
راولپنڈی (جیوڈیسک) محکمہ صحت راولپنڈی کے حکام کے مطابق راولپنڈی کے الائیڈ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔
ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہے۔
جبکہ بینظیر بھٹو اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 40 مریض زیر علاج ہیں۔
