Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پھر تصویریں سونے نہیں دیتیں

March 21, 2015 0 1 min read
Suicide Attack
Suicide Attack
Suicide Attack

تحریر: ایم سرور صدیقی
چندد نوں سے دل کی عجب حالت ہے کیفیت ایسی کہ چین ہے نہ قرار۔۔۔ خیالوں میں، خوابوں میں، سوتے، جاگتے حواس پر کچھ تصویریں چھائی ہوئی ہیں چاروں اطراف تصویریں ہی تصویریں ہیں رنگین۔ بلیک اینڈ وہائٹ اور کچھ جلی۔۔۔ کچھ پھٹی ہوئی۔۔۔ ان تصویریں سے خوف محسوس ہوتا ہے مگر حقیقت سے انکار بھی تو نہیں کیا جا سکتا یہ تصویریں ہم سب کی زندگی کا حصہ بن گئی ہیں دل سے ہوک اٹھی کاش یہ تصویریں۔۔۔ محض تصویریں ہی ہوتیں آڑھے ترچھے ٹیڑھے میڑھے لوگوں کی تصویریں جو اپنے ہی لہوسے رنگین ہیں تصویریں اتنی ہیں شمارممکن نہیں۔۔۔ خیال آتا ہے یہ کون لوگ ہیں شاید کچھ شناسا کچھ اجنبی ان میں اپنے بھی ہیں پرائے بھی اور دشمن بھی دوست بھی۔۔ظالم بھی مظلوم بھی کچھ نمایاں تصویریں سفاک قاتلوں کی بھی ہیں جن کی طرف دیکھ کر خوف کی لہر بدن میں سرائیت کر جاتی ہے اور پیارے پیارے چہرے بھی جنہیں پربے اختیار پیار آتا ہے۔

یہ تصویریں دیکھنے کو دل نہیں چاہتا لیکن پھر بھی مجبوری کے عالم میں دیکھنے کے سوا کوئی چارہ بھی تو نہیں۔۔ایک تصویر پر نظرٹ کی تو کپکپی طاری ہوگئی سرچکرانے لگاتو دیوارکو تھام لیایہ تصویرکافی دیر تک نگاہوں کے سامنے ہے اس میںخون ہی خون دکھائے دے رہاہے اور انسانی گوشت کے لوتھرے نمایاں ہیںجو درو دیوارپر چپکے ہوئے ہیں اسے دیکھ کر عجب وحشت ہورہی ہے ظالم اور مظلوم کا خون ہی نہیں ان کے گوشت کے لوتھرے بھی ایک دوسرے میں مدغم ہوکررہ گئے ہیں کبھی یہ گوشت پوست کے انسان تھے اب ان کی شناخت بھی ممکن نہ رہی تھی پس منظرمیں ایک مسجد کا شہید مینار بھی دکھائی دے رہا تھا۔۔۔یہ منظربھلائے نہ بھولتا تھا کہ تیز ہواسے ایک تصویر اڑکر ہمارے پائوں کے قریب آگری۔ اف خدایا!اتنی خوفناک اتنی بھیانک تصویر شایدمیں نے کبھی نہیں دیکھی تھی ایک شخص کی سر بریدہ تصویر\\چندقدم دورتن سے جدا اکیلاپڑاسرجس کا منہ اذیت سے کھلے کا کھلا رہ گیا تھا اس کی بے نور آنکھوں میں عجیب وحشت اور عجب خوف تھا ۔جو۔بارود اور آگ میں جل کربھسم ہوگیا تھایہ تصویریقینا کسی خودکش حملہ آور کی ہوگی۔۔۔ایک تصویرمیں انسانی جسموں کے اجزا بکھرے پڑے تھے کہیں اکیلی پڑی ٹانگ۔۔۔کہیں بازو کہیں خون آلود جوتے۔۔ کہیں ملغوبہ اور کہیں پا بریدہ اجسام ۔۔کسی تصویر میں لوگ اپنے پیاروں کو دیوانہ وار ڈھونڈرہے تھے کسی میں ان کی میت پر نوحہ کناں۔۔ کئی زخمی بے یارو مددگار امداد کے منتظرتھے۔ایک تصویرمیں ایمبو لنس میں زخمیوںکو ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا دل نے کہا الہی یہ سب کچھ پاکستان میں کیوں ہورہاہے؟اس ملک کو کس لئے اتنی بھاری قیمت چکانا پڑرہی ہے۔

