ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) موضع جھانٹلہ کی سیاسی سماجی اور عوامی شخصیت سید خالد حسین شاہ بخاری نے جھانٹلہ کے یونین کو نسل ملکہ میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جھانٹلہ کا الحاق قدرتی طور پر ملکہ سے بنتا ہے اور یہ بات با کل درست ہے اور یہ فیصلہ جھانٹلہ کی ترقی کا با عث بنے گا۔
یاد رہے کہ سید خالد حسین شاہ بخاری یو نین کو نسل ملکہ سے چیئر مین شپ کی سیٹ کے متوقع امیدوار بھی ہیں۔
