Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستان کا آئین و عوامی حقوق

November 18, 2014 0 1 min read
Constitution Of Pakistan
Constitution Of Pakistan

تحریر: لالہ ثناء اللہ بھٹی
آئین کسی مملکت کا وہ اساسی قانون ہوتا ہے جو اس مملکت کے نظریات اور اسکے مختلف شعبوں کے درمیان فرائض اور اختیارات کی حدود کا تعین کرتا ہے۔ زمانہء قدیم میں آئین کا اہم کام اس بات کا تعین کرنا تھا کہ ملک پر کس کی حکومت قائم ہوگی۔ کسی فرد کو ملک کا سیاسی اختیار تفویض کرنے کا معیار اس ملک کے معاشرتی نظام کے جذباتی رویوں اور طرزِ عمل کی عکاسی کرتا تھا۔ آئین کی خواہ کوئی بھی وضع ہو، وہ عوام کے اخلاق پر اثرانداز ہوتی تھی۔ اگرچہ جدید دساتیر زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں لیکن کسی ریاست میں حکومتی اختیار حاصل کرنے اور اسے بروئے کار لانے والے قوائدو قوانین عام طور پر معاشرے کے تصورات و اقدار اور اساسی عقائد و نظریات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

1971 ء میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد آئینی شفارشات کی کمیٹی کی طرف سے آئینی مسودہ 2 فروری 1973ء کو منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ مختلف مراحل سے گزار کر اس آئینی مسودے کو 10 اپریل 1973ء کو قومی اسمبلی کی طرف سے منظوری حاصل ہوئی اور 12 اپریل کو صدرِ مملکت جناب ذوالفقار علی بھٹو نے بھی اس پر دستخط کردیئے۔

لیکن سینیٹ کی تشکیل نہ ہونے کی وجہ سے اس منظور شدہ آئین کو فوری طور پر نافذ نہیں کیا گیا۔ آئین کے نفاذ کے لیے 14 اگست 1973ء کا دن مقرر کیا گیا۔ اسی تاریخ کو آئین میں ‘آئین کے آغاز کا دن’ بھی قرار دیا گیا۔ 14اگست 1973ء کو نیا آئین نافذ کردیا گیا اور مولانا شاہ احمد نورانی، مولانا عبدالستار خان نیازی، مولانا مفتی محمود اور مولانا ظفر احمد انصاری نے متفقہ طور پر اس آئین کو اسلامی آئین بھی قرار دیدیا۔ موجودہ دور میں نافذ آئینِ پاکستان کے کل 280آرٹیکلز ہیں۔ ان میں سے پہلے 40آرٹیکلز عوام کے حقوق کے متعلق ہیں اور بقیہ240آرٹیکلز طرزِ حکمرانی سے متعلق ہیں۔

پاکستان کے آئین کو اگر اسی نظر سے دیکھا جائے، جس نظر سے راقم الحروف دیکھ رہا ہے تو پاکستانی عوام کو اپنی قدراورحقوق کا بخوبی اندازہ ہو جائیگا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نافذ کیے گئے آئین کے صرف 40 آرٹیکلز عوامی حقوق کی نمائندگی کرتے ہیں اور دیگر 240آرٹیکلز یہ بتاتے ہیں کہ ملک کا صدراور وزیر اعظم کیسے منتخب ہوگا؟ حلف کیسے اٹھایا جائے گا اور وہ حلف لینے کا اہل کون ہوسکتا ہے؟ تقرریاں کیسے ہوں گی اور برطرفیاں کون کون کرسکتا ہے؟ وغیرہ ۔ اور اسکے مقابلے میں اگر آپ دیگر ترقی یافتہ ممالک کے آئین کا مطالعہ کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ان ممالک میں نافذآئین کی اکثریتی شقیں عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بناتی ہیں۔

چھوٹی سے چھوٹی سہولت کو تفصیل سے شقوں کی صورت میں واضح کرکے حکمرانوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ عوام کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں ورنہ سزا بھگتنے کیلئے تیار ہو جائیں۔ مختلف سربراہانِ مملکتِ پاکستان کے ادوار میں آئین میں سترہویں، اٹھارویں اور انیسویں ترامیم ہوئیں۔ یہ تمام شقیں وزیرِ اعظم اور صدر کے اختیارات کے گرد گھومتی ہیں۔ گذشتہ ادوارِ حکومت اور موجودہ دورِ حکومت میں سربراہانِ مملکت نے آئین کی ان شقوں کو ہرگز نہیں دیکھا کہ عوام کے کیا حقوق ہیں اور حکمرانوں کے کیا فرائض ہیں۔ حکمرانوں نے صرف ان شقوں میں ترامیم کیں جو ان کے اختیارات کو وسیع کرتی ہیں۔

Quaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah
Quaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah

قارئین کی معلومات کیلئے۔۔ آئین میں ترمیم کے لیے ایوانِ زیریں میں دو تہائی اور ایوان بالا میں بھاری اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے اور آئین کی منظوری دینے والے وہی لوگ ہیں جو ہماری ووٹوں کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے عوامی نمائندے منتخب ہوتے ہیں۔ قیامِ پاکستان کے بعداکتوبر 1947ء میں حکومتِ پاکستان کے افسران سے خطاب کے دوران اپنے نصب العین کی وضاحت کرتے ہوئے بانیء پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ ؛ ہمارا نصب العین یہ تھا کہ ہم ایک ایسی مملکت کی تخلیق کریں جہاں ہم آزاد انسانوں کی طرح رہ سکیں، جو ہماری تہذیب و تمدن کی روشنی میں پھلے پھولے اور معاشرتی انصاف کے اسلامی تصور کو پوری طرح پنپنے کا موقع ملے۔

”آئین کے آرٹیکل 38میں عوام اور معاشرتی فلاح و بہبود کے فروغ کا ذکر ہے۔ اس شق کے مطابق مملکت؛ عام آدمی کے معیارِ زندگی کو بلند کرے، دولت ، وسائل، پیداوار اور تقسیم کو چند اشخاص کے ہاتھوں میں اس طرح جمع ہونے سے روکے کہ اس سے مفادِ عامہ کو نقصان پہنچے، آجر و ماجور اور زمیندار و مزارع کے درمیان حقوق کی منصفانہ تقسیم کی ضمانت دیکر بلا لحاظ جنس، ذات، مذہب و نسل، عوام کی فلاح و بہبود کی کوشش کریگی۔ تمام شہریوں کیلئے ملک میں دستیاب وسائل کے دائرہء کار کے اندر معقول آرام و فرصت کیساتھ کام اور مناسب روزگار کی سہولتیں مہیا کریگی۔ تمام ملازم اشخاص کو لازمی معاشرتی بیمہ کے ذریعے یا کسی اور طرح معاشرتی تحفظ مہیا کریگی۔

حکمران ان تمام شہریوں کیلئے جو کمزوری، بیماری یا بیروزگاری کے باعث مستقل یا عارضی طور پر اپنی روزی نہ کما سکتے ہوں، بلالحاظ جنس، ذات، مذہب و نسل، بنیادی ضروریاتِ زندگی مثلاََ خوراک، لباس، رہائش، تعلیم اور طبی امداد اور سہولیات مہیا کریگی۔ پاکستان کی ملازمت کے مختلف درجات میں اشخاص سمیت افراد کی آمدنی اور کمائی میں عدم مساوات کو کم کریگی۔ سود کو جتنی جلدی ممکن ہو، ختم کریگی۔ تمام وفاقی ملازمتوں میں بشمول خود مختار اداروں اور کارپوریشنز کے، جن کا قیام وفاقی حکومت کے ذریعے عمل میں آیا ہو، یا وفاقی حکومت کی زیرِ نگرانی ہوں، صوبوں کا حصہ یقینی بنایا جائے گا اور ماضی میں صوبوں کے حصوں کی تقسیم میں ہونیوالی فروگزاشت کو درست کیا جائیگا”۔

قارئین ! راقم الحروف نے اس تحریر میںآئین کی صرف ایک عوامی حقوق کی نمائندہ شق کا ذکر کیا ہے ۔ آپ اندازہ لگائیں کہ کیا واقعی پاکستانی عوام کو وہ حقوق میسر ہیں جو آئین کی 280 شقوں میں سے 40 عوامی شقوں میں وضاحت کے ساتھ لکھے ہیں؟ حکمرانوں کو تو بہرحال وہ تمام حقوق میسر ہیںہی، بلکہ اس سے بھی کافی۔۔ کافی زیادہ حقوق میسر ہیں جو آئین میں واضح کیے گئے ہیں۔ کہنے کو پاکستان میں جمہوریت قائم ہے، لیکن ہم عوام ہی جانتے ہیں کہ اس جمہوریت کے قیام اور اسکے نفاذ کے دور میں ہم کیسے گزارا کررہے ہیں۔ ہر حکمران، ہر ایم این اے، ہر ایم پی اے ، یہ سب لوگ صرف اپنی کرسی، اپنے اختیارات کے لیے ووٹ مانگتے ہیں۔ آئینِ پاکستان سے اس مخصوص طبقے کا تعلق صرف اقتدار کے مزے لوٹنے کی حد تک ہے اور اس سے بڑھ کر فی الحال تو ہمیں کچھ بھی نظر نہیں آتا۔ ہم عوام مزید کا مطالبہ نہیں کرتے لیکن آئین میں موجود عوامی حقوق کی شقوں کے مطابق ہی اگر ہم عوام کو حقوق میسر آجائیں تو ہمارا پاکستان واقعی ہمارے لیے جنت بن جائے۔

Lala, Sanaullah Bhatti
Lala, Sanaullah Bhatti

تحریر: لالہ ثناء اللہ بھٹی

Share this:
Tags:
Constitution demands pakistan public representative rights Rulers آئین پاکستان حقوق حکمرانوں عوامی مطالبہ نمائندہ
Previous Post تھرپارکر: بھوک اور بیماری نے مزید دو بچیوں کی جان لے لی، تعداد 87 ہو گئی
Next Post سڈنی: کشمیریوں اور سکھوں کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف احتجاج

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close