
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے ملکی تاریخ کی بدترین دھندلی کے خلاف جاری پُرامن احتجاج کے طور پر جاری ہیں اور اُس وقت تک جاری رہیں گئے جب تک ملک میں شفاف الیکشن کی را ہموار نہیں ہوجاتی اور تحریک انصاف کے مطلوبہ حلقوں میں تھم ویریفکیشن نہیں کروائے جاتے، پاکستان تحریک انصاف 27جون کو بہاولپور جلسہ میں نئی تاریخ رقم کرے گئی۔
فیصل آباد اور سیالکوٹ کی طرع انشااللہ بہاولپور کی عوام میں بھی عمران خان کے لیے جوش اور جنون دیکھنے والاہوگا ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاجی جلسے کرنے کا جو ہمارا مقصدہے وہ اُن لوگوں کا عتماد بحال رکھنا ہے جو ملک میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں، تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئرنائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور کے جلسے میں حکومت کو سدھرنے کا ایک اور آخری موقعہ دیں گئے جس کے بعدملک میں عمران خان کی قیادت میں ایک ایسی سونامی تحریک چلے گی جو جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت کو بہا کر لے جائے گی ، چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کا نہ کروانا اور عدالت سے سٹے آرڈر لے کر عہدوں پر قابض بیٹھے رہنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ن لیک کی حکومت نے ملک میں بدترین دھندلی کروائی ہے جس کی وجہ سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے ہیں کیونکہ جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچُکی ہے، مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگا جو انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے، حکومت اقتدار کے نشے میں اندھی ہوگی ہے جس کی مثال لاہور میں ہونے والا افسوس ناک واقعہ ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا نقصان ہو۔
