Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قائد اعظم یوم وفات اور آل انڈیا مسلم لیگ کے کھوٹے سکے

September 11, 2018 0 1 min read
Quaid e Azam
Quaid e Azam
Quaid e Azam

تحریر : میر افسر امان

ہم اکثر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے متعلق لکھتے وقت ان کے ارد گرد پاکستان مخالف مختلف کرداروں کاذکر بھی کرتے رہتے ہیں۔ قائد اعظم کے یوم وفات١١ ستمبر کے موقعہ پر اسلام کے شیدائی ہونے اور ان کو سیکولر ثابت کرنے والوں کے منہ پر تماچہ ، تاریخ میں موجود تحریروں کے ذریعے مارنے اور ایک کھوٹے سکے کا ذکر بھی کریں گے۔یہ کھوٹا سکہ آل انڈیا مسلم لیگ کے ایک نام نہا دستون سر سکندر حیات ہیں۔ سر سکندر حیات سر فضل حسین کی یونینسٹ پارٹی میں تھے۔ پھریونینسٹ پارٹی مسلم لیگ میں ضم ہو گئی ۔ یہ بھی مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔ یہ پنجاب آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر تھے ۔ متحدہ ہندوستان میں پنجاب اسمبلی کے وزیراعلیٰ تھے۔قراداد لاہور کا اصل مسودہ ان ہی سر سکندر حیات نے تیار کیا تھا۔ بنگال کے وزیر اعلیٰ مولوی فضل حق نے منٹو پارک کے مسلم لیگ کے اجتماع میں پیش کیا تھا۔اس مسودہ میں ہندستان میں ایک مرکزی حکومت کے تحت کنفڈریشن کی تجویز پیش کی تھی۔ لیکن جب مسلم لیگ کی سبجیکٹ کمیٹی میں اس پر بحث ہوئی تو قائد اعظم نے واحد مرکزی حکومت کے ذکرکو کاٹ دیا۔ اس پر سر سکندر حیات سخت برہم ہوئے۔ انہوں نے گیارہ مارچ اکتالیس کو پنجاب اسمبلی میں کہا تھا کہ ان کا قائد اعظم کے ہندوستان کی تقسیم ، یعنی پاکستان کا نظریہ، کہ ہندوستان میں ایک طرف ہندورائج اور دوسری طرف مسلم رائج سے مختلف ہے۔ ان کے بقول ان کے وہ اس تباہ کن نظریہ کی ڈٹ کر مخالفت کروں گا۔اللہ کا کرنا کہ مخالفت کیا کرتے کہ اگلے سال سر سکندر حیات پچاس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اس طرح قائداعظم کو پاکستان کے دو قومی نظریہ سے اختلاف کرنے والے ایک کھوٹے سکے سے نجات ملک گئی۔

سر سکندر حیات نے قائد اعظم کے خلاف دل کی پڑھاس نکالنے کے لیے بے بنیاد الزام لگائے۔ ایک دفعہ لائل پور(فیصل آباد) میں ایک خلاف واقعہ بیان دیا۔ قائد اعظم کے پاکستان کے دو قومی نظریہ سے محبت کرنے والے ملک برکت علی صاحب نے خودسنا اور قائد اعظم کو انیس سو اکتالیس میں لکھا کہ سر سکندر حیات نے لائل پور(فیصل آباد) میںاپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ” میں ایک گناہ گار شخص ہو سکتا ہوں لیکن باقاعدگی کے ساتھ نماز پڑھتا ہوں۔جب کہ آپ کے قائداعظم دن میں ایک بار بھی نماز نہیں پڑھتے” اے کاش کے اسلام کے شیدائی قائد اعظم کی زندگی پر نمازوں کے متعلق کوئی کتاب ہوتی یا شاید ہو مگرہمارے علم میں نہیں۔خیر یہ کام ستمبر کے ماہنامہ سالہ عالمی ترجمان قرآن کے مضمون نگار احمد سعید صاحب سابق صدرشعبہ تاریخ،ایم اے او کالج نے لاہور کر دیا۔وہ لکھتے ہیں۔قائد اعظم نے ١٩٣٥ء میںعید الفطر کی نماز ممبئی گرائونڈ میں ادا کی۔اس موقعہ پر ہندوستان میں افغانستان کے سفیرمارشل شاہ ولی بھی موجود تھے۔(١) یکم مئی ١٩٣٦ء کو قائد اعظم نے بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ہنگری کے مفتی اعظم علامہ آفندی نے بھی ان کی ہمراہی میں نماز ادا کی۔(٢)۔٣ نومبر ١٩٤٠ء کو آزاد میدان پارک ممبئی میں نماز عید کے بعد مسلمانوں سے خطاب کیا۔(٣)۔٣ مارچ ١٩٤١ء آسٹریلیشا مسجد لاہور میں نماز عصر ادا کی۔اس موقعہ پر آپ نے چوڑی دار پاجامہ اور اچکن زیب تن کررکھی تھی۔ چوں کہ مسجد میں دیر سے پہنچے تھے۔اس لیے صفیں پھلانگ کر آگے جانے کی بجائے پچھلی صف میں بیٹھے تھے۔