خودکش حملے،بم دھماکے اور روز روزکی دہشت گردی کیوں؟۔۔یہ سوچ سوچ کر رب ِ کریم سے گلہ شکوہ کہ ایک تصویر پر جیسے نظر جم گئی اس تصویر نے تو رلاکررکھ دیا درندگی کی اتنی بڑی مثال شاید پیش نہ کی جا سکے۔۔۔ظلم کی انتہا اتنی جیسے دل ڈوب ڈوب جائے سینکڑوں معصوم بچوں کے لاشے۔۔۔ ان کے چہرے اور جسم خون سے لت پت نہ ہوتے تو شاید یہ تمجھ لیا جاتا جیسے ننھے فرشتے گہری نیند سو رہے ہیں کتابیں، بستے یونی فارم سب خون میں تر ۔۔کسی کے چہرے پر تبسم۔۔ کوئی جیسے کھیلتے کھیلتے سو گیا ہو ۔۔۔کوئی جسے تتلیوں کے پیچھے پیچھے بھاگتے تھک گیا ہو یاپھر اپنی ماں کی لوری سنتے سنتے خواب دیکھ رہاہو۔۔ غور سے دیکھا اجلے چہروں والی دو تین خواتین بھی آڑی ترچھی زمین پر پڑی نظر آئیں سب کے چہروں ،دامن اور کتابوںپر خون جم گیا تھا اس کے باوجود یوں لگتا تھا جیسے آ رمی پبلک سکول پشاور کے بچے ابھی اٹھ کر بھاگتے دوڑتے خوشی سے چیختے چلاتے اپنے اپنے گھروں کو بھاگ گھڑے ہوں گے لیکن وہاں تو موت کی سی خاموشی طاری تھی پھر کونے میں پڑی چند تصویریں نظرآئیں ہچکیاں لیتے بہن بھائی،سسکیاں لے لے کر اپنے گھروالوںکو تسلیاں دیتے والدین،زارو قطار روتی سہیلیاں اور دوست اور دھاڑیں مارمار کر روتی مائیں عزیز و اقارب ۔۔۔ان کے عقب پر ، کسی کی پشت پر کھڑے مختلف عمروں کے خواتین و مرد کسی کی آنکھوںپر آنسو۔۔۔کوئی ہچکیاں لے رہاتھا ۔۔کوئی سسکیاں جیسے ان کا کوئی اپنا مرگیا ہو۔

