
لاہور (جیوڈیسک) ایشیئن بریڈمین ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کھلاڑیوں کو شامل کیا جانا چاہئے۔
آئی سی سی کے صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارتی لیگ آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹر اِن ایکشن ہوں تو ایونٹ کو چار چاند لگ جائیں۔
ظہیر عباس نے بھارتی بورڈ کے نومنتخب صدر انوراگ ٹھاکر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ساتھ ہی انکشاف کیا کہ انہیں بی سی سی آئی کے سربراہ نے آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دی ہے۔
