
رحیم یار خان : روٹری کلب اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر مستقل ٹرانزٹ پوسٹوں پر تعینات پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی جانچنے کے سلسلہ میں اڈہ خانپور پوسٹ پر خطاب کرتے ہوئے فوکل پرسن ڈاکٹر اسامہ منیر اور پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ نے بتایا کہ رواں برس پولیو وائرس میں ریکارڈ کمی والدین ،ورکرز،سماجی اداروں کے کارکنوں ، محکمہ صحت ، سکیورٹی و دیگر اداروں کی مشترک کوششوں کا نتیجہ ہے۔
اس سال ابھی تک پوری دنیا میں 15 پولیو کے نئے مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے ان بدقسمت بچوں میں سے 11کا تعلق افغانستان اورتین کا پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے ہے۔ نئی نسل کو معذوری سے بچانے اور وطن عزیز پر عائدسفری پابندیوں کے خاتمہ کیلئے انسداد پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال سے کم تمام بچوں کو ویکسین پلانا ناگزیر ہے۔
اس موقع پر بہتر کارکردگی والے ورکر ذ یشان احمد،محمد ےٰسین کو روٹری کلب روہی کی جانب سے خصوصی جیکٹس، شرٹس،کیپس،بیجز و دیگر تحائف پیش کئے گئے۔روٹری کی جانب سے محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے دیگرپوسٹوں پر بھی ایسا ہی اہتمام کیا جا رہاہے۔ تقریب میںاسسٹنٹ گورنر روٹری جان محمد وارثی، طاہر محمود، اسد اسلم، محمد عمران، غلام دین،احسن فاروق ودیگر موجود تھے۔
روٹری پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ،جان محمد وارثی و فوکل پرسن پولیو ڈاکٹر اسامہ منیر پنسوتہ محکمہ صحت کے ورکرز کو خصوصی جیکٹس و شرٹس تقسیم کر رہے ہیں
محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
چیئر مین۔ مائیکرو فنانس کریڈٹ پراجیکٹ ۔پنجاب وخیبر پختونخوا۔ روٹری انٹرنیشنل
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com