Terrorism
Terrorism

پھر ایسے لگا ننھے فرشتوں کی تصویریں بھیگتی جارہی ہیںہماری اپنی آنکھوںسے بے اختیارٹپ ٹپ آنسو گررہے تھے ۔۔کئی لمحے گم سم، یقین،بے یقینی کے عالم میں ان تصویروں کو اٹھاکر سینے سے لگا لیاپھر توجہ بٹی تو دیکھا ایک تصویر بوری بند لاش کی تصویر تھی کراچی میں جب پہلی بار ایسی لاش ملی تو پورے ملک میں سنسنی پھیل گئی تھی پھر نہ جانے کیاہوا پورے ملک کے بیشتر شہروںسے ایسی بوری بندلاشیں ملنا معمول بن گیا جرائم پیشہ افراد نے اپنے اینے گینگ بنا لئے سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگ بھی قائم ہوگئے خوبرو لڑکیوں، مالدار نوجوان اور سماجی و سیاسی کارکنوں کی بوری بند لاشوںنے ایک کہرام مچا دیا عجیب دور آگیاسیاستدان لاشوںپر سیاست کرنے لگے بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں نے خون آلود تصویروںمیں خوفناک حد تک اضافہ کردیا۔۔۔ہم یہ تصویریں دیکھنے میں مگن تھے کہ اچانک ایک عجیب سی آواز سنائی دی شاید کوئی جہاز یا پھر ڈرون ۔۔۔پھر چیخ وپکار آہ و بکا صبح اخبارات میں تصویریں چھپی ایک دینی مدرسہ پر ڈرون حملہ نو عمر بچوں سمیت درجنوں ہلاک۔۔۔یہ تصویریں دیکھ کر دل تھام لیا کہ کوئی غیرملکی ڈرون جب چاہے دہشت گردی کے خاتمہ کی آڑمیں پاکستانی حدودمیں داخل ہوکر میزائل پھینکے اور جیتے جاگتے انسانوںکو ان کے اپنے خون میں نہلا کر چلا جائے اور اخبارات میں انسانی جانوںکی قیمت محض چند خون میں ڈوبی تصویر یں۔۔۔۔اورچندکالمی خبریں ۔۔۔قوم کے دامن میں چند ایسی تصویریں بھی ہیں بلاشبہ جن پر فخرکیا جا سکتاہے عقیدت، احترام اور محبت سے وہ تصویریں سینے سے لگائے اکثر دل سے آواز آتی ہے وہ لوگ کتنے عظیم ہوتے ہیں جنہوںنے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کردیا ہمیں زندہ دیکھنے کیلئے خود شہید ہوگئے ان تصویریں کو دامن میں اکٹھا کرکے کبھی چوما کبھی کبھی عقیدت سے سیلوٹ کرنے کو جی چاہا یہ کوئی معمولی لوگ نہیں تھے یہ تصویریں شہیدوں کی تصویریں ہیں ہمارے فوج کے شیر جوانوں، رینجرکے سپاہیوں اور پولیس کے جوانوں کو تصویریں جو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے ان کے چہروںپر کتنا سکون،طمانیت اورراحت ہے یہ فرض کی جنگ میں فتح یاب ہو کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے تھے۔

وہ تصویریں بھی آنکھوں کے سامنے گردش کرنے لگیں جن میں آ رمی پبلک سکول پشاور کے بچوںکے طلباء کو بچانے کے لئے دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہونے والی پرنسپل طاہرہ قاضی کی تصویر تھی جس کے چہرے پرہلکا سا تبسم تھا پھر۔۔۔ وہ بہادر نوجوان اعتزازحسن بھی بے اختیار یاد آنے لگاجس نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اپنے سکول کے ہزاروں طلباء کو خود کش بمبار کے حملے سے بچایا تھا اس کے ساتھ ساتھ ایک ہنستے مسکراتے شخص کی تصویر تھی یہ شخص ایک سکول ٹیچر نصراللہ شجیع تھا جو اپنے طالبعلم کی جان بچانے کے لئے دریا کی بے رحم موجوں سے ٹکرا گیا تھا ایک اور تصویر نظروںکے سامنے آئی بے اختیار اسے بھی سیلوٹ کرنے کو جی چاہا آگ میں گھری بس سے اپنے سکول کے بچوں کو نکالتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے والی خاتون سمیعہ نورین ۔۔۔ابھی قوم کے ہیرو یکے بعد دیگرے یاد آرہے تھے کہ دھماکے سنائی دئیے تصور میں چیخیں ،آہ و بکا ، بین کرتے لوگ، ایمبولینسوں کے سائرنگ سماعت سے ٹکرائے ڈرتے ڈرتے نظریں اٹھائیں تو ایک طرف چرچ ، دوسری جانب امام بارگاہ آگ، دھواں ،بارود، خون۔۔ وہی زخمیوں کی چیخ و پکار ان کے لواحقین کااحتجاج ہنگامہ آرائی شہید ہونے والوں کے لاشے۔ سرسے محروم خودکش حملہ آور ۔نہ جانے کتنے کٹے پھٹے اجسام ۔۔ الہی یہ کیا ہورہا ہے ؟۔۔کیوں ہورہا ہے؟ دور ایک مسجد سے بھی دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔۔۔ ظلم وبربریت کی انتہا دل کانپ کانپ گیا وحشت ، جنوں اور غم سے اپنے ہی بال نو چنا کیسا لگتاہے اس دن محسوس ہوا۔۔یہ کیا کم تھا کہ بار بار کچھ تصویریں تصور میں آنے لگیں جسے سوال کررہی ہوں ہمارا کیا قصور؟ ہمیں کس جرم کی سزا دی گئی یہ تصویریں ان لوگوں کی تھیں جنہیں مشتعل ہجوم نے زندہ جلا ڈالا تھا پھر یوں لگا جیسے سب تصویروں کے کردار اٹھ کھڑے ہوں ان میں کئی لوگوںکی تصویروں کبھی نہیں دیکھی تھیں جسے وہ کہہ رہے ہیں کتنے ظالم ہو ہمیں فراموش بھی کر دیا۔