نماز کے بعد اپنے جوتے خود اُٹھائے۔٢٩ اکتوبر١٩٤١ء کو آپ نے عید الا ضیٰ ناگ پور میں ادا کی۔اس موقعہ پر لوگ خطبے اور دعاء کے بعد آپ سے ہاتھ ملانے کی لیے بے چین تھے۔آپ مائیک پر تشریف لائے اور سب کو عید مبارک کہنے کے بعد نہایت شگفتہ انداز میں کہا کہ:اگر آپ سب لوگ میرے سے ہاتھ ملائیں تو میرا ہاتھ یہیں رہ جائے گا۔(٤) آل انڈیا مسلم لیگ کے کراچی اجلاس کے موقعہ پر قائد اعظم نے ١٩٤٣ء میں نماز جمعہ سندھ مندرستہ الا اسلام کی مسجدمیں ادا کی۔(٥)٣٠ نومبر ١٩٤٤ء کو نئی دہلی میں نماز عید اد کی اور اس موقعہ پر مسلمانوں سے خطاب بھی کیا۔ اسی طرح ٥ نومبر ١٩٤٥ء کو نماز عید الاضیٰ کے بعد ممبئی کے مسلمانوں سے سے خطاب کیا۔دسمبر ١٩٤٦ء میں قائد اعظم لندن تشریف لے گئے۔اس موقعہ پر ممتاز حسن صاحب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ممتازحسن نے اس سفر کا حلال بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ: لندن میں قائد اعظم نے اس مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جانا پسندکیا جہاں عام مسلمان نماز پڑھتے ہوں۔چنانچہ آپ نے ایسٹ اینڈ کی مسجد میں، جو غریب مسلمانوں نے آباد کی ہوئی تھی۔،نماز ادا کی۔قائد اعظم کی آمد پر خطبہ ہو رہا تھاتو کچھ لوگ کھڑے ہو گئے۔اس پر آپ نے آگے بڑھنے سے انکار کر دیا اور کہا میں دیر سے آیا ہوں اس لیے مجھے جہاں جگہ ملی وہ ہی میرے لیے مناسب ہے۔(٦)اس موقعہ پر زیڈ اے سلہری بھی قائد اعظم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے۔ان کی روایت کے مطابق کہ قائد اعظم آخری صف میں بیٹھے بڑے روایتی انداز میں خطبہ پوری توجہ سے سن رہے تھے۔میں نماز میں ان کے ساتھ ہی کھڑاتھا۔ایک شخص نے نماز کے بعد ان کے جوتوں کے تسمے باندھنے چاہے مگر آپ نے اس ایسا نہ کرنے دیا۔١٢ جولائی ١٩٤٦ء کو قائد اعظم نے حیدر آباد دکن کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔اسلامیہ کالج لاہور میں پنجاب مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک جلسے میں علامہ مشرقی صاحب کے اذان دینے کا واقعہ تو ١٣ جنوری ١٩٤٦ء کی بات ہے۔

