے پہلے دَورِ حکومت میں اُنہیں مسٹر ٹِین پرسنٹ کہا جاتا تھا ، دوسرے دَورِ حکومت میں وہ مسٹر سینٹ پرسینٹ بن گئے اور جب بی بی کی شہادت کے بعد اُنہیں کھُل کھیلنے کا موقع ملا تو پھر غضب کرپشن کی ایسی ایسی عجب کہانیاں سامنے آئیں کہ سارے کرپٹ عناصر اُنہیں اپنا ”گُرو” ماننے لگے ۔ اب بھی یقیناََ اُن کا کوئی نہ کوئی ٹارگِٹ تو ضرور ہو گا ورنہ وہ پاکستان آنے کا رِسک کبھی نہ لیتے ۔ اُدھر وزیرِاعظم میاں نواز شریف خوش ہیں کہ زرداری صاحب پاکستان آ رہے ہیں ۔ اُنہوں نے تو زرداری صاحب کو خوش آمدید بھی کہہ دیا ، جس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔

Asif Ali Zardari and Nawaz Sharif
Asif Ali Zardari and Nawaz Sharif

پہلی یہ کہ میاں صاحب کو زرداری صاحب کی مفاہمتی سیاست پہ اعتماد ہے۔ وہ خوب جانتے ہیں کہ زرداری صاحب سفینے جَلا کر لڑنے والوں میں سے نہیں۔ وہ پہلے اپنا دامن بچائیں گے اور اُس کے بعد ہی کوئی قدم اُٹھائیں گے۔ دوسری وجہ یہ کہ میاں صاحب سمجھ رہے ہیں کہ کپتان کا توڑ صرف آصف زرداری ہی ہو سکتے ہیں ، بلاول زرداری نہیں۔ ہم پہلے بھی لِکھ چکے کہ آمدہ انتخابات 2018ء میں مقابلہ وزارتِ عظمیٰ کا نہیں ، دوسری پوزیشن کا ہے کیونکہ بظاہر تو یہی نظر آتا ہے کہ نوازلیگ کو آمدہ انتخابات میں شکست سے دوچار کرنا اگر ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور ہے ۔ اب تو صورتِ حال اور بھی واضح ہو چکی کہ لوکل انتخابات میں نوازلیگ نے پورے پنجاب کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی اور تحریکِ انصاف کا مکمل صفایا کر دیا اور یہ دونوں جماعتیں اپنا ایک بھی میئر منتخب نہیں کروا سکیں ۔ 2017ء انتخابات کا سال ہے اور غالباََ زرداری صاحب اُس میں اپنا حصّہ وصول کرنے آئے ہیں۔ یقیناََ اُن کے ذہن میں یہ ہو گا کہ بلاول تحریکِ انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتا اِس لیے اُن کی پاکستان میں موجودگی ضروری ہے ۔ اب قائدِ حزبِ اختلاف کی دَوڑ ہو گی اور کسی بھی صورت میں پیپلز پارٹی کسی بھی سطح پر تحریکِ انصاف کے ساتھ مفاہمت نہیں کرے گی اور نہ ہی تحریکِ انصاف پیپلز پارٹی کے ساتھ۔ اِس کے علاوہ نوازلیگ پر سے پاناما لیکس کے حوالے سے کم از کم پیپلز پارٹی کا بوجھ تو ہٹ ہی جائے گا ۔ شاید بلاول نہ جانتے ہوں لیکن آصف زرداری خوب جانتے ہیں کہ ”شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھینکنے والا احمق ہوتا ہے”۔ ویسے بھی جس جماعت میں چودھری نثار علی خاں جیسا دبنگ آدمی موجود ہو اور وہ جماعت بَرسرِاقتدار بھی ہو ، وہاں کرپٹ عناصر اپنا دامن بچا کر ہی نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ چودھری نثار کا یہ عالم ہے کہ

اپنے بھی خفامجھ سے ہیں ، بیگانے بھی نا خوش
میں زہرِ ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند

وہ 1985ء سے نوازلیگ میں ہیں اور اُنہوں نے کبھی کسی دوسری جماعت میں جانے کا سوچا تک نہیں۔ کپتان نے بھی متعدد بار اُنہیں تحریکِ انصاف میں شمولیت کی دعوت دی لیکن اُنہوں نے جواب تک بھی دینا گوارا نہ کیا۔ اُن کا کپتان صاحب سے پینتالیس سالہ تعلق ضرور لیکن اصول اپنی جگہ۔ ”دھرنا ٹو” میں سبھی نے دیکھ لیا کہ وہ اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرتے ۔بھارت بھی اُن سے ناخوش کہ وہ بھارت کے ساتھ حکومتی مفاہمتی عمل کے بھی خلاف ہیں کیونکہ اُن کے خیال میں بھارت سے خیر کی توقع رکھنا عبث ہے ۔ بھارتی وزیرِداخلہ راج ناتھ سنگھ کو اُنہوں نے ایسا کرارا جواب دیا کہ وہ ناراض ہو کر پاکستان سے واپس چلا گیا۔ ایسا نہیں کہ وہ بھارت کے ساتھ جنگ کے حامی ہوں ، حقیقت یہ ہے کہ وہ ہندو لالے کو مُنہ توڑ اور دوٹوک جواب دینا پسند کرتے ہیں ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے دھڑلے سے بات کرنے والے چودھری نثار کا اصول ہی یہی ہو کہ

غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ و دَو میں
پہناتی ہے دُرویش کو تاجِ سرِ دارا

اُن پر کبھی کرپشن کا الزام بھی نہیں لگا۔ وہ خود کرپشن کرتے ہیں ، نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے ساتھ اُن کی مخاصمت کی وجہ یہی ہے کہ وہ کرپشن پر سمجھوتہ کرنے کے لیے کبھی تیار نہیں ہوتے۔ اِدھر زرداری صاحب کراچی کی فضاؤں میں پہنچ رہے تھے اور اُدھر رینجرز زرداری کے ذاتی دوست کے دفاترپر چھاپے مار کر ریکارڈ اپنے قبضے میں لے رہے تھے ۔ رینجرز نے وہاں سے اسلحہ بھی بَرآمد کیا اور پانچ افراد کو زیرِحراست بھی لیا، جس پر پیپلز پارٹی نے واویلا کرتے ہوئے اِسے سیاسی انتقام کہا۔ چودھری نثار نے وزیرِاعظم صاحب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کارروائی ٹھوس شواہد کی بنا پر کی گئی۔ اِن حالات میں یہ ممکن تو نظر نہیں آتا کہ چودھری نثار کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کرپشن پر کوئی ” مُک مَکا”ہو سکے ۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کا سارا زور چودھری نثار کے استعفے پر ہے لیکن ایسا کبھی ہو گا نہیں کیونکہ میاں نواز شریف چودھری نثار کی نوازلیگ سے علیحدگی کبھی پسند نہیں کریں گے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
pakistan politics Prof Riffat Mazhar slogan آصف زرداری آصف علی زرداری پاکستان سیاست نعرہ
Benazir Bhutto
Previous Post پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو
Next Post قائد کی ولادت کا دن اور ہم
Quaid e Azam Anniversary

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close