Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عوامی شعور پختہ ہو چکا

February 11, 2018 0 1 min read
Corruption
Corruption
Corruption

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
پیپلزپارٹی کے دَور ِحکومت میں جب سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری دَھڑادَھڑ اَزخود نوٹس لے رہے تھے تو نواز لیگ خوشی سے بغلیں بجا رہی تھی۔ اب میاں ثاقب نثار کے اَز خود نوٹسوں کی بھرمار اور پیپلزپارٹی خوشی سے نہال۔ ایک بات بہرحال طے کہ آمریت کسی کو بھی پسند نہیں سوائے اُن ضمیر فروشوں کے جو اقتدار کے لالچ میں آمریتوں کے دست وبازو بنے۔ پتہ نہیں یہ پرویزمشرف سے نفرت کا اظہار تھا یا عدلیہ سے پیار کا کہ جونہی اعلیٰ ترین عدلیہ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو گھر بھیجا گیا، پوری قوم آمر کے خلاف صف بستہ ہو گئی۔ یہ عوامی شعور کی پختگی کا پہلا دِل خوش کُن نظارہ تھا، حالانکہ آمریتیں آتی رہیں، عدلیہ کا وقارواختیار کم ہوتا رہا لیکن قوم لاتعلق ہی رہی۔ اِس میں کچھ قصور عدلیہ کا بھی تھاکہ جو آمر بھی آیا، عدلیہ نے ہی اُس کے لیے ”نظریۂ ضرورت” گھڑا اور اُس کی حکومت کو آئینی قرار دیا۔ لیکن جب ایک عادل ایک آمر کے سامنے ڈَٹ کر کھڑا ہوگیا تو پوری قوم نے اُس کی آواز پر لبّیک کہا۔ ہم نے دیکھا کہ وہ لوگ بھی سڑکوں پر تھے جو شاید ”چیف جسٹس” کے معنی سے بھی نا آشنا ہوں گے۔

عوامی شعور کی پختگی اب اِس نہج پر پہنچ چکی کہ لوگ عدلیہ کے فیصلوں کو سمجھتے بھی ہیں اور تنقید و تنقیص بھی کرتے ہیں۔ اُنہیں اپنی عدلیہ سے پیار ہے اور اُس کا احترام بھی واجب لیکن جب دَھڑادَھڑ متنازع فیصلے آنے لگیں تو عدلیہ پر اعتماد میں کمی اظہرمِن الشمس ۔جس کا علاج توہینِ عدالت کی سزاؤں کی صورت میں ہر گز ممکن نہیںکیونکہ یہ جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ سبھی مشاہدہ کر رہے ہیں کہ نااہلی کے بعد میاں نوازشریف کی مقبولیت میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوچکا اور عوامی تعداد کے لحاظ سے اُن کے جلسے محیرالعقول۔ اب اگر احتساب عدالت اُنہیں سزا دے کر پابندِسلاسل کر دیتی ہے تو ہمدردی کا بچا کھُچا ووٹ بھی اُن کی جھولی میں آن گرے گا۔ دست بستہ عرض ہے کہ آئین کی تشکیل عوام کے منتخب نمائندے ہی کرتے ہیں اور جمہورت نام ہی ”عوام کی حکومت، عوام کے لیے ،عوام پر” کا ہے۔ اِس لیے عوامی رجحان کو مدّ ِ نظر رکھنا بھی ضروری۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عوام بس ”نہلے، دہلے” ہیں تو یہ اُس کی بھول ہے۔ اِس لیے ہم تو عرض ہی کر سکتے ہیں کہ عدل کے اونچے ایوانوں سے ایسے فیصلے آنے چاہییںجو عدلیہ کا قد اونچا کریں، اُس کے وقار میں اضافہ کریں اوراُس کے فیصلوں کی تنقیص ممکن ہی نہ ہو۔ اگر جج صاحبان خود بولنے کی بجائے اپنے فیصلوں کے ذریعے بولیں تو اُن کی عزت واحترام میں کئی گنا اضافہ ممکن۔ با با رحمت بھی خوب جانتے ہوں گے کہ نہ صرف عوام بلکہ وکلاء کی کثیر تعداد بھی عدلیہ کے فیصلوں سے مطمئن نظر نہیں آتی اِس لیے چیف جسٹس محترم ثاقب نثار کوئی ایسا کام کر جائیں کہ پاکستان کی تاریخِ عدل میں اُن کا نام ہمیشہ جگمگاتا رہے۔

جب پیپلزپارٹی کی ”غضب کرپشن کی عجب کہانیاں” مشہور ہو رہی تھیں تو نوازلیگئیے خوشی سے نہال اور اکابرینِ پیپلزپارٹی کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کر رہے تھے۔ آج نوازلیگ زیرِعتاب اور پیپلزپارٹی مسرور و مطمئن۔ عمران خاں بھی یہ ادراک کیے بغیر کہ اُن کی احتجاجی تحریک سے ملک وقوم کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے ،گزشتہ پانچ سالوں سے نوازلیگ کے پیچھے لَٹھ لے کر دَوڑ رہے ہیں۔ اُنہوں نے خود اقرار کیا کہ وہ خیبر پختونخوا کی طرف توجہ نہیں دے سکے کیونکہ احتجاجی جلسے جلوسوں اور دھرنوں کی وجہ سے اُنہیں فرصت ہی نہیں ملی لیکن اُنہیں یاد رکھنا ہوگا کہ 2018ء کے انتخابات میں ووٹ بہرحال کارکردگی کی بنیاد پر ہی ملے گا کیونکہ عوام سدھائے ہوئے بندر نہیں جو ہر کسی کی ڈُگڈگی پہ ناچنے لگیں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر جتنی جی چاہے تنقید کریں لیکن یہ تو بہرحال طے کہ اِسی میڈیا نے عوامی شعور کی پختگی میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ اب تو ایک عامی بھی اتنا با شعور ہو چکا جہاں اُسے اپنے بُرے بھلے کی خوب پہچان ۔ برادری اور ”گَدی نشینی” سسٹم آہستہ آہستہ دَم توڑ رہا ہے اور صورتِ حال کچھ یوں کہ اگر ایک گھرانہ چار افراد پر مشتمل ہے تو چاروں افراد اپنی اپنی سوچ کے تابع۔ اِس لیے یہ طے کہ 2018ء کے انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے اور کارکردگی میں نوازلیگ سب سے آگے۔