جب قائد اعظم نے دن بارہ بجے اذان سنی تو کہ کہ یہ تو نماز کا کوئی وقت نہیں۔ ظاہر ہے کہ ایک شخص نماز نہیںپڑھتا، اس کو یہ کیسے معلوم ہو گیا کہ کون سی نماز کس وقت پڑھی جاتی ہے۔ (٧)قائد اعظم کی دین سے لگائو کے اور کئی وقعات ہیںمثلاً ١٣ اگست ١٨٩٧ء کو انجمن اسلام میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت منانے کے سلسلے میں محمد جعفری کی تحریک اور نواب محسن الملک کی زیر صدارت جلسہ ہوا۔ اس میں ہرطبقے کے مسلمان، عرب، مغل، میمن اوربوہرے شریک ہوئے۔اس پروگرام میں ٢١ سالہ محمد علی جناح بھی شریک تھا۔(٨)چار سال بعد ٣٠جون ١٩٠١ء میں بروز اتوار اپنے اسکول ہال میں انجمن اسلام نے رسولۖ اللہ یوم ولادت منایا۔ اس چار سو کے قریب مسلمان شریک ہوئے۔اس میں بھی قائد اعظم شریک ہوئے۔(٩)٣٢ سال بعد ٧ دسمبر ١٩٣٣ء روز بدھ لندن میٹرو پول ہوٹل میں مسلم سوسائٹی برطانیہ نے رسولۖ اللہ کے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سر اکبر حیدری کی زیر صدارت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں علامہ اقبال ،عباس علی بیگ،لارڈ ہیڈلے (نو مسلم)ڈاکٹر شفاعت احمد خان، اے ایچ غزنوی، اور سردار اقبال علی شاہ صاحبان کے علاوہ ایران، البانیہ،مصر اور سعودی عرب کے وزرا بھی شامل تھے۔اس میں بھی قائد اعظم کا نام نمائیں تھا۔(١٠)١٤ سال بعد ٢٥ جنوری ١٩٤٨ء کو کراچی بار ایسوی ایشن نے عید میلاد النبیۖ تقریب کا اہتمام کیا۔ قائد اعظم نے اس کی صدارت کی۔ قائد اعظم نے اس موقعہ پر فرمایا” اسلام نہ صرف روسم و رواج، روایات اور روحانی نظریات کا مجموعہ ہے بلکہ اسلام ہر مسلمان کے لیے ضابطہ بھی ہے جو اس کی زندگی کے رویے بلکہ اس کی سیاست واقصادیات وغیرہ پر محیط ہے”(١١)

اس سے ثابت ہوا ۔٢١ سال سے عمر کے ٧٢ سال تک قائد اعظم مذہبی مجالس میں شریک ہوتے رہے تو بے رحم سیکولر ڈھگو، اسلام کے شیدائی میرے قائد اعظم کو تم جعلی طور پر سیکولر ثابت کرتے ہو۔ نا عاقبت اندیش پاکستانی حکمرانوں کے ساتھ مل کر اللہ تعالیٰ کی طرف سے برصغیر کے مسلمانوں کو عطیہ ،مثل مدینہ مملکت اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے وسائل سے بہر ہ مند بھی ہوتے ہوں۔ لا الہ الا اللہ کے نام سے بننے والے پاکستان کے بانی کو سیکولر ثابت کرنے کی سازشیں بھی کرتے ہوں۔ خبر دار! جب تک اس ملک میں اسلام کے شیدائی موجود ہیں تمھاری سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ شاید اب ایک پھر علامہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو مدینہ کی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اللہ نے ایک فرد کو بھیج دیا ہے۔ یہ ہی تمھارے سینے پر مونگ دلے گا۔ جیسے تم پچھلے ٧٠ سال سے اسلام کی شیدائیوں کے سینے پر مونگ دلتے رہے ہو۔تمھارے ساتھ ساتھ ،قائد اعظم اور آل انڈیا مسلم لیگ کے کھوٹے سکے بھی بے نقاب ہوتے رہیں گے۔ انشاہء اللہ۔
حوالاجات:۔
١۔رضوان احمد،قائد اعظم پیپرز ١٩٤١ء صفحہ ٦٤
٢۔گفتار ِ قائد اعظماحمد سعید صفحہ ١٥١
٣۔ گفتارِ قائد اعظم صفحہ٢٥١
٤۔بے تیخ سپاہی نواب صدیق علی خان صفحہ٤٢٨
٥۔صادق قصوری، تحریک پاکستان اور مشائخ عظام ٢٢۔ ٢٣
٦۔سہ ماہی صحیفہ قائد اعظم نمبر لاہور صفحہ ٦٤
٧۔ سیہ ماہی صحیفہ قائد اعظم نمبر صفحہ ٦٤
٨۔بیدار ملک، یاران مکتب جلد دوم پاکستان اسٹڈی سنتر لاہور صفحہ ٤٢۔٤٣
٩۔ریاض احمد ۔ورلڈ آف قائد اعظم محمد علی جناح جلد ١ول صفحہ ٤
١٠۔ریاض احمد ۔ ۔ صفحہ ٦٨
١١۔وحید احمد نیشن وائس جلد ہفتم قائد اعظم اکادمی صفحہ ١٥٣

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Tags:
government Mir Afsar Aman Muslim League muslims national ideology pakistan پاکستان حکومت قومی نظریہ مسلم لیگ مسلمانوں
Development
Previous Post ترقی و بلندی اور کامیابی و کامرانی
Next Post عوام الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش مری پراجیکٹ کی تعمیر میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔ محمد عبد الشکور
Alkhidmat Foundation Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close