Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی اور علم کی شمع پر وار

January 21, 2016 0 1 min read
Pathank Attack
Pathank Attack
Pathank Attack

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم
قارئین کو بخوبی یاد ہے کہ جب پٹھان کوٹ کا واقعہ روونما ہوا تو ہمسایہ ملک بھارت کے وزیر دفاع نے کیا کہاتھابھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پٹھانکوٹ حملے کا الزام پاکستان پر دھرتے ہوئے کھلم کھلا دھمکیاں دیں۔ منوہر پاریکر نے کہا تھا جوابی حملہ کس وقت اور کہاں کرنا ہے اس کا تعین وہ کریں گے ابھی پٹھان کوٹ کے واقعہ کو زیادہ عرصہ نہیں ہوا کہ پاکستان میں دل ہلا دینے والے سانحہ نے رونگھٹے کھڑے کر دیئے ۔ منوہر پاریکر کی پاکستان کو کھلے عام دھمکیوں کے بعد پہلے پشاور میں چیک پوسٹ اور اس سے اگلے دن ہی چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ ہوا۔منوہر پاریکر نے ایسا بیان پہلی بار نہیں دیا پچھلے سال بائیس مئی کو منوہر پاریکر نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کانٹے سے ہی کانٹا نکلتا ہے۔ صرف ہمارا فوجی کیوں مرے’ ہم بھی دہشت گردوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ دہشت گردی کا مقابلہ دہشت گردی سے ہی کیا جا سکتا ہے۔پاکستان دہشت گردی کے کئی واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت عالمی برادری کو دے چکا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری کو بارہا آگاہ کیا کہ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں دہشت گردوں کو تربیت دیکر پختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں میں داخل کیا جارہا ہے۔

چارسدہ حملے کی تحقیقات میں سکیورٹی ادارے یقینا اس پہلو پر بھی تحقیق کریں گے کہ پاکستان پر بے بنیاد الزام لگانے والے بھارتی وزیر دفاع نے دھمکیوں پر عمل کی کوشش تو نہیں کی دہشت گردوں کو کس کی پشت پناہی حاصل تھی ؟ کون پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے ؟ اس کے ثبوت تو تحقیق اور تفتیش کے بعد ہی سامنے لائے جائیں گے تاہم بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کی دھمکیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ جب وطن عزیزپاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت سعودی عرب اور ایران کشیدگی کے حل کے لئے سرکاری دورے پہ تھی تب دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر نے خیبر پختون خواہ کا رخ کر لیا پہلے انیس جنوری کو پشاورکو نشانہ بنایا جس میں 10افراد جاں بحق ہو گئے تھے یہ دھماکہ جمرود روڈ پر خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی اور پشاورکے سنگم پر واقع علاقے کار خانوبازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایاجاں بحق ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کے افسر نواب شاہ ،باڑہ پریس کلب کے صدر محبوب شاہ آفریدی اور ایک بچہ بھی شامل ہیں اس دھماکے میں دس قیمتی جانوں کے علاوہ مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

دوسرے ہی روزباچا خان کی برسی کے موقع پہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشتگردوں نے خون کی ہولی کھیلی جس کے حملے کے نتیجے میں ایک پروفیسر، دو طالبات، چار گارڈز دیگر عملہ اور ایک پولیس اہلکار سمیت25افراد شہید اور 50سے زائد افراد زخمی ہوئے،جبکہ پاک فوج کے کمانڈوز نے6دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،زخمیوں کو چارسدہ اور پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاگیاجہاں پر کئی زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے اس سانحہ سے ہر آنکھ اشکبار ہوئی چارسدہ کا ہیرو ,بہادر ڈرائیور جس کی حاضر دماغی نے سینکڑوں طالبات کی جانیں بچا لیں۔جب دہشتگردوں نے یونیورسٹی پر حملہ کیااور گارڈ پر فائرنگ کی جسے پہلی گولی کندھے میں لگی ڈرائیور اکرام نے جیسے ہی فائرنگ کی آواز سنی اوراور سکیورٹی گارڈ کو گرتے دیکھا تو وہ فوری طور پر گرلز ہاسٹل کی جانب بھاگا اور طالبات کو حملے سے باخبر کیا اور فوری طور پر انہیں یہاں سے نکلنے کی ہدایت کی۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اکرام کی بہادری اور حاضر دماغی نے سینکڑوں طالبات کی جانیں بچالیںسیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے بھی بڑے نقصان سے بچالیا گیا۔

Army Public School
Army Public School

دسمبر 2014میں آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے بعدباچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ خیبر پختو خوامیں کسی تعلیمی ادارے پردوسرا بڑا حملہ ہے ۔آرمی پبلک سکول 16دسمبر 2014ء کو دہشتگردوں کا نشانہ بنا جبکہ دہشتگردوں نے باچا خان یونیورسٹی چار سدہ پر حملے کیلئے 20جنوری 2016ء کا دن چنا ۔آرمی پبلک سکول پر حملے کا دن پاکستانی تاریخ میں ایک افسوسناک دن تصور کیا جاتا ہے کیونکہ 16دسمبر کو ہی سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا تھا اورپاکستان دولخت ہوگیا تھا ۔20جنوری قوم پرست رہنما باچا خان کی وفات کا دن ہے اوربدھ کو ان کی 28ویں برسی منائی رہی تھی جب ان کے نام سے موسوم یونیورسٹی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ۔دونوںحملوں کے درمیان پورے 400دنوں کا وقفہ ہے بیس جنوری باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں قوم پرست رہنما باچا خان کی برسی کے موقع پر مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت کے لئے طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد موجود تھی کہ صبح ساڑھے نو بجے کے قریب دہشت گرد وں نے یونیورسٹی میں داخل ہوکر اچانک فائرنگ شروع کردی ، جس سے خوف ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی، اس دوران دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور پاک فوج کے کمانڈوز نے چارسدہ یونیورسٹی کا محاصرہ کر لیا اور جامعہ کے اندر فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

