
جہلم (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تیس سال کی تاخیر کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ کہتے ہیں برسوں کے مسائل ورثیمیں ملے۔ بیس دن میں توانائی پالیسی عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ وزیر اعظم نیوز یرپانی وبجلی کے ہمراہ نیلم جہلم ہائیڈل پاور پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ مظفر آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا عوام کو بہت جلد توانائی پالیسی سے عوام کو آگاہ کروں گا۔
نواز شریف کا کہنا تھا دہشت گردی سے خوفزدہ ہونیکی ضرورت نہیں۔ دہشت گردی پر قابو پالیں گے۔ برسوں کے مسائل ورثے میں ملے ہیں۔ معیشت کو تیزی سے آگے لیجانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف نیکہا کہ چوبیس جون کو خنجراب تا گوادر ریلوے اور سڑک منصوبہ شروع کرنے کیلئے اعلی سطح کی ٹیم چین جائے گی۔
یہ منصوبہ ایشیا میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا نیلم جہلم ہائیڈل پاور منصوبہ دوہزار پندرہ میں مکمل ہوگا۔بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ نوسو انہتر میگاواٹ کے منصوبے پر دوسو پچھتر ارب روپے لاگت آئے گی۔
