کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پنجاب یوتھ فیسٹیول مقابلے نہایت اچھا اقدام ہے۔ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کروڑ کے صدر ملک محمد اسماعیل کھوکھر نے چکنمبر 94 میں پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014 ء کے سلسلہ میں انفرادی کوکنگ، فیملی کوکنگ، فیملی ڈریسنگ کے مقابلوں کے انعقاد کے موقع پر کی جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔
آخر میں ملک مشتاق حسین ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کروڑ نے پوزیشن لینے والی خواتین میں انعامات تقسیم کیئے۔ انفرادی کوکنگ کیلئے زہرہ بتول نے پہلی ، تسلیم اختر نے دوسری اور نگینہ ناز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیملی کوکنگ میں آسیہ شاکر نے پہلی ، ہمیرہ فیض نے دوسری اور مصباح کنول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیملی ڈریسنگ میں آمنہ بی بی نے پہلی ، شاہدہ پروین نے دوسری اور روبینہ کوثر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
