
پشاور(جیوڈیسک)میں الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس کی کارروائی میں ایک خودکش بمبارہلاک ہو گیا جبکہ خاتون سمیت دو پولیس اہلکاربھی جاں بحق ہو گئے۔رشید گڑھی میں پولیس نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا شدت پسندوں نیپولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
جس سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ جوابی کارروائی کے دوران پولیس نے مکان میں چھپے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا جبکہ قریبی گھروں کو خالی کرا لیا گیا پولیس کی مزید نفری اور بکتر بند گاڑیاں طلب کر لی گئیں۔ شدت پسندوں کی جانب سے پولیس پر دستی بم بھی پھینکے گئے۔
جس کے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ سی سی پی او پشاو لیاقت علی کے مطابق دھماکہ مکان میں موجود خودکش بمبار کے اڑانے کا نتیجہ ہے۔ دھماکے کے نتیجے مین مکان منہدم ہو گیا جبکہ ایک خاتون جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیاجسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سی سی پی او کے مطابق دہشتگردالیکشن کے عمل کو سبوتاژکرناچاہتے تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے دو مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔ سی سی پی او لیاقت علی کا کہنا ہے کہ صبح روشنی میں ملبے کو اٹھایا جائے گا جس کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ ملبے کے نیچے خودکش حملہ آورکے علاوہ اس کے مزید کتنے ساتھی دبے ہیں۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔
