Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پھر امن کی آشا

December 3, 2018 0 1 min read
Pakistan and India
Pakistan and India
Pakistan and India

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

ہمیں امن کے گیت گاتے، آشاؤں کے دیپ جلاتے 70 برس بیت چکے لیکن جواہرلال نہرو سے نریندر مودی تک کسی بھارتی وزیرِاعظم نے مثبت جواب نہ دیا۔ وجہ اُس کی یہ کہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم ہی نہیں کیا۔ پاکستان کو دولخت کرنے میں بھارت کا کردار سب کے سامنے۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کی سرزمین پر ایک تقریب میں بڑے فخر سے اِس کا اقرار بھی کیا۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں 90 فیصد سے زیادہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” ہی کا ہاتھ پایا جاتاہے۔ پاکستان، بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت اقوامِ عالم کے سامنے پیش کر چکا۔ دہشت گردی میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا آفیسر کلبھوشن یادو آج بھی پاکستان کی قید میں ہے۔ بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے کو ”را” کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ۔ پانی کی تقسیم کے معاملے پر بھارتی خباثتیں سب پر عیاں۔ پاک چائنا اقتصادی راہداری پر بھارت کے پیٹ میں اُٹھنے والے مروڑ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ اِس کے باوجود بھی

ہم کو اُن سے وفا کی ہے اُمید
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے

بینظیر بھٹو نے اِسی امن کی خاطر آزادی پسند سکھوں کی فہرستیں بھارت کے حوالے کرکے بدنامی مول لی، میاں نوازشریف نے بھی نریندر مودی کو ”جادو کی جپھی” ڈالی تو لوگوں نے ”مودی کا جو یار ہے، غدارہے، غدار ہے” جیسے نعروں سے نوازا لیکن جب کبھی امن کی امید پیدا ہوئی، بھارتی امن کی فاختہ ”پھُر” سے اُڑ گئی۔ اِس کے باوجود ہمارے لبرل اور سیکولر بھائی یہی درس دیتے رہتے ہیںکہ ”لگے رہو مُنّا بھائی”۔ اب ”ہر کہ آمد، عمارتِ نَوساخت” کے مصداق وزیرِاعظم عمران خاں بھی نئے سرے سے بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں حالانکہ وہ میاں نوازشریف کو اِنہی تعلقات کی بحالی کی کوششوں پر موردِالزام ٹھہرایا کرتے تھے۔ کرتارپور راہداری کا سارا کریڈٹ تحریکِ انصاف اپنی جھولی میں ڈال رہی ہے جبکہ حقیقت یہ کہ پاکستان کے ہر حکمران کا کرتارپور راہداری کے بارے میں رویہ ہمیشہ مثبت رہا۔

نارووال کے نواح میں واقع کرتار پور بستی بابا گورونانک نے بسائی جس کا شمار دنیا بھر میں بسنے والے 12کروڑ سکھوں کے مقدس ترین مقامات میں ہوتا ہے۔ بابا گرونانک نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال اسی جگہ گزارے اور یہیں پہ اُن کی آخری آرام گاہ ہے۔ اِسی لیے دربارصاحب کرتارپور سکھوں کا مقدس ترین مقام گردانا جاتا ہے اور اُنہیں اِس میں خاص کشش محسوس ہوتی ہے۔یہ گوردوارہ بھارتی سرحد سے محض 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ بھارتی پنجاب کے سکھ سرحد پر کھڑے ہوکر دوربینوں کے ذریعے اپنے اِس مقدس مقام کو دیکھا کرتے تھے۔ یہ راہداری کھولنے کا سکھوں کا دیرینہ مطالبہ تھا لیکن بھارتی حکومت نے ہمیشہ اِس مطالبے کو سَردخانے میں ڈالے رکھا ۔ ضیاء الحق مرحوم کے دَور میں یہ معاملہ زیرِبحث آیا لیکن سکھوں سے شدید نفرت کرنے والی بھارتی وزیرِاعظم اندراگاندھی کسی بھی مثبت پیش رفت کے لیے تیار نہ ہوئی۔ پیپلزپارٹی کے دَور میں پاکستانی وزیرِاعظم یوسف رضاگیلانی نے بھارت کے سکھ وزیرِاعظم مَن موہن سنگھ کے ساتھ اِس معاملے پر بات کی لیکن بے سود۔ میاں نوازشریف کے دور میں بھی ایسی کوششیں ہوتی رہیں مگر عبث۔ موجودہ وزیرِاعظم عمران خاں نے بھارتی پنجاب کے موجودہ وزیر اورسابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو اپنی حلف برداری کی تقریب پر مدعو کیا۔ نوجوت سنگھ نے ایوانِ صدر میں ہمارے آرمی چیف محترم قمرجاوید باجوہ سے ملاقات پر اُنہیں ”جپھی” ڈالی اور درخواست کی کہ کرتارپور راہداری کھول دی جائے تاکہ سکھ اپنے اِس مقدس مقام کی ”یاترا” کر سکیں۔ جنرل صاحب کی طرف سے مثبت جواب آنے پر نوجوت سنگھ سدھو نے واپس جاکر اِس معاملے کو اٹھایا۔ نوجوت سنگھ سدھوجو حکمران جماعت بی جے پی کا حصّہ تھے، 2017ء میں کانگرس میں شامل ہوگئے۔ اندراگاندھی کے ایک سکھ کے ہاتھوں قتل کے بعد بھارتی پنجاب میں سکھوں کا قتلِ عام ہوا جس کی بنا پر سکھوں میں کانگرس کے خلاف نفرت عام تھی۔ بھارت میں چند ماہ بعد عام انتخابات ہونے والے ہیں اِس لیے بی جے پی سکھوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کرتارپور راہداری کے لیے تیار ہو گئی ۔ اِس لیے کہا جا سکتا ہے کہ اِس راہداری کا سارا کریڈٹ نوجوت سنگھ سدھو کو جاتا ہے۔ اگر بی جے پی کو آمدہ عام انتخابات میں سکھوں کی ناراضی کا خطرہ نہ ہوتا تو وہ کبھی بھی یہ راہداری کھولنے کو تیار نہ ہوتی۔ بھارتی حکومت کی بے بسی کا اندازہ بھارتی وزیرِخارجہ سشماسوراج کی پریس بریفنگ سے بھی لگایا جا سکتا ہے جس میں اُنہوں نے کہا ” کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ کرتارپور راہداری کا مطلب یہ نہیں کہ دو طرفہ مذاکرات شروع ہو جائیںگے۔ دوطرفہ بات چیت اور کرتار پور بارڈر دو مختلف معاملات ہیں”۔ سشماسوراج نے نہ صرف سارک کانفرنس میں پاکستان کی دعوت کو مسترد کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ بھارتی وزیر سرکاری نہیں ، ذاتی حیثیت میں کرتارپور راہداری کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔دوسری طرف نارووال میں کرتارپور راہداری کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خاں نے فرمایا ”عوام دوستی چاہتے ہیں، بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دوقدم بڑھائے گا۔ دونوں طرف سے غلطیاں ہوئیں، ہمیں اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنا ہے”۔ بھارتی وزیرِخارجہ سشماسوراج کے بیان کے بعد ہمارے وزیرِاعظم کا دوستی کے لیے ہاتھ بڑھانا سمجھ سے بالاتر۔ اُنہیں یاد ہوگا کہ تحریکِ انصاف ایسے ہی بیانات پر میاں نوازشریف کو غدار قرار دیا کرتی تھی۔

یوں تو وزیرِاعظم عمران خاں نے گزشتہ 100 دنوں میں 50 یوٹرن لیے جن کی تفصیل روزنامہ جنگ میں شائع ہوچکی (نوازلیگ کے مطابق تحریکِ انصاف کی حکومت نے 100 دنوں میں 100 یوٹرن لیے) ۔ہمارے خیال میں خاںصاحب کا سب سے بڑا یوٹرن پوری شدومد کے ساتھ بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ امن کی خواہش رکھنا بری بات ہے (ویسے بھی 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ سوائے تباہی کے اور کچھ نہیں لا سکتی) ہم تو صرف یہ کہتے ہیںکہ اگر امن کی خواہش کے اظہار پر میاں نوازشریف کو ”مودی کا یار” قرار دے کر ”غدار” کہا جا سکتا ہے تو آج خاںصاحب کو کیا کہا جائے؟۔ چند دن پہلے تو وزیرِاعظم صاحب نے نریندرمودی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر براجمان ہیںلیکن اُنہی ”چھوٹے لوگوں” کو ایک دفعہ پھر امن کا پیغام دینے کے بعد ہم یہی کہہ سکتے ہیں ”اے کشتۂ ستم تیری غیرت کو کیا ہوا”۔ یہ طے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی حماقت کبھی نہیں کرے گا، یہ بھی عین حقیقت کہ تنازعات کا حل محض مذاکرات کی میز لیکن جب بھارت کسی بھی صورت میں مذاکرات کے لیے تیار ہی نہیں تو پھر بار بار امن کی خواہش اور مذاکرات کی دعوت کو کیا نام دیا جا سکتا ہے؟۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ”کشمیر کا مسٔلہ بھلا دیا گیا، کرتارپور والی تقریر عمران خاں کی بجائے کوئی دوسرا سیاستدان کرتا تو اُسے غدار قرار دے دیا جاتا”۔

ایک طرف تو وزیرِاعظم صاحب بھارت کو امن، دوستی اور محبت کے پیغام دے رہے ہیں لیکن دوسری طرف طرفہ تماشہ یہ کہ وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کرتارپور راہداری کو عمران خاں کی ”گُگلی” قرار دے رہے ہیں۔ کنوینشن سنٹر اسلام آباد میں 100 روزہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِخارجہ نے کہا ”29 نومبر کو کرتارپور میں دنیا نے دیکھا کہ وزیرِاعظم عمران خاں نے گُگلی کھیلی اور بھارت کو بادلِ نخواستہ اپنے دو وزیروں کو پاکستان بھیجنا پڑا”۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے شاہ محمودقریشی کرتارپور راہداری کا کریڈٹ عمران خاں کو دیتے ہوئے کچھ ”بہک” گئے۔ اِسی لیے تحریکِ انصاف کے وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی شاہ محمودقریشی کے اِس بیان کو نامناسب قرار دیا۔ اگر شاہ صاحب ایسے ہی بیانات ”داغتے” رہے تو پھر ہماری خارجہ پالیسی کا اللہ ہی حافظ ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Indian Prime Minister narendra modi Peace Prof Riffat Mazhar اقتصادی راہداری امن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
Roads Construction
Previous Post سڑکوں کی تعمیر میں ناقص منصوبہ سازی کا ذمہ دار کون؟
Next Post اکھیاں اڈیک دیاں
Imran Khan PTI

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close