پیپلزپارٹی نے اپنے دَورِحکومت میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، ہاں اُس کی کرپشن کی کہانیاں زبان زَدِ عام ہوتی رہیں۔ سندھ حکومت کا موجودہ دَور بھی پچھلی حکومت کا عکس ہی نظر آتا ہے جبکہ دوسری طرف تمام تر ابتلاء کے باوجود نوازلیگ نے ملکی ترقی کے لیے مقدور بھر کوشش کی۔ 2013ء کے انتخابات سے لے کر اب تک تحریکِ انصاف اُس کی راہ میں متواتر روڑے اٹکاتی رہی۔ انتخابات کے فوراََ بعد توعمران خاں نے فرمایا تھا کہ تحریکِ انصاف ملکی ترقی کے کاموں میں نوازلیگ کا بھرپور ساتھ دے گی لیکن عملی طور پر وہ احتجاج کرتی سڑکوں پر ہی نظر آئی۔ عین اُس وقت جب چینی صدر کے دَورۂ پاکستان کی تاریخ طے ہو چکی تھی،عمران خاں اسلام آباد کا گھیراؤ کیے بیٹھے تھے۔ جب حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چینی صدر کا دَورہ منسوخ کیا گیاتو کپتان نے کنٹینر پر ٹہلتے ہوئے کہا ”او جھوٹو! چینی صدر تو آ ہی نہیں رہا تھا”۔ بعد میں چینی سفارتخانے کو یہ وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا کہ چینی صدر واقعی پاکستان کے دَورے پر آرہے تھے۔ تحریکِ انصاف کے 126 روزہ دھرنے نے پاکستانی معیشت کے آگے بند باندھ دیا اور وہ سی پیک جو آج شاید اپنے تکمیلی مراحل میں ہوتا ،اس میں کم از کم ایک سال کی تاخیر ہوگئی۔ پھر پاناما کیس آیا جس نے صرف میاں نوازشریف کو ہی نااہل نہیں کیا بلکہ ملکی معیشت بھی جام ہوکر رہ گئی۔ ترقی کا پہیہ رُک گیااور 52 ہزار پوائنٹس پر پہنچی سٹاک مارکیٹ 38 ہزار پوائنٹس تک گِر گئی۔ سرمایہ کاروں کے اربوں کھربوں ڈوب گئے اور غیرملکی سرمایہ کار جو پاکستان کی طرف رجوع کر رہے تھے، اُن کے بڑھتے ہوئے قدموں کو بریک لگ گئی۔

جب تحریکِ انصاف مرکزی حکومت کے خلاف بَرسرِ پیکار تھی ،تب بھی مرکز اور خصوصاََ پنجاب میں ترقیاتی کام جاری رہے۔ میاں شہبازشریف نے پورے پنجاب میں سڑکوں، اوورہیڈز اور اَنڈرپاسز کا جال بچھا دیا۔ لاہور ، ملتان، راولپنڈی میں میٹروٹرین کا اجراء ہوا۔ اب لاہور میں سیٹیاں بجاتی اورنج لائن ٹرین بھی چلنے کو ہے۔ میاں شہبازشریف کہتے ہیں کہ اگر تحریکِ انصاف عدالتوں سے حکمِ امتناعی حاصل نہ کرتی تو آج اورنج لائن منصوبہ مکمل ہو چکا ہوتا۔ وہ اپوزیشن جماعتیں، جو طنزیہ انداز میں لاہور کی میٹروٹرین کو ”جنگلا بَس سروس” کا نام دیتی تھیں، آج خود بھی کراچی اور پشاور میں میٹرو بس چلانے کی تگ ودَو میں ہیں۔ میٹروبس کے علاوہ پنجاب حکومت نے عوامی سہولت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کیا ہے۔ اب کم از کم لاہور میں وہ صورتِ حال نظر نہیں آتی جو پاکستان کے معاشی حَب کراچی میں ہے جہاں عوام سڑکوں پر خوار ہوتے اور بسوں کی چھتوں پر سفر کرتے نظر آتے ہیں۔ اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ترقی صرف پنجاب میں نظر آتی ہے یا پھر مرکز میں کہ جس نے لوڈ شیڈنگ کے عفریت پر قابو پایا، دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو آپریشنل کیا۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
chief justice dictatorship government notice Prof Riffat Mazhar public awareness strong آمریت چیف جسٹس حکومت عوامی شعور نوٹس
Election
Previous Post الیکشن ٹرکس عروج پر ہیں
Next Post حالات حاضرہ پروگرام نصرت مرزا کے ساتھ
Hahlat e Hazara Program - Nusrat Mirza

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close