Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حیرت ہے کہ۔۔۔۔۔

December 30, 2018 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

وزیرِاعظم صاحب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں فرمایا ”مجھے اُن لوگوں پر حیرت ہے جو پانامہ اور جے آئی ٹی رپورٹ پڑھنے کے بعد بھی لٹیروں کا دفاع کر رہے ہیں”۔ صاحب! پاکستان تو ہے ہی حیرت کدہ جہاں قدم قدم پر حیرتوںکی الف لیلوی داستانیں بکھری ہوئی ہیں۔ سب سے بڑی حیرت تو یہ کہ بجائے اِس کے وزیرِاعظم 25 دسمبر کو قائدِاعظم کے یومِ پیدائش کے حوالے سے قوم کو اتحاد، ایمان اور تنظیم کی تلقین کرتے، اُنہوں نے اپوزیشن پرگند اچھالنے کو ہی ترجیح دی۔ قائدِاعظم کا وژن،حاکمیتِ اعلیٰ اللہ کی اور نیابت جمہور کی تھا لیکن تحریکِ انصاف نے اِن 125 دنوں میں جمہور کا جو حال کیا، اُسے دیکھ کر تو اللہ کی پناہ ہی مانگی جا سکتی ہے۔ تلخ حقیقت یہی کہ ماضی میںوزیرِاعظم جس ”سونامی” کی آمد کا بار بار ذکر کرتے رہے، وہ آچکی اور اُس کی تباہ کاریاں بھی نظر آنا شروع ہو گئیں ۔پچھلے 4 ماہ کے دَوران مہنگائی نے تاریخِ پاکستان کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، سٹاک مارکیٹ متزلزل اور ڈالر 142 روپے کو چھو گیا جس سے ایک ہی دن میں 1000 ارب روپے کا نقصان ہوا لیکن وزیرِاعظم کے پاس اِس نقصان کاصرف ایک ہی ”مجرب” نسخہ یعنی صبر، صبر اور صبر۔ ظاہر ہے نئے پاکستان میں ہر چیز نئی ہی ہو گی۔ شاید خاں صاحب کے ذہن میں ہو کہ قائد کا احسان تو ہم ڈھاکہ کے پلٹن میدان میں 16 دسمبر 1971ء کو اتار چکے، اب نئے پاکستان کی تشکیل ہورہی ہے اور وہ ”بقلم خودقائدِاعظم ثانی” ۔ اِس لیے قوم تھوڑا صبر کرے گی تو پھر ہی ”نیاپاکستان” بن پائے گا۔ ویسے بھی صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے، اگر قوم نے ”میٹھا پھل” کھانا ہے تو پھر اُسے صبر تو کرنا ہی ہو گا۔

حیرت تو یہ بھی ہے کہ بقول تحریکِ انصاف اپوزیشن ”ایویں خوامخواہ” نیب کو موردِ الزام ٹھہرا رہی ہے حالانکہ اُسے جوذمہ داری تفویض کی جاتی ہے، وہ اُسے بطریقِ احسن سرانجام دیتی ہے۔ سونامیے کہتے ہیں کہ پرویز مشرف نے نَیب تشکیل دے کر قوم پر ”احسانِ عظیم” کیا۔ اُن کے خیال میں نیب کی کارکردگی ہمیشہ بے مثل رہی۔ اُس کی پہلے دن سے ذِمہ داری اسٹیبلشمنٹ مخالف لوگوں کو ”سیدھا” کرنا تھا جو آج بھی ہے۔ پرویزمشرف دَور میں چودھری برادران اور دیگر لوگوں پر نیب کیسز بنائے گئے۔ جب وہ سیدھے ہو گئے تو ”کونسا کیس اور کہاں کا کیس”۔ یہ بھی نیب ہی کا کارنامہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے اندر سے ”پیٹریاٹ” تلاش کرکے اُنہیں ”کنگزپارٹی” میں شامل کیا گیاتاکہ وطنِ عزیز میں ”محب ِ وطن” افراد کی غالب اکثریت پیدا کی جا سکے۔ یہ پیٹریاٹ آج بھی حکومتی امور بڑی ”جانفشانی” سے سرانجام دے رہے ہیں۔

