
ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی 10 فروری کو ادیتہ چوپڑا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
پینتیس سالہ اداکارہ رانی مکھرجی کی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ شادی کی تقریب جودھ پور کے محل میں ہو گی۔
شادی میں چوپڑا اور مکھرجی فیملی کے قریبی دوست شامل ہونگے۔ فلم پروڈیوسر ادیتہ چوپڑا، کنگ آف رومانس یش چوپڑا کے بیٹے ہیں۔ رانی مکھرجی کی دو فلمیں مردانی اور کِل دل بھی آئندہ سال ریلیز ہونگی۔