حملے کے بعد یونیورسٹی میں موجود طلبہ شدید خوف و ہراس کا شکار رہے اور کئی طلبہ بھگدڑ کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے ۔یونیورسٹی میں 3ہزار سے زائدطلبہ و طالبات جبکہ مشاعرے کیلئے 600مہمان بھی آئے ہوئے تھے۔ مسلح دہشتگرد یونیورسٹی کی پچھلی طرف سے اندر داخل ہوئے حملہ پشاور سکول طرز کا لگتا ہے دہشتگرد دیوار پھلانگ کر اندر آئے ۔ حملہ آور یونیورسٹی کے عقب میں موجودگنے کے کھیتوں اور دھند کا سہارالے کریونیورسٹی میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان تھیں کافی دنوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ درس گاہوں کو نشانہ بنایا جائیگا سوالیہ نشان ہے کہ اس سلسلے میں معلومات کا کتنا تبادلہ ہوا؟انھوں نے کہا کہ طلبہ سافٹ ٹارگٹ ہیں حملے سے زیادہ دہشت پھیلتی ہے اور دہشت گرد یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپریشن ضربِ عضب کے بعد بھی ان میں اب بھی صلاحیت ہے کہ وہ دہشت پھیلا سکتے ہیںسیاسی طور پر ہم آہنگی اور از سرنو پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر کوئی پیشگی اطلاع تھی تو اس پر غور و فکر اور موئثر حکمت عملی کیوں نہ بنائی گئی دہشت گردوں سے جو سمیں ملی وہ ہمسایہ ملک افغانستان کی ہیں دہشت گردی کے دوران فون کالز ہوئیں دہشت گردوں نے جس سم سے آخری کال کی بھی افغانستان ہی کی گئی عسکری ذرائع کے حوالہ سے بھی بہت سے شواہد کو منظر عام پہ لایا گیا اور مزید شواہد جلد سامنے لانے کا عندیہ بھی دیا گیا اس ساری صورت حال میں جو افسوس ناک پہلو ہے وہ یہ ہے کہ ہماری حکومت اس سارے معاملے پہ مذمت کا ایک لفظ بھی بھارت کے خلاف نہیں بول سکی بھارت میں ایک چڑیا کی بھی ہلاکت ہوجائے تو انڈین حکومت ردعمل کے طور پہ پاکستان پہ کھلم کھلا الزام عائد کردیتی ہے قوم کے معماروں کو انتہائی بے دردی اور سفاکی سے شہید کیا گیا لیکن وطن عزیز کے حکمرانوں کی زبانوں پہ تالے لگ چکے ہیں پٹھان کوٹ کے واقعہ پہ میڈیا بھی چیخ چیخ کر پاکستان پہ الزام عائد کر رہا تھا اور اب میڈیا کی زبان بھی بند ہو چکی ہے یہ دوہرا معیاربھی قابل مذمت ہے۔

Bacha Khan University Attack
Bacha Khan University Attack

نئے سال کے پہلے بیس دنوں میں چار دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے جس نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا بیس جنوری کو خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے متعدد بار نشانہ بنایا گیا جس میں معصوم بچوں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں خیبر پختونخوا میں گذشتہ ہفتے بھی سیکیورٹی خدشات اور دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد پشاور میں سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا۔۔16 دسمبر 2014 کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 بچوں سمیت 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔یکم اکتوبر 2014 کو پشاور میں ہی ایک اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس میں سکول کی خاتون ٹیچر ہلاک اور 2 بچے زخمی ہوئے تھے۔18 نومبر 2014 کو پاک افغان سرحد پر واقع کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پارا چنار میں ایک سکول وین کو بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

جس میں گاڑی کا ڈرائیور سمیت ایک بچہ ہلاک ہوا تھا۔29 اکتوبر 2015 کو خیبر پختونخوا میں چارسدہ میں شبقدر کے علاقے میں 2 سرکاری سکولوں کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم اس فائرنگ سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔3 نومبر 2015 کو خیبر پختونخوا میں ہی نوشہرہ میں 3 حملہ آوروں نے ایک گرلز سکول کے باہر ہوائی فائرنگ کی تھی ،سکول کے باہر فائرنگ کرنے والے افراد کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔سانحہ چار سدہ ہونے پہ پورے ملک میں ایک روزہ،آزاد کشمیرمیں دو روزہ،خیبر پختون خوا میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیاواقعہ کے اگلے روز قومی پرچم بھی سرنگوں رہادہشتگرد اعلیٰ انسانی اقدار سے محروم ہیں عام شہریوں زیر تعلیم معصوم بچوں کے خلاف کارروائیوں سے گریز نہیں کرتے عالمی برادری دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کرے۔

بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ کیلئے مسلح تنازعات کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے چارسدہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر پوری قوم آبدیدہ ہے پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور ملک دشمن عناصر کے ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہو گی ،دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے ایک ایک نقطے پر عملدرآمد کرنا ہوگا تاکہ آئندہ اس طرح کے دلخراش واقعات رونما نہ ہوں

Dr.B.A.Khurram
Dr.B.A.Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
Tags:
Candles defense India knowledge pakistan Pathankot terrorism threat Wars بھارت پاکستان پٹھان کوٹ دھمکی دہشت گردی شمع علم وار وزیر دفاع
Shakeel Sagar
Previous Post یاد کرتے رہے یاد آتے رہے
Next Post چارسدہ: باچاخان یونیورسٹی کے اطراف سرچ آپریشن 35 مشتبہ افراد گرفتار
Bacha Khan University – Breaking News – Geo

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close