
پیرس (جیوڈیسک) خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔
رات گئے سجنے والے فیشن شو میں نابینا ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ ماڈلز کو چلنے میں آسانی کے لیے ریمپ پر رسی لگائی گئی۔
خصوصی شو کا مقصد بصارت میں کمی کا شکار اور اندھے پن کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینا تھا۔
