Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

یہی تو ہے مکافات عمل

November 5, 2018 0 1 min read
Khadim Rizvi
Khadim Rizvi
Khadim Rizvi

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

چھُری خربوزے پہ گرے یا خربوزہ چھری پہ، نقصان بیچارے خربوزے کا۔ اقتدار کی جنگ جیتنے والا مسندِ اقتدار پر جلوہ افروز ہوتا ہے تو ہارنے والا روزِاوّل سے ہی ”کرسی” چھیننے کی تگ ودَو میں مصروف ہو جاتا ہے۔ اِس تصادم میں پستے ہیں تو صرف عوام۔ 2014ء کے اسلام آباد ڈی چوک کے 126 روزہ دھرنے میںعمران خاںصاحب مسندِ اقتدار کے حصول کی خاطر ساری حدیں پھلانگ گئے۔ اُن کے حکم پردھرنے کے شرکاء نے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ توڑے، وزیرِاعظم ہاؤس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، پی ٹی وی پر قبضہ کیا، تھانے پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو چھڑوایااور یہی نہیں بلکہ عمران خاں نے سول نافرمانی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ وہ یوٹیلٹی بلز دینے سے انکار کر دیں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی رقوم ہُنڈی کے ذریعے بھیجیں۔ کپتان کے اِن اقدامات کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ 52ہزار پوائنٹس سے گر کر 38 ہزار پوائنٹس تک آن پہنچی، معیشت کا پہیہ رُک گیااور ملک افراتفری کا شکار ہوا۔ تب نقصان نوازلیگ کا ہوا نہ تحریکِ انصاف کا، نقصان ہوا تو صرف مجبورومقہور عوام کا کہ ”نزلہ بَر عضوِضعیف می ریزد”۔ آج وہی ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی کوشش کرنے والے عمران خاں ملک کے وزیرِاعظم ہیںاور جن آلام ومصائب میں نوازلیگ کو گرفتار کرنے کے لیے وہ ہمہ وقت کوشاں رہتے تھے، آج اُنہیں بھی اُنہی مسائل کا سامنا ہے حالانکہ اپوزیشن خاموش تماشائی۔ شاید اِسی کا نام مکافاتِ عمل ہے لیکن تاریخ کا سبق تو کسی کو بھی یاد نہیں رہتا۔

سانحہ اے پی ایس پشاور کے بعددھرنوں سے جان چھٹی تو کچھ ہی عرصے بعد تحریکِ لبّیک نے فیضِ آباد چوک پر دھرنا دے کر جڑواں شہروں (راولپنڈی، اسلام آباد) کو مفلوج کر دیا۔ تحریکِ لبّیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے دھرنوں کے ایام میں جو کچھ کہا، اُسے ضابطۂ تحریر میں نہیں لایا جا سکتا۔ تب کپتان دھرنا دینے والوں کے ساتھ تھے اور اُن کے حق میں بیانات داغ رہے تھے۔ یہی نہیں بلکہ شنید ہے کہ اُن کے ”راشن پانی” کا بھی انتظام کر رہے تھے۔ اِس دھرنے نے پھیلتے پھیلتے پورے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور عوام عملی طور پر اپنے گھروں میں محبوس ہو کر رہ گئے۔ پھرنوازحکومت کی ایک انتہائی شرمناک معاہدے کے بعد اِس دھرنے سے جان چھوٹی اور عوام نے سُکھ کا سانس لیا۔ اگر اُس وقت تحریکِ انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد کی خاطر نوازلیگ کی پشت پر کھڑی ہو جاتیں تو نہ صرف یہ کہ اِس شرمناک معاہدے کی نوبت نہ آتی بلکہ شَر پھیلانے والوں کو بھی سبق مل جاتا لیکن ہمارے ہاں تو یہی رواج ہے کہ بہرصورت حکمران جماعت کی مخالفت ہی کرنی ہے، یہ سوچے سمجھے بغیر کہ اِس سے قومی مفاد کو کتنا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آجکل تحریکِ انصاف اِسی مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔ وہی خادم حسین رضوی، وہی تحریکِ لبّیک اور وہی افراتفری۔

2009ء میں ایک مسیحی خاتون آسیہ بی بی توہینِ رسالتۖ کے جرم میں گرفتار ہوئی۔ اُس پر باقاعدہ کیس چلا اور کورٹ نے اُسے سزائے موت کا حکم سنایا۔ ہائیکورٹ نے بھی اُس کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا حکم برقرار رکھا لیکن لگ بھگ 7 سال بعد سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے عدم ثبوت کی بنا پر آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم دیا جس نے ایک دفعہ پھر فیض آباد دھرنے کی یاد تازہ کر دی۔ وہی تحریکِ لبّیک، وہی علامہ خادم رضوی اور وہی پورا ملک مفلوج لیکن اِس فرق کے ساتھ کہ تب نوازلیگ کی حکومت تھی اور اب تحریکِ انصاف کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہرعالم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے، ایف آئی آر وقوعہ کے پانچ دن بعد درج ہوئی، پینتیس افراد موجود تھے مگر گواہی صرف دو بہنوں نے دی، تفتیشی نے صفائی کے لیے آسیہ کو بائبل پر قسم اُٹھانے کی اجازت نہیں دی۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریر کیا جو 32 صفحات پر مشتمل ہے جس میں قُرآن وحدیث کے حوالے بھی دیئے گئے ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 24 صفحات پر مشتمل علیحدہ نوٹ لکھا جو اِس فیصلے کی مزید وضاحت کرتا ہے۔ انتہائی محترم تین رکنی بنچ کا فیصلہ بجا ، سوال مگر یہ ہے کہ لوئر کورٹ نے کن ثبوتوں کی بنا پر آسیہ بی بی کو سزائے موت دی اور ہائیکورٹ نے کیوں لوئر کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا؟۔ ناموسِ رسالتۖ کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے اور توہینِ رسالتۖ کا ارتکاب کرنے والے کو معاف کر دینے کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اِس لیے بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے انتہائی محترم جسٹس صاحبان نے پوری تحقیق وتدقیق کے بعد ہی یہ فیصلہ لکھا ہو گالیکن ہائیکورٹ اور لوئرکورٹ میں بھی تو منصفین ہی بیٹھے ہیں۔ آسیہ بی بی کے کیس میں اُن سے کہاں اور کیوں غلطی ہوئی؟۔ کیا یہ ضروری نہیں کہ یہی تین رکنی بنچ اُن جج صاحبان کو کٹہرے میں کھڑا کرکے اُن سے وہ ثبوت طلب کریں جن کی بنا پر آسیہ مسیح کو سزا دی گئی۔

بدھ کی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خاں نے کہا کہ ایک حلقے کی طرف سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے ردِعمل میں جو زبان استعمال کی گئی، اُس کے باعث وہ خطاب پر مجبور ہوئے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ اُنہوں نے کہا ”پاک فوج بڑی قربانیوں کے بعد ملک کو دہشت گردی کی دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہوئی ہے، لوگوں کو اُکسانے کی کوششوں سے فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہوگا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایسے عناصر کی باتوں میں نہ آئیں جو ووٹ بینک کی خاطر لوگوں کو اکساتے ہیں”۔ وزیرِاعظم صاحب کا حرف حرف درست، سوال مگر یہ کہ اُنہیں یہ سب کچھ آج کیوں یاد آرہا ہے، اُس وقت کیوں یاد نہیں آیا جب وہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر سول نافرمانی کا اعلان کر رہے تھے، جب اِسی علامہ خادم حسین رضوی کے حق میں بیان داغ رہے تھے؟۔

آج نوازلیگ اور پیپلزپارٹی نے تو اُن کی حمایت کا اعلان کر دیا لیکن کیا اُنہیں یاد ہے کہ وہ کبھی نوازلیگ کی حمایت میں کھڑے ہوئے ہوں۔ اُن کے وزیربا تدبیر فوادچودھری تو دھمکیوں پر اُتر آئے تھے۔ پرویزمشرف کی گود کے پالے فوادچودھری کو تو اپنے آقا کے کہے گئے جملے بھی اَزبر ہیں۔ پرویزمشرف نے نواب اکبر بگتی کو کہا تھا ”ہم تمہیں وہاں سے ہِٹ کریں گے کہ پتہ بھی نہیں چلے گا”۔ فوادچودھری نے یہی جملہ تحریکِ لبّیک کے لیے دہرایا لیکن پھر پتہ نہیں کیا ہوا کہ تحریکِ لبّیک کے ساتھ تحریکِ انصاف کو معاہدہ کرنا پڑا اور وہ بھی تحریکِ لبّیک کی شرائط پر۔ طرفہ تماشہ یہ کہ اِس معاہدے پر دستخط اُسی پیر افضل قادری کے ہیں جس نے اپنی تقریر میں ججوں اور ریاستی اداروں کے سربراہوں کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ کہے۔ اِسی افضل قادری کی تقریر کے بارے میں وزیرِاعظم عمران خاں نے بھی واضح طور پر کہا تھا ”ایسی تقاریر برداشت نہیں کی جائیں گی جس میں ریاستی اداروں کے سربراہوں کو نشانہ بنایا جائے، بغاوت کی کوشش کی جائے یا ججوں کے خلاف فتوے دیئے جائیں”۔ لیکن وزیرِاعظم کی تقریر کو ابھی پچاس گھنٹے بھی گزرنے نہ پائے تھے کہ حکومت اور دھرنا دینے والوں میں معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت آسیہ کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے گا، نظرِثانی کی اپیل پر حکومت کوئی اعتراض نہیں کرے گی، اگر تحریک کے پاس آسیہ کی بریت کے خلاف شہادتیں ہوںگی تو اِن کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اورگرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے گا۔ معاہدے کا پانچواں نکتہ یہ ہے کہ اگر کسی کی دِل آزاری ہوئی ہو تو تحریکِ لبّیک معذرت خواہ ہے۔ دھرنا ختم ہوا، سڑکیں کھل گئیں اور عوام نے سکون کا سانس لیا۔ اِس دھرنے میں تحریکِ انصاف کے لیے ایک سبق پوشیدہ ہے لیکن اگر وہ سمجھے تو۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Arrest parliament power Prof Riffat Mazhar public war اقتدار پارلیمنٹ جنگ عوام گرفتار
Democracy
Previous Post جبریت یا جمہوریت
Next Post آسیہ بی بی اور میرے سوالات
Asia Bibi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close