
بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹینا میں منگل کو شروع ہونے والی بارش نے 70سالہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ 42 انچ بارش نے دار الحکومت بیونس آئرس اور سترہ علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔
نشیبی علاقوں سے ہزاروں افراد محفوظ علاقوں کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ساڑھے سات لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں۔ دار الحکومت سے 66 کلومیٹر دور لوجان میں سڑکوں پر کشتیاں چلتی رہیں۔ حکومت نے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔
