Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ریسکیو 1122، خدمت میں ایک قدم مزید آگے

October 14, 2017 0 1 min read
Rescue 1122
Rescue 1122
Rescue 1122

تحریر : محمد نورالہدیٰ
ریسکیو 1122 چوہدری پرویز الٰہی کا لگایا گیا وہ پودا ہے جس کی پھیلتی کونپلیں حادثات کا شکار ہونے والے شہریوں کیلئے مرہم کا کام دے رہی ہیں ۔ اس منصوبے کا آغاز 2004 میں ہوا اور اب تک کروڑوں افراد اس سے مستفید ہوچکے ہیں ۔ یہ امر قابل ستائش ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی 1122کی آبیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ اب ریسکیو 1122 کو اپ گریڈ کرتے ہوئے انہوں نے اس سروس میں موٹر بائیک ایمبولینس کا بھی اضافہ کردیا ہے … یعنی حادثہ کی صورت میں اب زخمی کو گاڑی دستیابی کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا ، ایک فون کال پر فوراً 1122 کی ضروری طبی سہولتوں سے لیس موٹر بائیک جائے حادثہ پر پہنچے گی ۔ یہی نہیں بلکہ یہ سروس شروع کرنے کا مقصد جو شہباز شریف نے بیان کیا ، وہ یہ بھی تھا کہ ایسی تنگ گلیاں جہاں گاڑی نہیں جاسکتی ، وہاں موٹربائیک ایمبولینس سروس ریسکیو خدمات مہیا کرے گی اور یوں ضرورتمند کو فوری علاج میسر آئے گا۔

بالغ النظری اور تنقید کی عینک اتار کر دیکھا جائے تو مذکورہ سروس اہل پنجاب کیلئے کسی قیمتی تحفے سے کم نہیں ۔ صرف لاہور شہر میں 1122 کو روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 300 حادثات رپورٹ ہوتے ہیں ۔ ان حادثات کا شکار لوگوں کو بلامعاوضہ اور کوئیک ایمولینس سروس مہیا کرنا یقیناً ایک بہت بڑی قومی خدمت ہے ۔ اس ادارے نے کم وسائل میں رہتے ہوئے بھی اپنا آپ منوایا اور کئی زخمیوں کو مرہم لگایا ۔ آج ریسکیو سروس پنجاب کے ہر شہر ، ہر ضلع تک پھیل چکی ہے … جبکہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کیلئے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کو چنا گیا ہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے مستقبل قریب میں پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں بھی جلد یہ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پنجاب حکومت کی یہ نئی ایمرجنسی سروس عوام کو تیز ترین طبی امداد کی فراہمی کا ایک سستا ذریعہ ہے اور بلاشبہ اس اقدام سے ریسکیو کے روزمرہ اخراجات میں بھی کمی آئے گی ۔ وگرنہ اب تک ریسکیو کی ایک گاڑی فی ایمرجنسی سروس 6 سے 7 ہزار روپے میں پڑ رہی تھی … موٹر بائیک سروس اس سے آٹھ گنا سستی پڑے گی جس سے ریسکیو کے خزانے پر بوجھ کم ہوگا ۔ یوں ایمرجنسی خدمت کی شرح بھی بڑھے گی اور گھروں میں ایمرجنسی مریض بھی اس سے مناسب انداز میں مستفید ہوسکیں گے ۔ نہ صرف یہ ، بلکہ جن لوگوں کو رش وغیرہ کی وجہ سے انتظار اور تکلیف کی کوفت سے گزرنا پڑتا تھا ، وہ بھی جلد علاج کے مرحلے سے گزر سکیں گے ۔ پس یہ سروس پرائمری ہیلتھ کئیر کی مد میں ایک بڑی نعمت ہے ۔

حکومتوں کے ہر منصوبے کے حق اور مخالفت میں ردعمل آنا معمولی بات ہے ۔ اس منصوبے کے حامی و مخالف بھی کم نہیں ہیں ۔ ریسکیو 1122 کے ”بانی” چوہدری پرویز الٰہی نے موٹر بائیک ایمرجنسی سروس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے دلیل دی ہے کہ یہ سروس صرف اندرون شہر کی حد تک کارآمد ہوسکتی ہے ، مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں معاون ثابت نہیں ہوگی ۔ اس کی بجائے اگر حکومت خراب گاڑیاں ٹھیک کروا لیتی یا جن اضلاع میں گاڑیاں موجود نہیں ، وہاں نئی گاڑیوں کا بندوبست کردیتی تو منصوبے کے دوررس نتائج برآمد ہوتے ۔ انہوں نے ریسکیو کے بجٹ کے حوالے سے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن وہ شاید یہ امر نظر انداز کرگئے کہ ان کے دور میں یہ سروس پنجاب کے صرف 6 اضلاع میں تھی ، آج نہ صرف ہر ضلع میں ہے بلکہ اس قابل ہوچکی ہے کہ بوقت ضرورت دیگر صوبوں کو بھی سروسز دے رہی ہے ۔ انہوں نے جتنی گاڑیوں سے منصوبے کا آغاز کیا تھا ، آج یہ تعداد 8 گنا بڑھ چکی ہے ۔
پرویز الٰہی کے اعتراضات یا تحفظات اپنی جگہ ، لیکن حضور ! یہ حقیقت بھی تو دیکھئے کہ موٹر بائیک سروس بروقت طبی امداد کی فراہمی میں کس قدر معاون ثابت ہوگی ۔ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیںکہ لاہور کی ٹریفک کی صورتحال کس قدر گھمبیر صورتحال اختیار کرچکی ہے ۔ اس ضمن میں اگر کہیںکوئی حادثہ ہوتا ہے تو ریسکیو کی گاڑی ، جسے اطلاع کے بعد 10 منٹ کے اندر پہنچنا ہوتا ہے ، کو عموماً متعلقہ راستوں پر رش کی صورت میں جائے حادثہ تک پہنچنے میں تاخیر کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ موٹر بائیک ایمبولینس سروس پر بعض حلقوں کی جانب سے اعتراض کیا جارہا ہے کہ اگر کسی مریض کو موقع سے ہسپتال لے جانا مقصود ہو تو یہ سروس وہاں کیسے فائدہ دے سکتی ہے ؟ ریسکیو ذرائع کے مطابق 1122 موٹر بائیکس پٹرولنگ پر مصروف رہیں گی اور حادثہ کی اطلاع پر فوراً متعلقہ مقام پر پہنچ کر فرسٹ ایڈ دیں گی ۔

اس دوران ایمبولینس پہنچ جائے گی جو مزید ٹریٹ کرے گی ۔ نہ صرف یہ ، بلکہ فرسٹ ایڈ کی جو سہولت متاثرہ فرد کو فون کال کے 10سے 15منٹ بعد ملتی تھی ، اب موٹر بائیک ایمبولینس کی وجہ سے 5سے 7 منٹ میں ملا کرے گی ۔ یوں یہ سروس ریسکیو کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ مزید یہ کہ ، اس منصوبے کے آغاز سے ریسکیو 1122 کی افرادی قوت (مین پاورز) میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ پرویز الٰہی سابق وزیراعلیٰ ہیں تو یقینا پنجاب کے معاملات پر بولنا ان کا بھی ”حق” ہے ، مگر جناب ! اس زمینی حقیقت کو بھی قبول کیجئے کہ یہ منصوبہ ہر لحاظ سے دور رس نتائج دے گا … اگر ایسا نہ ہوتا تو اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھنے والی ممبر پنجاب اسمبلی نوشین حامد معراج جو بذات خود ڈاکٹر بھی ہیں ، کبھی اس منصوبے کو پلس پوائنٹ قرار نہ دیتیں ۔

ایم پی اے ڈاکٹر نوشین حامد کہتی ہیںکہ لاہور اور پنجاب میں بہت سی ایسی آبادیاں اور گلیاں ہیں جہاں عام چھوٹی گاڑی بھی نہیں جاسکتی ۔ لہذا فرسٹ ایڈ امداد کے اعتبار سے اس سروس کا فائدہ ضرور ہے لیکن یہ بڑی ایمرجنسی میں مفید ثابت نہیں ہوگی ۔ نوشین حامد نے یو سیز میں ڈسپنسریاں فنکشنل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گھریلو مریضوں کو موٹر بائیک ایمرجنسی سروس سے استفادہ کی بجائے ابتدائی طبی امداد کیلئے مذکورہ ڈسپنریوں سے رجوع کرنا چاہئے جہاں متعلقہ بیماریوں کا ضروری سازوسامان موجود ہوگا ۔ انہوں نے اس امر کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ ریسکیو سروس کی افادیت قائم رکھنے کیلئے حکومت اس کی سرپرستی کرتی رہے اور کبھی تنہا نہ چھوڑے ۔
اس منصوبے کے آغاز سے ریسکیو اہلکار بھی بے حد خوش ہیں ۔ ایک ریسکیو آفیسر نے اسے انقلابی قرار دیا اور کہا کہ نئی سروس سے نہ صرف ان کا جذبہ اور کمٹمنٹ بڑھے گا بلکہ عوام کیلئے ایمرجنسی خدمات میں بھی اضافہ ہوگا ۔ اہلکاروں نے رسک الائونس میں اضافے پر بھی مسرت کا اظہار کیا تاہم انہیں یہ تشویش بھی ہے کہ 10 سال گزرنے کے باجود ان کی ترقی نہیں ہوسکی ۔

ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے اس سروس کے ذریعے لوگوں کو ان کی دہلیز پر ایمرجنسی سروسز مہیا کرنے اور 1122 کا دائرہ کار پنجاب کی تمام تحصیلوں تک پھیلانے کی نوید سنائی ہے ۔ اس ضمن میں جہاں اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ اس سروس کو ترجیحی بنیادوں پر پورے ملک میں پھیلایا جانا چاہئے ، وہیں یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ لاہور سوا کڑوڑ آبادی کا شہر ہے ، مگر اس کیلئے شعبہ 1122 کے پاس پانی ڈالنے والی صرف ایک گاڑی ہے جبکہ کوئیک ایمرجنسی سروس کے ضمن میں 44 ایمبولینسیں ، 30 آگ بجھانے والی گاڑیاں ، 6 سپیشل اور 5 ریسکیو وہیکلز کے ذریعے یہ شعبہ لاہور میں خدمت کا کام کررہا ہے ۔ پنجاب کی مجموعی صورتحال اس سے ملتی جلتی ہی ہے ۔ حکومت کا جذبہ قابل قدر ، لیکن اسے یہ شعبہ اپ ڈیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی گاڑیوں کی تعداد بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے … نیز ترقی کے منتظر سینکڑوں ، ہزاروں ریسکیورز کی پریشانی دور کرنے کیلئے بھی اقدامات وقت کی اولین ضروریات میں سے ہیں ۔

ریسکیو ورکرز ہمارے لئے قابل احترام ہیں جو لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ان کے رسک الائونس میں اضافہ اگرچہ خوش آئند امر ہے لیکن ان کی زندگی کی بنیادی ضروریات کو اچھے طریقے سے پورا کرنا بہت اہم ہے ،لہذا قوم کے ان اصل ہیروز کو وسائل سے بھی لیس کیاجانا چاہئے تاکہ اپنی بنیادی ضروریات کے حصول کیلئے انہیں ادھر ادھر نہ دیکھنا پڑے۔ یہ اقدام ان کی دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے اور عزم کو آگے بڑھانے کیلئے یقیناً ایک سنگ میل کی حیثیت رکھے گا اور مذکورہ کاوشوں کے نتیجے میں یہ شعبہ مزید موثر ہو گا۔

Muhammad Noor-Ul-Huda
Muhammad Noor-Ul-Huda

تحریر : محمد نورالہدیٰ

Share this:
Tags:
Muhammad Noor-Ul-Huda rescue 1122 service step چوہدری پرویز الہی خدمت ریسکیو 1122 قدم
Corruption
Previous Post قومی احتساب بیرو کے نئے چیئرمین خوش آمدید
Next Post صوبائی وزیر قانون کا بیان خلاف حقیقت اور گمراہ کن ہے، شدید مذمت کرتے ہیں۔ پیر محمد افضل قادری
Khatme Nubuwwat Long March

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close