
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سپوکس پرسن اور پی پی ٦ سے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار انجینئر افتخار چودھری نے اپنی رہائیش گاہ ٥٠٢پر گرینڈ افطار دیا جس میں شمالی پنجاب کی قیادت متحرک کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
موسم کی خرابی کے باوجود سیکڑوں لوگوں نے شریک ہو کر ان سے محبت کا اظہار کیا۔ شملای پنجاب کے سابق صدر عامر محمود کیانی مردان سے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان ٹیکسلا سے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی مرکزی ترجمان پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان سابق سوشل سیکرٹری پی ٹی زاہد کاظمی نوجوانوں کے قائد زبیر خان نیازی،چودھری ارسلان چودھری ذوالقرنین گجر خان سے چودھری عظیم ساجد محمود جاوید کوثر عطاء اللہ شادی خیل ایڈیٹر آئینہ جہاں اشتیاق عباسی معروف اینکر پرسن ناصر حبیب تجزیہ نگار لیاقت شہوانی راجہ ماجد ہارون کمال ہاشمی قیصر کیانی ساجد قریشی آمنہ مسعود جنجوعہ شمیم آفتاب نرگس جبیں سیمابیہ طاہر اور سیکڑوں کارکنان جن میں بلدیاتی انتحابات میں حصہ لینے والے بھی شامل تھے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھی افطار پارٹی میں شرکت کی۔
علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے باہمی پیار اور محبت میں اضافہ ہوتا ہے اور میں تو انجینئر صاحب اور نوید سے اظہار محبت کے لئے اپنیی فیملی میںآیا ہوںاس موقع پر انجینئر افتخار چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پی ٹی آئی کے لوگ ایک فیملی بنے ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتحابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور عمران خان کے پینیل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔
