لاہور( پ ر)کارکنوں نے بینظیر بھٹو شہید کی دیرینہ ساتھی ناہید خان کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی کو رجسٹرد کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کی خوشی میں بھرپور جشن منایا ۔ مرکزی سیکرٹریٹ علامہ اقبال ٹائون میں کارکنوں نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور ناہید خان’ صفدر عباسی اور سردار حر بخاری کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر ملک یوسف عادل’ ملک بابر’ رانا خالد’ملک جاوید گوجرہ’ سلیم خان’ سید ابور ذر بخاری’ وسیم عباس ‘ آصف عباسی اور دیگر نے ناہید خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ پیپلز پاٹی کو ذوالفقار علی بھٹو شہید بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق چلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرستوں نے اپنی گردن بچانے کے لئے عوام کی پیپلز پارٹی کو ایک این جی اوز قرار دیدیا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
