
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام حسینی مسجد و امام بارگاہ کورنگی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی 66ویں برسی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے مجلس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عون نقوی نے کہاکہ حضرت ابو طالب کی وراثت اور بی بی خدیجہ کی دولت سے اسلام پروان چڑھا انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے حوالے سے سے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم کے علاوہ پاکستان بنا نے میں راجہ محمود آباد نے اپنی دولت کو سرف کیا اور سرسید احمد خان ،لیاقت علی خان سمیت بانیان پاکستان کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر مجلس سے خطاب کرتے ہوئے۔
حیدر ویلفیئر آرگنایزیشن کے چیئر مین سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ قائد اعظم کی عظمت اور راجہ محمود آباد کی عنایت سے پاکستان بنا اور ہم تمام مسلمانوں کو اُ کی محنت اور جدو جہد کو ہمیشہ سرا ہا چاہیئے انہوں نے کہاکہ آزادی بڑی قربانیوں سے حاصل ہوتی ہے پاکستان انہیں لازوال قربانیوں کا ثمر ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آج قائد اعظم کی 66ویں برسی پر عہد کیا جائے کہ ہم تمام تر سیاسی و گروہی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کو ایک عظیم فلاحی ریاست بنا ئیں گے ۔مجلس کا آغاز قمر عباس نے حدیث کساء سے کیا۔
سوز خوانی نقوی برادران نے کی،سلام نواب زیدی اور ضمانت نقوی نے پڑھااس موقع پر مقررین نے قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم جدو جہد اور قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ شہید علی اکبر کمیلی، شہید آصف کربلائی، شہید ڈاکٹر عون جعفری،شہید سبط جعفر ،شہید مبارک کاظمی قوم کے ہیرو تھے قوم ان پر ناز کرتی رہے گی اللہ تعالیٰ شہدائوں کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائیں۔
