
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کی تشویش کے بعد وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ کچھ روز قبل ایک شخص وائٹ ہاؤس کا بیرونی جنگلا پھلانگ کر عمارت کے اندر داخل ہو گیا تھا۔
جس پر سیکورٹی اہلکاروں میں ہلچل مچ گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق اجنبی شخص کے وائٹ ہاؤس میں گھسنے پر امریکی صدر براک اوباما نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
جس کے بعد وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی حکام نے انتظامات کا از سر نو جائزہ لے کر مزید اقدامات کئے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا تشویش کے باوجود صدر براک اوباما کو اپنے خفیہ اداروں پر مکمل اعتماد ہے۔
