Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پہلے تولو، پھر بولو

September 24, 2018 0 1 min read
Fawad Chaudhary
Fawad Chaudhary
Fawad Chaudhary

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

اصول یہی ”پہلے تولو ، پھر بولو” لیکن ہمارے سیاستدان پہلے بولتے ہیں اورپھر تولتے ہیں جو ہمیشہ اُن کے لیے شرمندگی کا باعث ہی ہوتا ہے۔ میاں شہباز شریف پیپلزپارٹی کے دَورِحکومت میں ”زَربابا چالیس چوروں” کو نشانِ عبرت بنانے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرتے ہوئے مائیک توڑتے رہے لیکن جب نوازلیگ ہمہ مقتدربنی تو خادمِ اعلیٰ ”زربابا” تو کجا، کرپشن کی کسی چیونٹی پر بھی ہاتھ نہ ڈال سکے۔ اُن کی اِن بڑھکوں کی گونج پورے پانچ سال تک اُن کا پیچھا کرتی رہی۔ قارئین کو یاد ہو گا کہ خادمِ اعلیٰ نے یہ بھی کہا ”اگر چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کردوں تو میرا نام بدل دینا”۔ نوازلیگ کے پانچ سالہ دورِحکومت میں 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ،اِس کے باوجود لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ نہ ہوسکا البتہ خادمِ اعلیٰ کا نام اب بھی ”میاں شہباز شریف” ہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہمارے سیاستدان ایسا کہتے ہی کیوں ہیں جو کر نہیں سکتے۔ کسی بھی سیاسی جماعت کا منشور اُٹھا کر دیکھ لیں، زمین آسمان کے قلابے ملاتا، پاکستان کو جنت نظیر بناتا نظر آئے گا لیکن نتیجہ ہمیشہ ”صاحب نے کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا، بارہ آنے”۔ اب تو قوم بھی سمجھ چکی کہ منشور ،ونشور کچھ نہیں، یہ محض ووٹوں کے حصول کے بہانے ہیں۔

عقلمند تو وہ جو تاریخ سے سبق حاصل کرتا ہے لیکن تاریخ کا سبق یہ کہ اُس سے کوئی نہیں سیکھتا۔ وزیرِاعظم عمران خاں اور حواری بولتے بہت ہیں لیکن ”تولتے” ہرگز نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خاںصاحب کو بار بار” یوٹرن” لینے پڑتے ہیں۔ اُن کے لیے تو ایک فال نکالنے والا ”جماں جنج نال” المعروف شیخ رشید ہی کافی تھا، اب فوادچودھری بھی لنگوٹ کَس کر میدان میں ہے۔فوادچودھری تو خالصتاََ آمر پرویز مشرف کی نرسری کا پالا ہوا ہے البتہ شیخ رشید ہواؤ ںکا رُخ دیکھ کر دَرِآمر پر سجدہ ریز ہوا۔ یہ دونوں اصحاب ایک دوسرے سے بڑھ کر نوازلیگ کے خلاف آگ اُگلتے رہتے ہیں۔ شاید وہ سمجھتے ہیں کہ شریف خاندان کے خلاف دیئے گئے بیان پر کپتان بہت خوش ہوتا ہے۔ میاں نوازشریف اور مریم نواز کی رہائی کے بعد فوادچودھری نے کہا ”نوازشریف اور مریم نواز کو ڈیل ملے گی نہ ڈھیل ہوگی۔ نوازشریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں وہ کچھ دِن پہلے تھے۔ دیکھ رہے ہیں کہ نیب کی پراسیکیوشن میں کہاں کہاں خامیاں ہیں۔ نہ تو نوازشریف اور مریم نواز کو باہر جانے دیں گے اور نہ ہی اسحاق ڈار، حسین اور حسن نواز کو باہر رہنے دیں گے ”۔ ہم فوادچودھری کو صرف اتنا ہی کہیں گے کہ

