
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں دو مسلح گروپوں میں تصادم، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
کراچی کے علاقے لیاری احمد شاہ بخاری روڈ اور ٹینری روڈ پر دو مسلح گرہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے باعث ایک شخص زخمی بھی ہو گیا۔
مسلح گرہوں کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور علاقہ مکین اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، فائرنگ دو گینگ وار گرہوں کے درمیان جاری ہے۔
