
لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن ایک بار پھر فلاحی کاموں میں مصروف ہو گئیں، لندن میں خواتین کی فلاحی تنظیم کے فنکشن میں شرکت کی۔
شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ جولائی میں بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی سرکاری مصروفیات سے دور رہی ہیں۔ شہزادی کیٹ نے ہیج فنڈز نامی تنظیم کی جانب سے دیئے گئے عشائیے تقریب میں شرکت کی جو نشے کے عادی لوگوں کی بحالی کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے تھی۔