اتنا نہ اپنی جائے سے باہر نکل کے چل
دُنیا ہے چل چلاؤ کا رستہ ، سنبھل کے چل

ایسی رعونت اور فرعونیت فوادچودھری کی صحت کے لیے اچھی ہے نہ تحریکِ انصاف کے لیے۔ میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز بنچ نے رہا کیا ہے اور اگر سونامیے یہ شور مچاتے ہیں کہ وہ کسی ”ڈیل” کے نتیجے میں رہا ہوئے تو یہ براہِ راست”معزز بنچ” پر الزام ہے جو یقیناََ توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ ویسے بھی اگر میاں صاحب نے ڈیل ہی کرنی ہوتی تو لندن ہی میں بیٹھ کر کرتے، اپنی لَبِ گور اہلیہ کو چھوڑ کرجیل جانے کے لیے پاکستان نہ آتے۔ رہا ”ڈھیل” کا معاملہ تو فوادچودھری خیر کیا ڈھیل دے گا البتہ وزیرِاعظم صاحب نے اُسے جو ڈھیل دی ہوئی ہے وہ مستقبل میں اُنہی کے خلاف جائے گی۔ فواد چودھری کا کیا ، وہ تو بھنورا ہے، جہاں سے بھی” رَس” ملے گا، وہیں چوسنے پہنچ جائے گا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ تو متنازع تھا ہی لیکن سپریم کورٹ کے معزز جسٹس اعجازا لاحسن کی زیرِنگرانی کام کرنے والی احتساب عدالت کے محترم جج محمد بشیر کا فیصلہ تو اتنا حیران کُن کہ کسی کو یقین ہی نہ آیا۔ آوازِ خلق یہی تھی کہ جونہی اِس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، یہ فیصلہ”پھڑکا” دیا جائے گا۔ وجہ اُس کی یہ تھی کہ احتساب عدالت کے جج صاحب نے اپنے فیصلے میں ہی تحریر کر دیا تھا کہ استغاثہ کرپشن کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے اوریہ فیصلہ مفروضوں کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ کرپشن کا کوئی ثبوت نہ ہونے کے باوجود جج صاحب کا گمان تھا کہ استغاثہ نے جو کہا، وہی سچ ہے۔ اِسی مفروضے کو بنیاد بنا کر میاں نوازشریف کو 11 سال ،مریم نواز کو 8 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قیدِبامشقت کی سزا سنادی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے بنچ نے جو فیصلہ سنایا، اُسی کی توقع کی جا رہی تھی جس کا غالباََ اکابرینِ تحریکِ انصاف کو بھی علم تھا ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وزیرِاعظم کی زیرِصدارت منعقد ہونے والی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں جو پہلا فیصلہ ہوا وہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا تھا۔اب فوادچودھری طنزیہ انداز میں کہتے ہیں ”جو لوگ کہتے تھے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا، اُن کو تسلی ہو گئی ہو گی۔ اگر جیل سے رہائی کے بعد وہ لندن چلے جاتے تو ہم کہاں ڈھونڈتے کہ شہزادے کہاں چلے گئے”۔ شہزادے نے تو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے فیصلے پر سرِتسلیم خم کیا اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن آنے سے پہلے ہی وزارتِ عظمیٰ چھوڑ دی۔ پھراحتساب عدالت کے فیصلے کے بعد بھی لندن سے قید بھگتنے پاکستان چلا آیا لیکن یہ طے کہ اگر فواد چودھری پر کبھی ایسا وقت آیا تو وہ لوٹ کر نہیں آئے گا۔اُس کی پریس کانفرنس سے ذاتی انتقام کی بُو آتی ہے جو ملک کے لیے بہتر ہے نہ قوم کے لیے اور نہ ہی تحریکِ انصاف کے لیے۔ ہمارا اُسے مشورہ ہے کہ وہ نیب پراسیکیوشن کی خامیاں تلاش کرنے جیسا کارِبیکار نہ ہی کرے تو اچھا ہے کیونکہ پراسیکیوٹر جنرل نیب اکرم قریشی کے سامنے وہ ابھی طفلِ مکتب ہے۔ جب کیس کے اندر جان ہی نہیں ہو گی تو بیچارہ پراسیکیوٹر جنرل کرے گا کیا ۔ اب فوادچودھری کو چاہیے کہ وہ اپنی تمامتر توجہ العزیزیہ اور فلیگ شِپ ریفرنسز پر مرکوز کر دے کیونکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کچھ باقی نہیں بچا۔ یہ یقین کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ جب بھی آئے، شریف فیملی کے حق میں ہی آئے گا۔ العزیزیہ اور فلیگ شِپ ریفرنسز صرف میاں نوازشریف کے خلاف ہیں اِس لیے یہ طے کہ نوازلیگ کی ”شیرنی” اور میاں نوازشریف کی جانشین مریم نواز تو بہرحال آزاد فضاؤں ہی میں رہے گی جو تحریکِ انصاف کو ناکوں چنے چبوانے کے لیے کافی ہے۔

