
یروشلم (جیوڈیسک) سویڈن فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا یورپی ملک ہے۔
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے سویڈن کے اس اقدام کو بد قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صرف انتہاء پسندی میں اضافہ ہو گا۔ جس کے بعد اب اسرائیلی حکومت نے سویڈن میں تعینات اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے۔
دوسری جانب سویڈن کی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا یہ قدم بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے اور اس پر پہلے سے ہی اسرائیل کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔
