
اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام چاہتے ہیں ان کے لیڈرز عوامی پیسا لوٹنے کے بجائے ٹیکس اداکریں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستانی عوام فلاحی کاموں کیلیے دل کھول کرعطیہ دیتے ہیں۔
عوام چاہتے ہیں ان کے لیڈرزقومی خزانہ لوٹنے کے بجائے ٹیکس اداکریں، لیڈرز ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں گے توعوام بھی ٹیکس اداکریں گے۔
