راولپنڈی (اعجاز بٹ سے) امیدوار کونسلر اقلیتی نشست یونین کونسل نمبر5(سابقہ 78) چک لالہ راولپنڈی ایرکھ کینتھ گِل نے کہا ہے کہ حلقے کے اقلیتی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے میدان عمل میں اترا ہوں اگر خدائے بزرگ و برتر کی رضا اور حلقے کے عوام کی حمایت میرے شامل حال رہی تو بھاری اکثریت سے میدان ماروں گا اور الیکشن جیت کر حلقے کے عوام کی خدمت دل و جان سے کروں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ مسلمان کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سکونت پذیر اقلیتی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور اقلیت و اکثریت کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا میرا منشور ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محاذ آرائی کی بجائے میں مذاکرات اور مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں جو مسئلہ مذاکرات کی میز پر حل ہوسکتا ہے اس کے لئے کسی مہم جوئی کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اب دور ہے کہ ہم ایک دوسرے کو تسلیم کرتے ہوئے باہمی احترام اور عزت کے ساتھ اور رواداری کے ساتھ اور خیر سگالی کے جذبات کو مزید مستحکم کریں تاکہ معاشری نظام اور معاشرتی سٹریکچر مزید مضبوط ہوسکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یونین کونسل چکلالہ میں نئی آبادی قائم ہونے کے ساتھ ساتھ جس طرح آبادی کے تناسب میں اضافہ ہورہا ہے اس طرح اقلیتوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے چکلالہ ،, نیو گلزار قائد، گریس لائن، شاہ خالد کالونی اوریونین کونسل کی حدود میں واقع فضل ٹاؤن، نذیر آباداوردیگر علاقوں کے مسیحوں کی ترجمانی اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمہ وقت کاوش جاری رکھوں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ الیکشن جیت کر مثالی خدمت کروں گااور حلقے کے اقلیتی عوام کی تاریخی خدمت کروں گا۔