سونامیے کہتے ہیں کہ اب چونکہ حکومت تحریکِ انصاف کی ہے جس کی پشت پر اسٹیبلشمنٹ۔ اِسی لیے نیب ”سلیکٹڈ وزیرِاعظم” کے حکم پر اپوزیشن کو سیدھا کر رہی ہے۔ جب تحریکِ انصاف کی حکومت نہیں ہو گی تو نیب یوٹرن لیتے ہوئے اُسے بھی سیدھا کر دے گی۔ اب اگر حکومتی عہدیدار میڈیا پر بیٹھ کر نیب کی کارکردگی کے بڑے فخر سے گُن گا رہے ہیںتو اپوزیشن کے پیٹ میں کیوں مروڑ اُٹھ رہے ہیں۔

حیرت تو اِس بات پر بھی ہے کہ جسے اعلیٰ ترین عدلیہ ”مسلمہ کرپٹ” قرار دے چکی، وہی تحریکِ انصاف کا کرتا دھرتااور مدارالمہام۔ جس پر نیب کیسزوہ پنجاب حکومت کا سینئروزیر، جسے وزیرِاعظم اپنا چپراسی تک رکھنے کو تیار نہیں تھے، وہ وزیرِریلوے، جو چور اور ڈاکو تھا، وہ سپیکر پنجاب اسمبلی، جو آصف زرداری کا ترجمان تھاوہ تحریکِ انصاف کا ترجمان اور وزیرِاطلاعات، جو پیپلزپارٹی کا وزیرِقانون تھاوہ خاںصاحب کا مشیرِقانون (وہ اب مستعفی ہوچکا لیکن تحریکِ انصاف کے سارے کیسزمیں وہی وکیل)، جس جماعت کوکپتان کی زبان دہشت گرد قرار دیتے نہیں تھکتی تھی اُس کے ارکان وزارتوں کے مزے لوٹے ہوئے اور جو کبھی پیپلزپارٹی کا وزیرِخارجہ ہوا کرتا تھاوہی اب تحریکِ انصاف کا وزیرِخارجہ۔ ”اصلی تے وَڈی” تحریکِ انصاف تو کہیں نظر نہیں آتی۔ یہ تو بھان متی کا وہ کنبہ ہے جو تحریکِ انصاف کی ”گنگا” میں دھُل کر ”پوتّر” ہو چکا۔

حیرت اِس بات پر بھی ہے کہ ہماری پارلیمانی سیاست غیرپارلیمانی الفاظ سے ”مزین” ہوتی اور سیاسی مخالفت ذاتی مخاصمت میں ڈھلتی جا رہی ہے۔ غیرپارلیمانی الفاظ کی ابتدا کپتان نے کی اور اب کیا حکومت کیا اپوزیشن، اِس حمام میں سبھی ننگے ہیں۔ شیخ رشید نے سیّدخورشید شاہ کے حوالے سے کہا کہ سکھر جیسے خوبصورت شہر میں اُس جیسا بدصورت انسان رہتا ہے۔ دَر جوابِ آں غزل رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پنڈی جیسے خوبصورت شہر میںشیخ رشید جیسا بدصورت انسان بستا ہے۔

لال حویلی والا بھلا کب پیچھے رہنے والا تھا۔ اُس نے کہا ”جب رانا ثناء اللہ کا ذکر کرنا ہو تو مجھے پہلے بتا دیا کریں تاکہ میں مُنہ پر رومال رکھ لوں کیونکہ اُس کے ذکر سے بھی بدبو آتی ہے، اب باری ثناء اللہ کی ہے، دیکھیں اُن کے مُنہ سے کون سے پھول جھڑتے ہیں۔ مشاہداللہ خاں اور رانا ثناء اللہ شیخ رشید کو ”پنڈی کا شیطان” اور فواد چودھری کو ”جہلم کا ڈَبّو” کہتے ہیںاور جواباََ وہ بھی ایسے ہی غیرپارلیمانی الفاظ کا سہارا لیتے ہیں۔ گڑھی خُدابخش میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے حکمرانوں کو ”آلِ یزید” کہہ کر مخاطب کیااور آصف زرداری نے کہا ”لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں کو سوائے ٹی وی پر بکواس کے کچھ نہیں آتا”۔ تحریکِ انصاف کے فیصل واوڈانے دور کی کوڑی لاتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے ”پھٹے ڈھول” تو نوازلیگ کو کہا ہے۔

