یاد کرتے رہے یاد آتے رہے
ہم تمھیں بے سبب گنگناتے رہے
نیند آئی نہیں پھر ہمیں رات بھر
دیر تک خو د کو ہم تھپتھپاتے رہے
ہر جگہ منتیں مانگتے ہی رہے
ہم تیرے نام کی لو جلاتے رہے
دل دھڑکتا رہا جان نکلتی رہی
ہم تڑپتے رہے اشک آتے رہے
ہم ساگر سسکتے رہے رات بھر
غم ہمیں دیکھ کر مسکراتے رہے

تحریر: شکیل ساگر
