
پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں کوہاٹ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمی پولیس اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کو ریموٹ کنٹرول سے اڑیا گیا۔