شاید واوڈا نہیں جانتے ہوں گے لیکن پوری قوم کو معلوم کہ اپوزیشن ”لاڈلا” عمران خاں کو کہتی ہے۔ امیرِجماعتِ اسلامی محترم سراج الحق نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”ناشائستہ اور بَد زبانی کا کلچر ریاست کو بدبودار بنا رہا ہے”۔ کھلے عام غیرپارلیمانی الفاظ کے استعمال کی واحد وجہ تحریکِ انصاف ہے۔ اب ”جیسا کروگے، ویسا بھروگے ” کے مصداق اگر کپتان ماضی قریب میں ایسے غیرپارلیمانی الفاظ استعمال نہ کرتے تو شیخ رشید، فوادچودھری اور فیاض چوہان جیسے لوگ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا ثبوت دینے کے لیے حدوں سے نہ گزرتے۔ اپوزیشن کہتی ہے کہ تحریکِ انصاف میں ”سلیکشن” کا معیار ہی یہی ہو کہ جو جتنا بڑا ”بڑھک باز” اور بدتمیز، اُتنے ہی بڑے عہدے کا حقدار۔ اِسی لیے مراد سعید کو وزیرِ مملکت سے ترقی دے کر ”وَڈاوزیر” بنا دیا گیا۔ سوال مگر یہ کہ ہمارے ”بزعمِ خویش” رَہنماء نسلِ نَو کو کیا درس دے رہے ہیں اور اِس کا انجام کیا ہوگا؟۔

حیرت تو یہ بھی کہ سپریم کورٹ کے انتہائی معزز پانچ رکنی بنچ نے جس کیس میںمیاں نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دے کر گھر کا رستہ دکھایا، اُسی کیس میں احتساب عدالت نے اُنہیں باعزت بری کر دیا۔ مزید حیرت یہ کہ ایک کیس میں عدالت بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں میاں نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دیتی ہے جبکہ دوسرے کیس میں دوسری عدالت دوسرے بیٹے سے پیسے وصول کرنے کے جرم میں 7 سال قیدِ بامشقت کی سزا سناتی ہے۔

گویا پیسے لیں تو مجرم اور پیسے نہ لیں تو بھی مجرم۔ ہم چونکہ قانون دان نہیں، اِس لیے یہ قانونی گتھیاں قانون دان سلجھائیں یا احتساب عدالت کے معزز جج لیکن اتنا تو ہمیں بھی معلوم کہ محض مفروضوں کی بنیاد پر عدالتیں سزائیں نہیں سنایا کرتیں۔ ویسے بھی حسین نواز نے جس دَور میں العزیزیہ شروع کی، اُس وقت میاں نوازشریف وزیرِاعظم تھے نہ وزیرِاعلیٰ۔ یہی نہیں بلکہ وہ تو جَلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے تھے اور پاکستان میں اُن کا شدیدترین دشمن پرویزمشرف حکمران تھا۔ ایسے میں مَنی لانڈرنگ ، کِک بیکس اور کرپشن کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پھر بھی حیرت ہے کہ اُنہیں سزا ہوگئی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزا سنائی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ”پھڑکا” کے رکھ دیا۔ اب اگر العزیزیہ ریفرنس میں تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے تو کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Inflation organization pakistan Prime Minister Prof Riffat Mazhar reality پاکستان تنظیم حقیقت مہنگائی وزیراعظم
Accountability
Previous Post ضیاء کی سیاست کا احتساب
Next Post آمد سال نو
2019 Year

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close