کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل ٹائون UC-2 کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر5کی مختلف اندرونی گلیوں میں تعمیر کا آغاز ،روڈ کارپیٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ،ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ بلا تفریق عوامی خدمت متحدہ قومی موومنٹ کا شعار ہے۔
قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے ہمیشہ عملی اقدام کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام کی غیر فعالی اور درپیش مالی بحرانوں کی وجہ سے علاقائی ترقیاتی سفر متاثر ہوا جسے حق پرست عوامی نمائندوں نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے گلیوں اور محلوں کی سطح پر علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی انجام دہی کو یقینی بنا کر نہ صرف علاقائی ترقی بلکہ عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ ایم این اے فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقیاتی منصوبوں کو مکمل نگرانی میں یقینی بنا یا جائے اس موقع پر شاہ فیصل کالونی نمبر5کے علاقہ مکینوں نے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر سمیت علاقائی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو یقینی دلایا کہ عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر سماجی خدمت کی انجام دہی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے شب روز جد جہد جاری رکھیں گے۔
