
اسلام آباد (جیوڈیسک) سیاسی بحران میں اضافے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کادورہِ ترکی منسوخ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی بجائے صدر ممنون حسین آج ترکی روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے بجائے صدر ممنون حسین ترک صدر طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