بات پہلے تولو، پھر بولو سے شروع ہوئی اور پہنچ گئی فوادچودھری پر۔ یہ فوادچودھری ہی نے کہا تھاکہ پہلے تین ماہ میں کوئی بیرونی دورہ نہیں کیا جائے گا اور تین ماہ بعد جو دورہ کیا جائے گا، وہ بھی عام جہاز میں۔ لیکن ہوا یہ کہ پہلے وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے دورے پر چلے گئے پھر وزیرِاعظم نے سعودی عرب اور دبئی کے لیے رختِ سفر باندھا، وہ بھی عام جہاز پر نہیں، خصوصی طیارے پر۔ اِسی طیارے کے اندر فوادچودھری بھی موجود تھے۔ پتہ نہیں اُن کا ضمیر اُنہیں ملامت کرتا ہو گا کہ نہیںلیکن واپسی پر وزیرِاعظم کو یہ کہنا پڑا کہ طے تو یہی تھا کہ پہلے تین ماہ تک کوئی دورہ نہیں کیا جائے گا لیکن برادر اسلامی ملک سعودی عرب کا دورہ اور عمرے کی سعادت حاصل کرنا ضروری تھا۔ ہمیں اِس پر تو قطعاََ کوئی اعتراض نہیں کہ وزیرِاعظم صاحب غیرملکی دورے پر کیوں گئے، ہم تو صرف یہ کہتے ہیں کہ آپ وہ کہتے کیوں ہیںجو کر نہیں سکتے۔ کپتان صاحب کو اپنے بہت سے یو ٹرن یاد ہوں گے جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ تولنے سے پہلے بولتے ہیں۔ اب وہ ماشاء اللہ ایٹمی پاکستان کے وزیرِاعظم ہیں، خُدارا! اب تو وہ بولنے سے پہلے تول لیا کریں۔

ایک اور مخلصانہ مشورہ یہ کہ وزیرِاعظم صاحب اپنی دوستیاں اپنی ذات تک محدود رکھیں، اُن کی ملکی امور میں مداخلت مناسب نہیں۔ یہ اُنہی کے حق میں بہتر ہے کیونکہ آصف زرداری بھی دوستیاں پالتے پالتے اِس مقام پر پہنچے۔ کپتان نے اپنے ذاتی دوستوں، احسان مانی، ذاکر خاں اور سب سے بڑھ کر زُلفی بخاری کو حکومتی عہدوں سے نوازا۔ زلفی بخاری کو معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی بنایا گیا جس کا درجہ وزیرِمملکت کے برابر ہے۔ اِس پر میڈیا میںشور اُٹھا اور حامد میر جیسے سینئر لکھاری اور اینکر نے بھی اِس تقرری پر کھُل کر تنقید کی۔ عمران خان صاحب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا ” زلفی بخاری برطانوی شہری ہے، نیب اُسے طلب نہیں کر سکتی”۔ یہی بات فواد چودھری نے بھی بار بار دہرائی۔ سوال یہ ہے کہ اگر ایک غیرملکی شہری پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا تو وہ معاونِ خصوصی کیسے بن سکتا ہے؟۔ سپریم کورٹ کا بھی واضح فیصلہ آچکا کہ دوہری شہریت کا حامل شخص نہ تو انتخابات میں حصّہ لے سکتا ہے اور نہ ہی اُسے کوئی حکومتی عہدہ دیا جا سکتا ہے۔محض خاں صاحب کا ذاتی دوست ہونے کو معیار بنا کر زلفی بخاری کو حکومتی امور میں مداخلت کا حق نہیں دیا جا سکتا ۔اگر عون چودھری اور زلفی بخاری جیسے محرمِ راز اصحاب کو حکومتی عہدے تفویض کرنا ہی معیار ٹھہرا تو پھر بیچارے مفتی محمد سعید کا کیا قصور ؟۔ وہ بھی تو محرمِ راز ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ اُسے اور کچھ نہیں تو کم از کم اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین ہی بنا دینا چاہیے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
date loadShading pervez musharraf politician Prof Riffat Mazhar Shahbaz Sharif پرویز مشرف تاریخ سیاستدان لوڈشیڈنگ
Accountability
Previous Post اجلی سحر کا ظہور
Next Post خوردو نوش کی اشیاء میں ملاوٹ
Blending

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close