
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ ایلمنٹری سکول رائے کلاں کے اعزاز میں اہل علاقہ کی طرف سے تقریب کا اہتمام، بہترین کارگردگی پر حافظ ارشاد و محمد عمران کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، مقررین کا اظہارخیال، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں رائے کلاں کے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کے بہترین رزلٹ پیش کرنے پر امعززین علاقہ کی طرف سے اساتذہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بری تعداد نے شرکت کی اورسکول کے بہترین رزلٹ پر حافظ ارشاد و محمد عمران کو خراج تحسین پیش کیا، اساتذہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکول کے رزلٹ کو مزید بہتر کرنے کیلئے والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے، اساتذہ کے تعاون کے بغیر بچوں کا مستقبل روشن نہیں کیا جا سکتا، ہماری کوشش ہے کہ ہمارے سکول کے بچے پڑھ لکھ پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سابقہ جزل پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے، ملک و قوم کی خدمت کرنے والے سابقہ جزل و سابقہ صدرپرویز مشرف اپنی والدہ کی تیمارداری کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ، پرویز مشرف سابقہ جزل رہ چکے ہیں اور وہ ایک بہادر انسان ہیں وہ حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں وہ والدہ کی تیمارداری کے بعد مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان ضرور آئیں گے، سابقہ جزل کبھی بھی غدار نہیں ہو سکتا ان پر قائم مقدمات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن فرخ علی شاکر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ دہشتگردوں نے مذاکرات کی آڑ میں نہ صرف فوجی جوانوں کو شہید کیا بلکہ اپنے کئی ناجائز مطالبات بھی منوائے مگر اب وقت آگیا ہے کہ دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والے جوانوں
کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پوری قوم ضرب عضب کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے۔وطن کو بچانے کے لئے دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے ہر محب الوطن پاکستانی فوج کے ساتھ ہے، قوم کا بچہ بچہ وطن کی سلامتی کیلئے دعا گوہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چھ سالہ کمسن بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق بیدیاں کے رہائشی محمد ارشد کے مطابق مظہر عرف مجی نے میرے چھ سالہ بیٹے کو ورغلا پھسلا کر ویرانے میں لیجا کر بد فعلی کی ، جس پرپولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا چھاپہ 110لیٹر شراب بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے نواحی گائوں لکھنیکے میں چھاپہ مار کر منشیات فروش محمد عمران جٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے110لیٹر شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا،