دوسری جانب سینکڑوں ہزاروں افراد بچے ،بوڑھے، نوجوان ،باریش،خواتین فوجی، سپاہی نہ جانے کون کون سب کی الگ کہانی۔ الگ دکھ۔سب کے سب معذور کوئی ہاتھ سے ۔۔۔کسی کا پائوں نہیں کوئی بازو سے محروم کسی کے چہرے کے بھدے نقوش ،کوئی خلائوں میں کھوررہا تھا گبھرا کر آنکھیں بند کیں تو وہ خیالوں میں در آئے سوچ پر حاوی ہوگئے بے اختیار رونے کو جی چاہا اتنی دیر اپنے پیاروں کی۔۔۔ انپے ہم وطنوں کی المناک تصویریں دیکھ دیکھ کر آنکھوں سے آنسو خشک ہوگئے تھے کئی دنوں سے نیند کوسوں دور ہے پپوٹے بوجھل ہورہے ہیں حواس ، دل اور دماغ پر یہ تصویریں چھائی ہوئی ہیں دل یہ تصویریں دیکھنا نہیں چاہتا ان کے بارے میں بات بھی نہیں کرنے کا یارا نہیں لیکن یہ تصویریں سراپا سوال بنی ہوئی ہیں ہر کسی کے ہونٹوں پر ایک نیا سوال مچل رہاہے میرے پاس کسی کے سوال کا کوئی جواب نہیں پھر وہی کیفیت ہوگئی ہے پھر یہ تصویریں سونے نہیں دیتیں چکراتے سرکو دونوں ہاتھوں میں تھام کر اپنے رب کو پکارا ۔۔الہی کرم کر اپنی رحمت سے نواز۔۔۔لیکن آس پاس شور بڑھتا ہی جارہاہے نگاہوں کے سامنے تصویروں کے انبار لگتے جارہے ہیں تصویروں سے سسکیوں ، ہچکیوںکی آوازیں صاف سنائی دے رہی ہیں غور کیا تو محسوس ہوا یہ آوازیں تو میرے اپنے دل سے آرہی ہیں پھر سرکو تھام کراٹھا چکراکر دہلیز پر ڈھیر ہوگیا شاید میں خود ایک تصویر بن کررہ گیا ہوں۔ ایسی تصویر جو خود سراپا سوال ہو۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:
Tags:
dreams life Oppressed pictures Sarwar Siddiqui sleep suicide attack تصویریں خوابوں خودکش حملہ خوف زندگی سونے مظلوم
Imam Khomeini
Previous Post امام خمینی کے اوصاف اور خصوصیات
Next Post صولت مرزا تم تو میرئے ہیرو ہو
Sulat Mirza

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close